قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251121-03-1
یہ انتظام ہے بندوں کو رزق دینے کا اِس پانی سے ہم ایک مْردہ زمین کو زندگی بخش دیتے ہیں (مرے ہوئے انسانوں کا زمین سے) نکلنا بھی اِسی طرح ہو گا۔ اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم، اور اصحاب الرس، اور ثمود۔ اور عاد، اور فرعون، اور لوطؑ کے بھائی۔ اور ایکہ والے، اور تبع کی قوم کے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا، اور آخر کار میری وعید اْن پر چسپاں ہو گئی۔ کیا پہلی بار کی تخلیق سے ہم عاجز تھے؟ مگر ایک نئی تخلیق کی طرف سے یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ (سورۃ ق:11تا15)
سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’یکے بعد دیگرے تمہارے پاس رات اور دن کے فرشتے آتے رہتے ہیں اور یہ عصر اور فجر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں، پھر وہ اوپر چڑھتے ہیں، جنہوں نے رات تمہارے ساتھ گزاری ہوتی ہے۔ پھر اللہ تمہارے بارے میں ان سے پوچھتا ہے حالانکہ اسے تمہاری خوب خبر ہے، پوچھتا ہے کہ میرے بندوں کو تم نے کس حال میں چھوڑا؟ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے‘‘۔ (بخاری)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جی بی کا مخصوص جغرافیہ عالمی توجہ کا مرکز ہے، فیض اللہ فراق
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکات کو اپنائیں اور ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام کریں اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام منعقدہ گلگت میں ایجوکیشنل ایکسپو میں شرکت کی اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ ترجمان نے باصلاحیت بچوں کی استعداد اور ذہانت پر انہیں داد دی، تعلیمی ایکسپو 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء لیڈرشپ فراہم کرنے کی نرسری ہے، اس پلیٹ فارم سے منسلک رہنے والی شخصیات نے بعد میں ملکی سیاسی نظام میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکات کو اپنائیں اور ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام کریں تاکہ ملک دشمن طاقتیں ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلکی تقسیم کسی طور ہمارے فائدے میں نہیں ہے، مسلکی و فروعی اختلافات کا مقصد انتشار اور بدامنی نہیں ہے بلکہ مسلکی تنوع کو ہم بطور طاقت سماج کی بہتری کے لیے مواقع میں بدل سکتے ہیں۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کا مخصوص جغرافیہ عالمی توجہ کا مرکز ہے، اس لئے نوجوان ہنر، ٹیکنالوجی اور علم اور اتحاد کے ذریعے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔