وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 27 ویں ترمیم کے بعد قائم ہونے والی آئینی عدالت کے ججز کو وفاقی شرعی عدالت میں جگہ دینے کی باتیں ہورہی تھیں تاہم وفاقی شرعی عدالت نے آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا۔
وفاقی شرعی عدالت کے انکار پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر ایک میں بیٹھیں گے جب کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم 2 نمبر میں منتقل ہو جائیں گے۔واضح رہے گزشتہ روز صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری دی تھی جس کے بعد آج جسٹس امین الدین نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا جب کہ آئینی عدالت کے 3 اور ججز نے بھی حلف اٹھایا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور ہائیکورٹ کا سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم پشاور ہائیکورٹ کا سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم سی ڈی اے کے شعبہ اکائونٹس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کریں گے: پاکستان سینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا، وزیر دفاع اسلام آباد کو کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ایک اور اہم سنگ میل عبورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت عدالت کے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی