خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیشن جج ایسٹ کی طرف سے سرکلر 2روز قبل خودکش دھماکے کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے ۔ سرکلر کے مطابق عدالتی عملے کیلئے ہر وقت اپنا سرکاری شناختی کارڈ پہننا لازمی قراردیا گیا ہے ،سرکاری شناختی کارڈ کے بغیر احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ،عملہ بھی صرف نامزد گیٹ سے ہی کمپلیس میں داخل ہوسکے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 9 روپے 50پیسے مہنگا ہونے کا امکان سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025متفقہ طور پر منظور وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا پشاور ہائیکورٹ کا سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد(صغیر چوہدری )27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز حلف برداری تقریب میں شریک نا ہوئے۔ سپریم کورٹ کے کسی جج نے بھی تقریب میں شرکت نا کی
وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنی عدالت کے تین ججز جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر بھی حلف برداری تقریب میں اسٹیج پر موجود تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس بھی وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، لا افسران، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ بھی تقریب میں شریک تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت نے آئینی عدالت کے ججز کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کی