جی بی کا مخصوص جغرافیہ عالمی توجہ کا مرکز ہے، فیض اللہ فراق
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکات کو اپنائیں اور ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام کریں اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام منعقدہ گلگت میں ایجوکیشنل ایکسپو میں شرکت کی اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ ترجمان نے باصلاحیت بچوں کی استعداد اور ذہانت پر انہیں داد دی، تعلیمی ایکسپو 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء لیڈرشپ فراہم کرنے کی نرسری ہے، اس پلیٹ فارم سے منسلک رہنے والی شخصیات نے بعد میں ملکی سیاسی نظام میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکات کو اپنائیں اور ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام کریں تاکہ ملک دشمن طاقتیں ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلکی تقسیم کسی طور ہمارے فائدے میں نہیں ہے، مسلکی و فروعی اختلافات کا مقصد انتشار اور بدامنی نہیں ہے بلکہ مسلکی تنوع کو ہم بطور طاقت سماج کی بہتری کے لیے مواقع میں بدل سکتے ہیں۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کا مخصوص جغرافیہ عالمی توجہ کا مرکز ہے، اس لئے نوجوان ہنر، ٹیکنالوجی اور علم اور اتحاد کے ذریعے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان نے کہا کہ
پڑھیں:
جی بی کابینہ کی پری میٹنگ، اہم انتظامی و ترقیاتی امور پر غور
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ کابینہ اجلاس سے قبل تمام ایجنڈا پوائنٹس کا بین المحکماتی جائزہ انتہائی ضروری ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق پالیسی امور اور ترقیاتی فیصلوں کو موثر اور مربوط انداز میں کابینہ کے سامنے پیش کیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت گلگت بلتستان کابینہ کی پری میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مختلف محکموں کے اہم انتظامی، مالی اور ترقیاتی معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کابینہ اجلاس کے لیے اہم نکات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام اہم محکموں کے سیکریٹریز جن میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری سوشل ویلفیئر، سیکریٹری زراعت، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقیات، سیکریٹری صحت، ایس ایم بی آر، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سیکریٹری منرلز و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک تھے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ کابینہ اجلاس سے قبل تمام ایجنڈا پوائنٹس کا بین المحکماتی جائزہ انتہائی ضروری ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق پالیسی امور اور ترقیاتی فیصلوں کو موثر اور مربوط انداز میں کابینہ کے سامنے پیش کیا جاسکے۔
انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سفارشات کو مکمل تیاری، دستاویزی شفافیت اور قانونی تقاضوں کے مطابق کابینہ اجلاس کے لیے حتمی شکل دیں۔ اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے جاری منصوبوں، مالی امور، انتظامی چیلنجز اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے مذید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان عوامی مفاد کے تمام فیصلوں کو ترجیحی بنیادوں پر عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی اور کابینہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے نکات کے ذریعے بہتر گورننس، شفافیت اور ترقی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔