وزیر خارجہ کے بعد طالبان کے وزیر تجارت کی بھی بھارت آمد، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
وزیر خارجہ کے بعد طالبان کے وزیر تجارت کی بھی بھارت آمد، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
کابل (سب نیوز)افغانستان کی طالبان حکومت کے وزرا کی یکے بعد دیگرے بھارت آمد اور مودی سرکار کے ساتھ بڑھتی ہوئی پینگیں خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے وزیرِ تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے۔
طالبان کے وزیر تجارت کا استقبال ان کے بھارتی ہم منصب کے علاوہ وزیر خزانہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقات کی۔افغان طالبان کے وزیر تجارت نے بھارت کے سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کی اور افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی۔الحاج نور الدین عزیزی نے بھارت کو دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تجارتی اور سفارتی تعلقات ہیں۔ طالبان وزیر تجارت نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعاون اور سفارتی تعلقات میں مزید توسیع کے خواہاں ہیں۔
اس موقع پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے وزرائے تجارت کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس سے قبل طالبان وزیر خارجہ بھی بھارت کا دورہ کرچکے ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات دوبارہ بحال ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ بھارت نے اگست 2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا جو گزشتہ ماہ ہی دوبارہ کھولا ہے۔جنوبی ایشیا کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی طور پر غیر تسلیم شدہ طالبان حکومت کے ساتھ مودی سرکار کی بڑھتی ہوئی پینگیں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہوسکتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشت گرد ہلاک سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشت گرد ہلاک امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہوگا، وزیر موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشق پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کر دی، نوٹم جاری آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: طالبان کے وزیر تجارت سرمایہ کاری کے بعد
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں