Jang News:
2026-07-24@04:15:00 GMT

اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ سے غیر رسمی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ سے غیر رسمی ملاقات

فوٹو: اسکرین گریب

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ماسکو میں ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقات

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ممالک کے سربراہان حکومت بھی شریک تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار کی ماسکو میں

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار