اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ریلوے رابطوں اور اقتصادی تعاون کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں
یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ماسکو میں ہوئی۔
اسحاق ڈار کے مطابق بات چیت انتہائی جامع اور نتیجہ خیز رہی جس میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے، زمینی و ریلوے رابطوں کو بہتر بنانے اور خطے میں اقتصادی روابط کو مستحکم کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
انہوں نے روس میں ملنے والی گرمجوش میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دراصل ماسکو سے روانہ ہونے والے تھے لیکن وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کے لیے خصوصی طور پر اپنا قیام بڑھایا۔
روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان اور روس کا شراکت داری کا رشتہ جنوبی ایشیا میں روس کی پالیسی کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔
الیکسی اوور چک کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہے ہیں اور عالمی فورمز خصوصاً شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ میں قریبی ہم آہنگی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پاک روس سیکیورٹی مشاورتی اجلاس، علاقائی امن و تعاون پر گفتگو
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے مستقبل میں باہمی مشاورت اور عملی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار روسی نائب وزیراعظم نائب وزیراعظم وزیر خارجہ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار وی نیوز اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔