شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کو خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سی مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں پر دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں اور پاکستان ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ جسدیپ سنگھ نے پاکستان میں ان کی میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
کراچی پہنچنے پر وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلی صوبائی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم کراچی میں نیو شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ اسٹیشن پر جدید سہولیات سے آراستہ انتظار گاہوں و لاؤنجز کا افتتاح کریں گے۔
پاکستان ٹیلی ویژن افتتاحی تقریب کی کارروائی اور وزیرِ اعظم کا خطاب نشر کرے گا۔