2025-11-18@23:26:47 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«قبضہ بلڈز مافیا»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور کا بااثر بلڈز مافیا انتظامیہ سے بالا تر ڈالر کی چمک محکمہ ریونیو افسران خیرپور نے قبضہ بلڈز مافیا عرض محمد جانوری کو سرکاری املاک کو قبضہ کرنے کا لائنس دیدیا خیرپور میں قبضہ بلڈز مافیا کا سرغنہ کیخلاف سول سوسائنٹی سراپا احتجاج اگر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو انتظامیہ کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان۔ خیرپور کی سول سوسائٹی اور شہریوں نے مریم توپ سے پریس کلب خیرپور تک قبضہ بلڈز مافیا کا سرغنہ عرض محمد جانوری اور شوکت سولنگی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت سرتاج وسان ودیگرنے کی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران نے قبضہ بلڈز مافیا عرض محمد جانوری کو غریب...
سڑکوں کی چوڑائی آدھی، نکاسی آب کی لائنیں مفلوج، شہری بنیادی سہولیات سے محرو م ذوالفقار بلیدی، بیٹر راشد کی ملی بھگت ،سعود آباد ایس ٹو پلاٹ 703 پرتعمیراتی لاقانونیت شہر قائد کے خوبصورت اور منظم ہونے کا خواب دکھانے والا علاقہ ملیر سعود آباد اب غیرقانونی تعمیرات کے جنگل میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے ، جہاں مافیا نے باقاعدہ پراپرٹی کاروبار کھول رکھا ہے اور شہری نہ صرف بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بلکہ اپنی جان و مال کے خطرے سے بھی دوچار ہیں۔ملیر کے مختلف علاقوں میں دس سے پندرہ فٹ چوڑی سڑکوں کو تنگ کر کے محض گلیاں بنا دیا گیا ہے ۔ پارکنگ کے لیے مخصوص جگہیں اور پارک مکمل طور پر کچے اور...
بلڈنگ افسران پر ملوث ہونے کے الزامات، جاری تعمیرات میں قانونی ضوابط کی پامالی بلاک F پلاٹ نمبر E19,F95, پرڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند کی تعمیراتی مافیا سے ملی بھگت وسطی کے معروف علاقے نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں تعمیراتی مافیا نے دوبارہ سے اپنا دھندہ تیز کر دیا ہے ، جس کے نتیجے میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ یک لخت بڑھ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند اسوقت ، بلاک F کے پلاٹ نمبر E19 اور F95 پر غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شدید الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول کے افسران کی ملی بھگت سے نہ صرف غیر معیاری عمارتیں کھڑی...
سمیع جلبانی اور ذوالفقار بلیدی مافیا کے سرپرست ،اعلیٰ حکام خاموش تماشائی علاقہ مکینوں کا احتجاج شدت اختیار کرنے لگا،قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا سیلاب امڈ آیا ہے ، جہاں بغیر نقشے اور منظوری کے دھڑلے سے عمارتیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ مقامی شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس مکروہ دھندے کے پیچھے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کا گٹھ جوڑ ہے ، جو بلڈر مافیا کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق خطیر رقم بٹورنے کے بعد تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ فراہم کی گئی ہے ۔ قومی خزانے کو اربوں روپے کا...
ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کی غفلت چار منزلہ اجازت پر دس منزلہ عمارت تعمیر رائل گلف ریزیڈنسی کرپشن کی علامت، عوام کی طرف سے احتجاج کا اشارہسرجانی ٹاؤن میں بلڈنگ مافیا نے قانون کو یرغمال بنا لیا ہے ۔ رائل گلف ریزیڈنسی کے نام سے تعمیر ہونے والی بلند و بالا عمارت اس کی واضح مثال ہے جہاں صرف چار منزلوں کی اجازت تھی،مگر ضابطوں کو روندتے ہوئے دس منزلہ عمارت کھڑی کر دی گئی۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب کچھ ڈائریکٹر ضلع غربی عامر کمال جعفری کی مبینہ سرپرستی اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر خان بھٹو کی مجرمانہ غفلت کے باعث ممکن ہوا۔ شہریوں کے مطابق کرپشن...
ڈی جی شاہ میر بھٹو ڈائریکٹر راشد ناریجو گٹھ جوڑ بے نقاب، بلڈنگ قوانین پامال پلاٹ نمبر 15جی کے 7پر انتظامیہ کی مکمل سرپرستی میں غیر قانونی عمارت تعمیر شہر کے قلب صدر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کا جن بے قابو ہوچکا ہے ،جہاں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین اور قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ پلاٹ نمبر 15 جی کے 7 پر بلند و بالا عمارت کی تعمیر اس کی تازہ ترین مثال ہے ، جسے متعلقہ حکام کی مکمل سرپرستی کے باعث کھڑا کیا گیا ہے جس نے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو اور ڈائریکٹر راشد ناریجو گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے...
ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو کی پراسرار چشم پوشی، ناجائز تعمیری امور برقرار ماڈل کالونی شیٹ5پلاٹ نمبر 38پر دکانیں و 3منزلہ کمرشل پورشن تعمیر سندھ بلڈنگ سرپرستوں کی سرپرستی نہ تحقیقات نہ گرفتاری ماڈل میں بلیدی کی اجارہ داری زمینی حقائق موجود ہونے کے باوجود شاہ میر خان بھٹو کاروائی کرنے سے قاصر ماڈل کالونی شیٹ نمبر 5 پلاٹ نمبر 38 پر دکانیں اور کمرشل 3 منزلہ پورشن یونٹ تعمیر جرآت سروے ٹیم کی غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی ہاس رابطے کی کوشش ناکام ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا مقصد شہر بھر میں تعمیر کی جانے والی عمارتوں کو بلڈنگ قوانین کے تحت تعمیر کروانا ہے مگر بدقسمتی سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی یہی شرمناک تاریخ رہی ہے...
بلڈر مافیا سیاست دانوں کو اپنا پارٹنر بناتی ہے، یوں 100 گز کے پلاٹ پر آٹھ آٹھ منزلہ عمارتیں تعمیر ہوتی ہیں۔ ایک سے دو منزلہ بنانے کی اجازت ہوتی ہے مگر بلڈر آٹھ سے دس منزلہ بنا لیتے ہیں۔ بارش کم بھی ہوں، پھر بھی یہ عمارتیں جگہ چھوڑ دیتی ہیں۔ سماجی کارکن فیصل ایدھی نے اپنے مختصر اور جامع تجزیے میں لیاری میں گرنے والی عمارتوں کے حقائق کو آشکار کردیا۔ لیاری میں آٹھ چوک کے قریب پانچ منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 20 کا تعلق ہندو برادری سے ہے۔ یہ سب غریب لوگ تھے جنھوں نے اپنی زندگی کی تمام کمائی اس عمارت میں فلیٹ حاصل کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں لیاری سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی المیا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی لاپرواہی اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ ادارے بھتہ خوری میں مصروف ہیں، جس کے باعث خستہ حال عمارتیں بھی کرائے پر دی جارہی ہیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کمرشل تعمیرات عام ہوچکی ہے۔ بلڈر مافیا کی رشوت پیپلز پارٹی کی رگ رگ میں بسی ہوئی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی سرپرستی...
ڈائریکٹر سید ضیا اور ضیا کالا کا گٹھ جوڑ، رہائشی پلاٹوں پر ناجائز بلند عمارتیں تعمیر کرنے کی کھلی چھوٹ انتظامی غفلت برقرار، لیاقت آباد نمبر3کی تنگ گلیوں میں پلاٹ نمبر242اور879 پر کمرشل تعمیر رہائشی پلاٹوں پر پورشن تعمیر ،پانی، بجلی، گیس، سیوریج اور پارکنگ کے مسائل ، کارروائی کی جائے مکین سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی جانب سے شہر بھر میں جاری ناجائز تعمیرات کے خلاف دعوے کئے جارہے ہیںجبکہ انہدام اور تعمیرات کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری ہے جرآت سروے کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ کراچی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو بلڈنگ افسران ہی تحفظ فراہم کر رہے ہیںگزشتہ دنوں ڈائریکٹر وسطی تعینات ہوئے والے سید ضیا...
چیف سیکریٹری کا ایکشن،ڈی جی ایس بی سی اے اسحق کھوڑوکو شوکاز نوٹس کراچی میں بلڈر مافیا نے تاریخی ورثہ قرار دی گئی عمارتیں مسمار کردیں، چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لے کر ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، دو افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے حکم پر کمشنر کراچی نے خارس ہاؤس کی غیر قانونی مسماری پر تحقیقات مکمل کر لی ہے ، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چیف سیکرٹری سندھ نے تاریخی عمارت مسمار کرنے پر ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ساؤتھ اشفاق حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ آغا کاشف اور جائیداد...
کاروائیوں میں 19 بلڈرز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، بیشتر نے ضمانتیں کرالیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے کی مدعیت میں درج مقدمات میں 5 بلڈرز گرفتار ہیں ثاقب روف، کاشف رؤف، فہد شفیق، سلمان بیٹر، فراز، جنید، نفیس، فیصل ہاشوانی پر مقدمات کراچی سینٹرل میں پورشن بنانے والے بلڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 19 کے خلاف مقدمات درج، جبکہ 13 کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پورشن بنانے والے بلڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، غیر قانونی بلڈرز مافیا کے خلاف کارروائیوں میں 19 بلڈرز کے خلاف 3 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، بیشتر نے ضمانتیں کرا لیں جبکہ کئی...
کراچی سینٹرل میں پورشن بنانے والے بلڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 19 کے خلاف مقدمات درج، جبکہ 13 کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پورشن بنانے والے بلڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، غیر قانونی بلڈرز مافیا کے خلاف کاروائیوں میں 19 بلڈرز کے خلاف 3 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، بیشتر نے ضمانتیں کرا لیں جبکہ کئی عدم گرفتار ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق سندھ حکومت کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی سینٹرل میں پورشن کی آڑ میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز کے خلاف کاروائیاں شروع کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں...
اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ حتی اپنے اتحادیوں سے بھی بھتہ لینا شروع ہو گیا ہے۔ امریکی صدر نے تمام تر سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کانگریس میں اپنے سالانہ خطاب میں ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ٹرمپ نے کہا: "میں ہر قیمت پر اسے حاصل کر کے رہوں گا۔" اسی طرح ٹرمپ نے ڈنمارک حکومت کو بھی خبردار کیا کہ اگر وہ امریکہ کے مطالبات نہیں مانتا تو اس کے خلاف زیادہ سخت اقدامات انجام دیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے ڈنمارک کو خبردار کیا ہے کہ اس کی درآمدات پر ٹیکس عائد کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا: "آپ کے پاس بہت قیمتی زمین ہے اور افسوس کی بات ہے اس...
کراچی: زمینوں پر قبضے، تجاوزات سے متعلق آباد کی شکایات پر بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بنائی گئی اسٹیرنگ کمیٹی کے ذریعے آباد کے ممبرز بلڈز اور ڈیولپرز کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں تجاوزات اور لینڈ گریبر مافیا کے خلاف آباد کی 22 کیسز میں سے14 کیسز کی مکمل انکوائری کے بعد 2 کیسز میں اینٹی کرپشن کی انکوائریز کے احکامات جاری کیے گئے۔ 5 کیسز حل کیے گئے۔ باقی ماندہ کیسز کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اس اقدام سے کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا...
غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی موقف طلب کرنے پر پیکا ایکٹ میں نمائندہ جرأت کو گرفتاری کی دھمکی گلبرگ بلاک 15پلاٹ 144، 216، 1281،1382 کے رہائشی پلاٹوں پر ناجائز پورشن تعمیر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں قائم کھوڑو سسٹم نافذالعمل ہے ۔کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوامی مفادات کو نقصان پہنچانے کا تسلسل برقرار ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع وسطی میں قابض ڈائریکٹر جلیس صدیقی نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد غیر قانونی دھندوں کو تیز کردیا ہے اور مافیا کو غیر قانونی امور کی چھوٹ دے رکھی ہے جس کے باعث غیر قانونی تعمیرات میں...
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قمر قائم خانی نے تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ ڈی جی عبدالرشید سولنگی کی ناک کا بال بن جانے والے قمر قائم خانی نے ہر قسم کے احتساب کے خوف سے بالاتر ہوکر غیر قانونی دھندوں سے خطیر رقمیں بٹورنے کے لیے بیٹر مافیا کو سرگرم کر دیا ہے۔ گٹھ جوڑ کے بعد بغیر نقشوں اور منظوری کے ناجائز تعمیرات کی آزادی دی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں بھتہ خوری کے مقدمہ میں نامزدبیٹر اسامہ نے غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت اور سسٹم کے معاملات طے کرنے کی آزادی حاصل کر لی ہے ۔باوثوق ذرائع سے ملنے والی معلومات کے...
