الخدمت کا غزہ میں انفرااسٹرکچر بحالی کاکام قابل ستائش ہے‘ ڈاکٹر مروان
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت)معروف اسکالر و رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر مروان محمد ابو راس فلسطین نے وفد کے ہمراہ دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد کا دورہ کیا ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر و دیگر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر مروان محمد ابو راس نے جماعت اسلامی کے ذمے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فلسطین جسد واحد کی طرح ہیں ، اہل پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے غیر معمولی آواز اٹھایا ہے ،7اکتوبر کے بعد جماعت اسلامی نے پاکستان سمیت دنیا بھر فلسطین کے لیے نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ بڑے پیمانے پر سفارتی تعلقات کے ذریعے تعلیم ، صحت اور انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے بھی کام کیا۔ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایک آزاد فلسطین کے بعد مضبوط دوستی کے خواہاں بھی ہیں۔امیر جماعت اسلامی نصراللہ رندھاوا نے فلسطینی وفد کی تشریف آوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اہل فلسطین کی جدوجہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اپنے لیے مشعل راہ سمجھتے ہیں۔حماس کی جدوجہد نے امت مسلمہ کو زندگی عطا کی ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فلسطین کاز کا ساتھ دیا ہے، قبلہ اول کی آزادی کے لیے جدوجہد ہم اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں۔ اسلام آباد کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن جدوجہد کی یقین دہانی کرتے ہیں۔سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے وفد کو جماعت اسلامی کے کام اور افرادی قوت کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی فلسطین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور حماس فلسطین کی جائز ، جمہوری اور منتخب کردہ ترجمان ہے ، ہم حماس کے موقف کی تائید کرتے ہیں اور کسی قسم کے2ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتے ، ریاست ایک ہی ہے اور وہ فلسطین ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی اسلام ا باد ہیں اور کے لیے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔