عمرہ زائرین حادثے پر جماعت اسلامی ہند نے اپنے گہرے رنج و غم کا کیا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مرحومین کی میتوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنائے، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مکمل طبی امداد فراہم کرے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچائے۔ اسلام ٹائمز۔ مدینہ منورہ کے نزدیک پیش آنے والے عمرہ زائرین کے بس حادثے پر جماعت اسلامی ہند نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اس المناک حادثے پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مدینہ کے نزدیک ہونے والے اس دردناک بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ اس حادثے میں اب تک 42 عمرہ زائرین جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں سے اکثر کا تعلق حیدرآباد سے ہے، اس مشکل گھڑی میں ہماری دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین ایک مقدس سفر پر عبادت کے ایک عظیم عمل کی تکمیل کر رہے تھے۔
انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم (ص) نے فرمایا "حج اور عمرہ ادا کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جو لوگ عمرہ کی ادائیگی کے دوران وفات پا گئے، اللہ تعالیٰ انہیں شہادت کا درجہ عطا فرمائے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ ربّ کریم ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اللہ تعالیٰ سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس غم کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مرحومین کی میتوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنائے، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مکمل طبی امداد فراہم کرے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچائے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایک دل خراش سڑک حادثے میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کم از کم 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پیر کی علی الصبح مکہ سے مدینہ جانے والی ایک بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ صبح 1:30 بجے (IST) مفریحات کے نزدیک پیش آیا۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بس میں 43 مسافر سوار تھے جن میں صرف ایک زندہ بچنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ قافلہ مبینہ طور پر حیدرآباد سے روانہ ہوا تھا اور ان میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے۔ تمام زائرین مکہ میں عمرہ کی ادائیگی مکمل کر کے مدینہ کی سمت روانہ ہوئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید سعادت اللہ حسینی نے کرتے ہیں کہ ہونے والے نے کہا کہ
پڑھیں:
مدینہ منورہ میں موسم سرما کی پہلی بارش، زائرین نے اللہ کا شکر ادا کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مدینہ منورہ سمیت گرد و نواح میں موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کی تفصیلات کے مطابق مسجد نبویﷺ سمیت مدینہ منورہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش سے موسم جل تھل ہوگیا ہے۔
مدینہ منورہ کے علاوہ گرد و نواح میں بھی بھی بارانِ رحمت خوب جمکر برسی۔
اس موقع پر مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں موجود زائرین نے بارش کے برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
سعودی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک میں بارشوں کی شدت مختلف علاقوں میں مختلف ہوسکتی ہے۔ تاہم کچھ خطوں میں شدید موسمی حالات کیوجہ سے عارضی رکاوٹیں اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر سکتا ہے.
واضح رہے کہ اس سے چند روز قبل سعودی عرب کے تمام علاقوں میں استسقا کی نمازیں ادا کی گئیں تاکہ اللہ سے بارش کی دعا کی جاسکے۔
یہ نمازیں سنت نبویﷺ کے مطابق خشک سالی اور بارش کے دیر سے آنے کے دوران ادا کی گئیں تاکہ اللہ کی مہربانی اور کرم سے پورے ملک میں بارش ہو سکے۔