Juraat:
2026-06-02@22:58:29 GMT

لیاقت آباد اعظم نگر کی گلیوں میں گٹکا ماوا فروشی عروج پر

اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT

لیاقت آباد اعظم نگر کی گلیوں میں گٹکا ماوا فروشی عروج پر

آصف نامی شخص کے انتقال کے بعد گٹکا و ماوا فروشی میںدیگر سماج دشمن عناصرحرکت میں
مکان نمبر D/11اعظم نگر (چراغ ہوٹل) گلی نمبر 2کی گلی میں کرسیاں ڈال کر فروخت جاری

(رپورٹ/ ایم جے کے )لیاقت آباد اعظم نگر کی گلیوں میں گٹکا و ماوا فروشی عروج پر علاقہ مکین پریشان، آصف نامی شخص کے انتقال کے بعد اس کا گٹکا و ماوا فروشی کا کام دیگر سماج دشمن عناصر نے سنبھال لیا، مکان نمبر D/11اعظم نگر (چراغ ہوٹل) گلی نمبر 2کی گلی میں کرسیاں ڈال کر آرام سے گٹکا ماوا کی فروخت جاری ہے ویڈیو موصول۔ علاقہ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد اعظم نگر کی گلیوں میں گٹکا و ماوا کی فروخت کھلے عام جاری ہے، علاقائی تھانہ سے معاملات طے ، لیاقت آباد اعظم نگر (چراغ ہوٹل) گلی نمبر 2میں گٹکا و ماوا فروشوں کی کھلے عام فروخت نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، علاقہ ذرائع نے بتایا کہ آصف نامی شخص کافی عرصے سے گٹکا و ماوا فروخت کررہا تھا جو کہ خود کینسر کا مریض بھی تھا کچھ ہفتے قبل اس کا انتقال ہوگیا، اس کے انتقال کے بعد علاقے کے دیگر جرائم پیشہ افراد نے اس کا کاروبار سنبھال لیا جن کے نام بہت جلد منظر عام پر لائے جائیں گے اور آصف کے مکان نمبر D/11 اعظم نگر (چراغ ہوٹل) گلی نمبر 2کی گلی میں کرسیاں ڈال کر آرام سے تھانہ لیاقت آباد کی سیٹنگ سے گٹکا و ماوا فروخت کرنا شروع کردیا جہاں پر پورے علاقے لیاقت آباد اعظم نگر سے گٹکا و ماوا کے عادی افراد آکر گٹکا و ماوا ان جرائم پیشہ افراد سے خریدتے ہیں جسکی ویڈیو بھی نمائندہ جرأت کو موصول ہوئی، لیاقت آباد اعظم نگر گلی نمبر 2 کے رہائشیوں کے مطابق گٹکا خریدنے کے لیے غیر متعلقہ افراد کی آمدورفت سے گلی میں مسلسل رش رہتا ہے ، مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ گلی تنگ ہونے کے باعث گزرنے والی خواتین، بزرگ اور بچے شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ،اگر علاقے یا گلی کے لوگ ان جرائم پیشہ افراد سے کچھ کہتے ہیں تو یہ ان سے لڑنے جھگڑنے اور دھمکانے لگ جاتے ہیں، اہلِ محلہ نے سندھ رینجرز اور متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گٹکا ماوا فروشی کا فوری طور پر پورے علاقے سے خاتمہ کیا جائے اور اگر مکمل طور پر بند نہیں کروا سکتے تو ان گٹکا فروشوں کو کم از کم گلی سے باہر نکالا جائے تاکہ اہلِ محلہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: لیاقت آباد اعظم نگر گٹکا و ماوا ماوا فروشی چراغ ہوٹل گلی نمبر میں گٹکا سے گٹکا گلی میں

پڑھیں:

صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 

سٹی 42:صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش  کی 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ   نے  بلوچستان میں 17 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک دشمن عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پوری قوم کو اپنے  جوانوں پر فخر کرتی ہے۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  بلوچستان کے  مختلف اضلاع  میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش  کی ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 17 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔  17 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پوری قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر مان ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے  بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ وزیراعظم نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17  فتنتہ الھندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا  قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  بلوچستان میں فتنۂ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ صدرِ مملکت نے مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں 17 دہشت گردوں کی ہلاکت کو سراہا ۔ صدر مملکت نے کہا ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جانا اولین ترجیح ہے۔فتنۂ ہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان