جعلی اور غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف ٹِک ٹاک شاپ کی سخت کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
واشنگٹن (ویب ڈیسک) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی شاپنگ سروس یعنی ٹِک ٹاک شاپ میں صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جعلی اور غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹِک ٹاک نے اپنی شاپنگ سروس یعنی ٹِک ٹاک شاپ کے اندر صارفین کی حفاظت اور اعتماد بڑھانے کے لیے نئی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹِک ٹاک نے دھوکہ دہی، جعلی مصنوعات اور ضابطہ شکنیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2025 کے دوران تقریباً 14 لاکھ فروخت کنندہ کی رجسٹریشن درخواستیں مسترد کی گئیں کیونکہ وہ ٹِک ٹاک شاپ کے معیار پر پورا نہیں اترے، اسی مدت میں 7 لاکھ سے زائد فروخت کنندہ کو دکان کی سطح کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے دکان بند کر دی گئی۔
پہلی ششماہی میں 7 کروڑ سے زائد مصنوعات کی لسٹنگ رد کی گئیں، جن کی بڑی وجہ جعلی یا غیر محفوظ مصنوعات تھیں اور اسی دوران تقریباً 2 لاکھ ممنوع یا محدود مصنوعات کی لسٹنگ ہٹائی گئی۔
ٹِک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ شاپنگ کے عمل کو شفاف اور محفوظ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ صارفین اعتماد کے ساتھ ایپ کے اندر خریداری کر سکیں۔
اس کے علاوہ نئے فروخت کنندہ کے لیے سخت تصدیقی عمل وضع کیا گیا ہے، جس میں شناختی دستاویزات، کاروباری رجسٹریشن اور ابتدا میں محدود لسٹنگز اور آرڈرز شامل ہیں۔
کاروباری تجزیہ کاروں کے مطابق مغربی ممالک میں صارفین ابھی بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شاپنگ میں احتیاط برت رہے ہیں، جس کی بڑی وجہ ماضی میں فراڈز اور جعلی اشتہارات کی زیادتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹ ک ٹاک شاپ ک ٹاک نے
پڑھیں:
سولر سسٹمز میں ناقص انورٹرز کی تنصیب پر لیسکو کی سخت کارروائی کا فیصلہ
شاہد سپرا:صارفین کی جانب سے سولر سسٹمز میں ناقص انورٹر لگانے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر لیسکو نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹس کے لیے نئی سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے لیے میٹرز کی ایلوکیشن کے دوران انورٹر نمبر اور کمپنی کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انورٹر نمبر کو ای آر پی سسٹم پر درج کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
میٹر ایلوکیشن کے وقت ڈیمانڈ نوٹس کے ساتھ انورٹر نمبر درج کرنا ہوگا، بصورتِ دیگر ایلوکیشن منسوخ کر دی جائے گی۔
کمپنیز کی جمع شدہ فائلوں میں درج انورٹر نمبر ریکارڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ میٹر کی تنصیب کے وقت انورٹر نمبر کی تصدیق بھی کی جائے گی۔
انورٹر نمبر میں کسی بھی قسم کے تضاد کی صورت میں صارفین کو میٹر نصب نہیں کیا جائے گا۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا