کراچی ، 14 دن، 48 ہزار ای چالان، 4.5ہزار معافی کیلئے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو 48 ہزار 211 ای چالان جاری کیے جبکہ ساڑھے چار ہزار شہریوں نے معافی کیلیے رجوع کیا ہے۔ٹریفک پولیس کراچی نے 14 روزکے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 48211 الیکٹرانک چالان جاری کیے۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 31555 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پرجاری کیے گئے جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 8431، اووراسپیڈنگ پر2304 چالان جاری کیے گئے۔
اعداد وشمار کے مطابق 27 اکبوترسے 9 نومبرتک 14 روزکے دوران سگنل کی خلاف ورزی پر 2009، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر1263 چالان جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ کالے شیشوں پر 670، فینسی نمبر پلیٹس پر585،رانگ وے پر556،مسافروں کوچھت پربیٹھانے پر 368 چالان جاری کیے گئے۔
محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق نو پارکنک پر 250، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 233، بے جا لوڈ اور اوورلوڈنگ پر 132 چالان جاری کیے گئے، لین لائن کے استعمال پر 65، رانگ وے ان ون وے اسٹریٹ 58 ای چالان جاری کئے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹیکس کی عدم ادائیگی پرتاحال ایک بھی ای چالان جاری نہیں کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 14 روزکے دوران پہلا ای چالان جاری ہونے پر 4800 شہریوں نے ٹریفک پولیس کے سہولت گھروں کا رخ کیا جن میں سے 90 فیصد سے زیادہ شہریوں کے ای چالان معاف کردیئے گئے جبکہ بقیہ ای چالان شہریوں کی جانب سے چیلنج کیے جانے پرخصوصی کمیٹی کوارسال کر دیئے گئے،مذکورہ خصوصی کمیٹی ان ای چالان سے متعلق فیصلہ کریگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چالان جاری کیے گئے ٹریفک پولیس کے چالان جاری کے مطابق کے دوران کی خلاف
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔