پنجاب پولیس کے اہلکار کا سریلی آواز میں عارفانہ کلام، سکھ یاتریوں کو رُلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو پنجاب پولیس کے اہلکار نے رُلا دیا۔
پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی نے بابا گورو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شریک سکھ یاتریوں کے ساتھ عارفانہ کلام گا کر اظہار عقیدت کیا۔
پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی کا بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شریک سکھ یاتریوں کے ساتھ عارفانہ کلام گا کر اظہارِ عقیدت۔
پنجاب پولیس ہر سال بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں اندرون و بیرون ملک سے شریک سکھ یاتریوں کی حفاظت اور خدمت کا فریضہ انجام دیتی… pic.
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) November 9, 2025
پنجاب پولیس ہر سال بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں اندرون و بیرون ملک سے شریک سکھ یاتریوں کی حفاظت اور خدمت کا فریضہ انجام دیتی ہے۔
واضح رہے کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں ملک سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں نے شرکت کی، جس کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کو بھرپور سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر ہر سال بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان کا رخ کرتے ہیں، جن کا حکومت پاکستان کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب پولیس پولیس اہلکار رلا دیا عارفانہ کلام وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس پولیس اہلکار رلا دیا عارفانہ کلام وی نیوز نانک کے جنم دن کی تقریبات میں پنجاب پولیس کے عارفانہ کلام
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔