Daily Mumtaz:
2025-11-10@16:15:34 GMT

شاداب خان کندھے کی انجری سے صحتیاب، پریکٹس میچ میں شرکت

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

شاداب خان کندھے کی انجری سے صحتیاب، پریکٹس میچ میں شرکت

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی انجری سے صحتیاب ہوگئے۔شاداب خان نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) گراؤنڈ پر صحتیابی کے بعد پریکٹس میچ میں شرکت کی۔

میچ میں شاداب خان کے ساتھ نوجوان کرکٹر اعظم خان اور فاسٹ بولر علی رضا بھی ایکشن میں دکھائی دیے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔

سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی شاداب خان کی بیٹنگ کا جائزہ لیا، آل راونڈر کندھے کی سرجری کے بعد ان دنوں صحتیابی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بابر اعظم کا کارنامہ، انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے 15 ہزار رنز مکمل کر کے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔

شماریاتی طور پر بابر اعظم نے مجموعی طور پر 370 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پانچویں بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

بابر اعظم نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ایک روزہ میچز میں 6 ہزار 330 سے زائد اور ٹی20 انٹرنیشنلز میں 4 ہزار 302 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے کیریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں شامل ہیں، جو ان کی مستقل مزاجی اور کلاس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں بابر اعظم اب ان کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے طویل عرصے تک قومی ٹیم کی بیٹنگ کو استحکام بخشا۔ انضمام الحق 20 ہزار 541، یونس خان 17 ہزار 790، محمد یوسف 17 ہزار 134 اور جاوید میانداد 16 ہزار 213 رنز کے ساتھ اس فہرست میں بابر سے آگے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل
  • ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بی ٹی کے اسٹارز کی کامیابی
  • سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر
  • بارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا کروڑوں کا نقصان کردیا
  • اولمپکس 2028 میں کن کرکٹ ٹیموں کو شرکت کا موقع مل سکتا ہے؟ فارمولا پیش
  • ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے
  • بابر اعظم کا کارنامہ، انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا