data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ مقابلوں کے لیے ٹیموں کی شمولیت کا مجوزہ فارمولا سامنے آگیا ہے۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں طویل مشاورت کے بعد بتایا گیا کہ 128 سال بعد دوبارہ اولمپک کھیلوں میں شامل ہونے والے کرکٹ ایونٹ میں مردوں اور خواتین کی 6،6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورننگ باڈی نے واضح کیا ہے کہ مجوزہ فارمولے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست مقابلے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوگی۔

ابتدائی طور پر تجویز دی گئی تھی کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں موجود سرفہرست 6 ٹیمیں براہِ راست اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گی، تاہم اب تجویز دی گئی ہے کہ ہر براعظم سے ایک ایک ٹاپ ٹیم کوالیفائی کرے گی، جبکہ چھٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے گلوبل کوالیفائر ٹورنامنٹ کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ایشیا سے بھارت، اوشیانا سے آسٹریلیا، یورپ سے انگلینڈ اور افریقا سے جنوبی افریقا کوالیفائی کرسکتی ہیں۔

امریکا بطور میزبان ٹیم شامل ہوگا، تاہم اگر میزبان ٹیم نے جگہ نہ بنائی تو ویسٹ انڈیز کو موقع دیا جا سکتا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اس فارمولے پر جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نواب شاہ : ڈپٹی کمشنر بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی اوراہداف کا جائزہ لے رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • فریحہ اشرف کی خواتین صحافیوں کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت
  • آئی سی سی اجلاس:ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری
  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • دبئی میٹنگ میں ایشیا کپ ٹرافی تنازع زیرِبحث، آئی سی سی نے مدد کی پیشکش کردی
  • پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • ویمن ورلڈ کپ: ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری
  • نواب شاہ : ڈپٹی کمشنر بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی اوراہداف کا جائزہ لے رہے ہیں
  • بارشوں کی کمی برقرار رہی تو تہران کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے: ایرانی صدر
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے آج دبئی جائیں گے