فریحہ اشرف کی خواتین صحافیوں کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات پاکستان فریحہ اشرف اور سیکرٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا، خواتین صحافیوں سے ملاقات اور انہیں اجتماعِ عام مینارِ پاکستان لاہور میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر فریحہ اشرف اور ثمرین احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعِ عام پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد اور تاریخی اجتماع ثابت ہوگا، جس میں خواتین کی شرکت ایک نئے باب کا آغاز کرے گی۔ اس اجتماع کے موقع پر ملک کی سب سے بڑی’’ خواتین کانفرنس ‘‘منعقد کی جا رہی ہے، جس میں نہ صرف ملک بھر سے نمائندہ خواتین شریک ہوں گی بلکہ غیر ملکی مندوبین اور بین الاقوامی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع دراصل ایک نئی بیداری اور مثبت تبدیلی کا پیغام لے کر آئے گا۔ خواتین ذمے دارا ن نے خواتین صحافیوں کو دعوت دی کہ وہ اپنی نمائندگی کے ذریعے اس تاریخی موقع کا حصہ بنیں۔خواتین صحافیوں نے اجتماع میں شرکت کے حوالے سے گہری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس بڑے اجتماع کی کوریج اور شرکت کے لیے پُرعزم اور اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواتین صحافیوں
پڑھیں:
رائیونڈ میں ہونیوالا عالمی تبلیغی اجتماع شروع، مندوبین کی آمد جاری
پہلے مرحلے کا اختتام 9 نومبر بعد از نماز فجر دعا کیساتھ ہوگا۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں بھارت، آسٹریلیا، بنگلا دیش، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے علماء بھی شرکت کر رہے ہیں۔ بعد نماز فجر مولاناعبدالرحمان نے تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت پر بیان دیا۔ اس وقت دیگر علمائے کرام کے خطابات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس اور ضلعی حکومت کی جانب سے اجتماع کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی، لیسکو، محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں نے بھی اپنے اپنے کیمپس لگا رکھے ہیں۔ پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، چترال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر اور صوبہ سندھ کے مندوبین شرکت کریں گے۔ پہلے مرحلے میں اٹک، کشمیر، اسلام آباد، چکوال، جہلم، راولپنڈی کے مندوبین بھی شریک ہوں گے۔ پہلے مرحلے کا اختتام 9 نومبر بعد از نماز فجر دعا کیساتھ ہوگا۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں بھارت، آسٹریلیا، بنگلا دیش، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے علماء بھی شرکت کر رہے ہیں۔ بعد نماز فجر مولانا عبدالرحمان نے تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت پر بیان دیا۔ اس وقت دیگر علمائے کرام کے خطابات جاری ہیں۔