2025-05-29@04:55:01 GMT
تلاش کی گنتی: 20076
«تعلقات قائم»:
راولپنڈی: مہنگی گاڑی میں آنے والے شخص کے پاس سستا فون دیکھ کر مسلح ڈاکو موبائل واپس پھینک کر فرار ہوگیا۔ راولپنڈی کے علاقے رینج روڈ پر موبائل چھیننے کی واردات ہوئی، جس میں مہنگی گاڑی دیکھ کر ڈاکوؤں نے سمجھا کہ آج ان کی عید ہوگی، تاہم گاڑی سے اترنے والے شخص کے پاس سستا یا گھٹیا موبائل فون دیکھ کر مسلح ڈاکو فون واپس پھینک کر فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہنگی گاڑی میں سوار شخص گاڑی کو پارک کرتا ہے، اسی اثنا میں موٹر سائیکل سوار وہاں سے گزرتے ہیں اور کچھ لمحوں کے بعد دوبارہ آکر صورت حال کا جائزہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکارہ نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سابق شوہر علی عسکری اور ان کی موجودہ اہلیہ زارا کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں۔ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے کی گئی اپنی پہلی شادی کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’اگر میں یہ رشتہ نہ نبھاتی تو مجھے اذلان جیسا انمول تحفہ کبھی نصیب نہ ہوتا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے اختتام...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو گزشتہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اور اسمبلرز 200 بین الاقوامی حفاظتی معیارات میں سے صرف 18 کی تعمیل کر رہے ہیں۔ باقی 182 معیارات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں عالمی معیارات سے کافی زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟ کمیٹی کے ارکان نے ملک میں غیر محفوظ گاڑیوں کی پیداوار پر سنگین خطرے کا اظہار کیا اور عالمی حفاظتی پروٹوکول پر پورا اترنے میں ناکام کار ساز اداروں کے خلاف فوری اور سخت عمل درآمد...
برطانیہ دنیا کی معروف جامعات کا گڑھ ہے، تاہم صرف ایک اعلیٰ ڈگری حاصل کرنا ملازمت کی ضمانت نہیں دیتا۔ آج کی بدلتی ہوئی مارکیٹ میں ان شعبوں کا انتخاب اہم ہو گیا ہے جن میں مہارت، ترقی کے مواقع، اور مستقل مانگ موجود ہو ۔ خاص طور پر ان غیر ملکی طلبہ کے لیے جو تعلیم کے بعد برطانیہ میں قیام اور ملازمت کے خواہشمند ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا نیا امیگریشن پلان؛ پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی؟ ذیل میں ایسے 10 شعبے پیش کیے جا رہے ہیں جو فارغ التحصیل ہونے کے بعد براہ راست روزگار کے امکانات بڑھاتے ہیں: ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت حکومتِ برطانیہ ڈیٹا اور اے آئی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے،...
حمیداللہ بھٹی کئی ممالک کو دفاعی حوالے سے پریشان کُن صورتحال کا سامنا ہے جن میں اکثریت مسلم ممالک کی ہے ۔ البتہ پاکستان ،ترکیہ اور ایران تین ایسے مسلم ممالک ہیں جودفاعی طورپر مضبوط خیال کیے جاتے ہیں کیونکہ یہ ہتھیارخریدنے کے ساتھ خود بھی تیار کرتے ہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جس کے پاس جوہری طاقت ہے اور طیارہ سازی سے لیکر میزائل ،ٹینک اور دیگر جدید ترین ہتھیار بنا رہا ہے۔ ایسے حالات میں جب عالمی طاقتیں اپنی شرائط پر منہ مانگی قیمت پر دفاعی ہتھیار فروخت کرتیں اور حکم عدولی کی صورت میں پابندیاں عائد کرتی ہیں، ایسے میں پاکستان مسلم دنیا کے لیے اُمید کی کرن ہے ۔اِس بات کا چین کوبھی...
ایک عالمی ڈیٹا لیک کے نتیجے میں 18 کروڑ سے زیادہ صارفین کے اکاؤنٹس کے پاسورڈز اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے گوگل، فیس بک، ایپل، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت متعدد بڑی کمپنیاں اور حکومتی پورٹلز متاثر ہوئے ہیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈز تبدیل کرنے، دو مرحلہ جاتی توثیق (Two-Factor Authentication) فعال کرنے اور پاسورڈ مینیجر استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق یہ معلومات انفوسٹیلر میلویئر کے ذریعے چوری کی گئی ہیں اور میلویئر کے ذریعے چرائی گئی حساس معلومات مخصوص ڈیٹا بیسز میں محفوظ کی...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ دیکھیں چونکہ یہاں پہ اس ملک میں نہ ہم نے کبھی کسی محسن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ اس کی عزت کی جائے اور یہ ناشکری قوم ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس ایٹمی ٹیسٹ پر اگر آپ آئیں گے تو نواز شریف کا نام آئے گا لیکن ذوالفقار علی بھٹو مرحوم ، اس میں جنرل ضیا الحق، اس میں غلام اسحاق خان، اس میں بے نظیر بھٹو مرحومہ ، اس میں عمران خان ہوں، مطلب آج تک کی کنٹینیوٹی کی میں بات کر رہا ہوں اور شہباز شریف، لیکن بیچ میں آپ نے چونکہ سوال دھماکوں...
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو ایران پر کسی ممکنہ حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو ایران پر کسی ممکنہ حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے دوران اسرائیلی حملہ مناسب نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے، ہماری انتظامیہ غزہ میں خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے پر کام کر رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ...
دشمن کے حملے سے بچنے کی تدبیر ہو یا دشمن پر وار کرنے کا معاملہ، فریقین کے مابین فاصلے نے جنگ وجدل اور اپنی بقاء کی جدوجہد میں ہمیشہ سے فیصلہ کُن کردار ادا کیا ہے۔ یہ بالکل درست بات ہے کہ ہتھیاروں کو مُہلک بنانے کی دوڑ کے پیچھے سب سے بڑا محرک خوف ہے۔ جب قبل از تاریخ کے زمانے میں انسان کو نوکیلی چیزوں سے ہدف کو زیر کرنے کا گُر معلوم ہوا تو خنجر کی اولین صورت سامنے آئی۔ خود کو دشمن کے ہتھیار کی پُہنچ سے دور رکھنے کی کوشش کے نتیجے میں خنجر کا پَھل لمبا ہوتے ہوتے تلوار کی شکل اختیار کرگیا ۔ اس تلوار نے مزید ترقی کی تو نیزہ وجود میں...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مئی 2025ء )وفاقی وزیرسینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ کے نتیجے میں بھارت چار بھرم تھے ان کے پرخچے اڑ گئے، روائتی جنگ ، رافیل طیارے، ایس 400ریڈار سسٹم ، اور چوتھی چیزبھارتی ٹیکنالوجی کا بھرم تہس نہس کردیا گیا، بھارت کہتا تھا کہ دنیا کی ٹیکنالوجی بھارت چلاتا ہے، امریکی 70 فیصد ویزے بھارتی سافٹ ویئرانجینئرز کو ملتے ہیں۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے خون اور آگ کا کھیل کھیلا ہے، مجھے کہیں بھی نہیں لگا کہ بھارت کسی ذمہ داری کے ساتھ ہم پر حملہ کیا۔ پاکستان نے صرف جواب دیا ہے، بھارت...
خیال رہے گزشتہ روز بلوچستان کے شہر نوشکی میں بھی پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوا تھا، پولیو مہم کے دوران حملوں کے واقعات پر انتظامیہ نے سنجیدگی سے اقدامات سخت کرنے اور ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ میں نامعلوم افراد نے پولیو کی ٹیم پر حملہ کردیا، حملے میں خاتون ورکر کا سر پھٹ گیا، جبکہ مرد ورکر کا بازو فریکچر ہوگیا۔ زخمی ورکرز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز بلوچستان کے شہر نوشکی میں بھی پولیو ٹیم پر حملہ میں پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔...
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کے لیے چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے اس سال عید الاضحیٰ پر 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیلات 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک ہوں گی یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ پیر 9 جون سے سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ قطر نے پہلے ہی ملک میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی یوم عرفہ سے عید الاضحیٰ کے تیسرے روز تک تعطیلات ہوں گی۔
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن معراج مسجد کے قریب کارخانے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ افضل کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کارخانے میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ طوری بنگش چوکی کے قریب گھر میں نوجوان کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور...
اطلاعات کے مطابق، امریکہ نے حماس کو اس بات کی ضمانت کی پیشکش کی ہے کہ جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات واقعی ہوں گے، اور یہ کہ اسرائیل پوری متفقہ مدت کے دوران جنگ بندی کی پابندی کرے گا، جو کہ ممکنہ طور پر 45 سے 60 دن کے درمیان ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات میں ڈرامائی پیشرفت ہوئی ہے، غیر ملکی اور اسرائیلی ذرائع نے آج (بدھ) کو "کان نیوز" کو تصدیق کی کہ آئندہ چند دن ایک ممکنہ معاہدے کے حوالے سے نہایت اہم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، امریکہ نے حماس کو اس بات کی ضمانت کی پیشکش کی ہے کہ جنگ بندی کے...
یہ دن گلگت بلتستان بھر میں عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ سیاحتی مقامات، اسکولوں، کالجوں، یونین کونسل دفاتر، بنیادی صحت کے مراکز (BHUs)، کمیونٹی ہالز اور مساجد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی...
کراچی: کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے دو درجن کے قریب نجی تعلیمی اداروں کو "اے اور او لیول" کے براہ راست امتحانات منعقد کرنے کا اختیار دینے کے بعد امتحانی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں . کیمبرج کی جانب سے دو سال قبل تک پاکستان میں امتحانات منعقد کرانے کی واحد اتھارٹی برٹش کونسل تھی تاہم اب آہستہ آہستہ یہ اختیار بڑے، معروف اور بااثر نجی اسکولوں کو بھی دیا جارہا ہے۔ رواں سال جاری اے اور او لیول کے امتحانات میں 20 سے زائد ایسے اسکول ہیں جو کیمبرج کے امتحانات کے انتظامات خود کررہے ہیں اور خود ہی امتحانات لے رہے ہیں اور اس سلسلے کے شروع ہوتے ہیں کیمبرج کے پرچے آئوٹ ہونے...
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، تیل اور گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل سے بھرپور ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا کر ملک کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں امریکی نژاد پاکستانی انجنیئر ذیشان شاہد، کینیڈا کے ہائی کمیشن میں ٹریڈ کمشنر ذوہیب احمد خان اور معروف سماجی شخصیت احتشام سمیت ایک وفد نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفد کی ملاقات کے دوران ملک میں توانائی کے مختلف شعبوں، خاص طور پر گرین انرجی، مائننگ اور آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے جس میں دفاعی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ آذربائیجان کے دوران آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی، دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر...
شہداء کے اہل خانہ نے پاک فوج کی طرف سے مسلسل تعاون، محبت اور عزت پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا محسوس نہیں ہونے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے نگر کا دورہ کیا اور پاک فوج کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے اپنے دورہ نگر کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ورثاء کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے...
ہندوستان سے اتحاد کا اعلان، خارجی نور ولی بے نقاب ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) نور ولی خارجی کا ہندوستان اور غیر مسلم ملکوں کے ساتھ مل کر اسلامی جمہوریہ پاکستان پر حملوں کا اعلان ایک ایسا جرم ہے، جس کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے ،نہ اخلاقی طور پر درست ہے ،نہ ہی دنیا کے رائج قوانین اسے درست سمجھتے ہیں۔نور ولی خارجی نے ہندوستان سے معاہدے کی دلیل یہ دی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر مسلموں سے معاہدہ کیا تھا، لیکن نو رولی خارجی یہ بات چھپا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کافروں پر حملوں کے لیے دوسرے غیر مسلموں سے معاہدہ...
مودی شکست خوردہ وزیراعظم ہے،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے، وفاقی وزیراطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے جو ڈپلومیسی شروع کی ہے اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات مضبوط ہوں گے۔آذربائیجان کے د ورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فتح دی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت ہمارے ساتھ اس دورے...
اسلام آباد: ایف بی آر نے اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک انعام دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کسٹمز کمانڈ فنڈ سے اسمگلنگ روکنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والوں کو پیشگی ادائیگی کی جائے گی، اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے تک معاوضہ فراہم کیا جا سکے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق فنڈ کو انسداد اسمگلنگ کارروائی کے اخراجات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے گا، فنڈ سے کسٹمز افسران کو...
اسلام آباد: کمپیٹیشن (مسابقتی) کمیشن آف پاکستان نے کنگڈم ویلی پرائیویٹ لمیٹڈ پر اس کے ہاوٴسنگ منصوبے سے متعلق گمراہ کن اشتہارات دینے پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ سی سی پی کے مطابق کمپٹیشن کمیشن کے مشاہدہ میں آیا تھا کہ صارفین کو گمراہ کرنے کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے اشتہارات میں حکومت سے منظور شدہ اور نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کا غلط دعوی کیا۔ کمیشن کے ازخود نوٹس کے تحت کی گئی تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ کمپنی نے اپنے رہائشی منصوبے کو "کنگڈم ویلی اسلام آباد" کے طور پر مشتہر کیا حالانکہ یہ منصوبہ درحقیقت موضع چھورہ، تحصیل و ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران...
پارٹی رہنما کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے—فائل فوٹوز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا دن کل جمعرات مقرر ہے۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل و پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجھوتھا نے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، اعظم سواتی، قاضی انور، سمیع اللّٰہ خان اور نورالحق قادری کے نام شامل ہیں۔ پارٹی رہنما کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
ایران کا امریکی معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران نے امریکی معائنہ کاروںکو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کا عندیہ دیدیا۔عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے بدھ کو کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی معاہدے طے پاتا ہے تو وہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے امریکی انسپکٹرز کو اپنی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں سے کہا، ان ممالک کے معائنہ کار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مئی 2025ء) سمندری ماحول کو تحفظ دینے کے لیے دنیا بھر کے ممالک آئندہ ماہ فرانس کے شہر نیس میں جمع ہوں گے جہاں کرہ ارض کے سب سے بڑے اور اہم ترین ماحولیاتی نظام کو لاحق خاموش تباہی روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔9 تا 13 جون ہونے والی اقوام متحدہ کی تیسری سمندری کانفرنس (یو این او سی 3) میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سائنس دان، سول سوسائٹی کے ارکان اور کاروباری رہنما شرکت کریں گے۔ Tweet URL اس موقع پر سمندری ماحول کو بڑھتی ہوئی آبی حدت اور تیزابیت، حیاتیاتی تنوع کے خاتمے، پلاسٹک کی آلودگی اور ناپائیدار ماہی گیری جیسے مسائل سے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی غرور مٹی میں ملا دیا، اب دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ملک کی پائیدار ترقی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے، نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر ملک کو سر بلند کیا۔ ملکی ترقی کے لیے شرحِ خواندگی میں اضافہ کرنا ہو گا، نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا جرأت...
وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیصلوں سے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں چاہتے ہیں حکومت بجلی کی خرید و فروخت میں پڑے ہی نہیں، وفاقی وزیر توانائی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے کیے گئے متعدد فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، وزارت توانائی کو اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے جو حالیہ فیصلے کیے گئے ہیں، اس سے مالی دباؤ بڑھ رہا ہے، وزارت توانائی اختیار رکھتی ہے کہ وہ نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لے سکے۔ وزیر توانائی نے کہاکہ...
سندیپ پانڈے نے کشمیری قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں کشمیری طلبہ کیساتھ ہونے والی زیادتیوں پر ہم شرمندہ ہیں اور کشمیری عوام سے معافی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی تاجروں، سماجی کارکنوں، اوقاف کمیٹی کے نمائندوں اور معزز شہریوں سے تفصیلی بات چیت کی۔ پارٹی کا یہ وفد کشمیر کے پانچ روزہ دورے پر ہے، جس دوران وہ مختلف اضلاع اور سرحدی علاقوں کا دورہ کر رہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری سندیپ پانڈے نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے...
عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف کو صنعتی ترقی کیلئے بڑی رکاوٹ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف کو صنعتی ترقی اور برآمدات کے لیے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے درآمدی ٹیرف کے مختلف سلیبز میں کمی اور ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز ختم کرنے کی تجویز دی۔اپنی رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں ریگولیٹری اور اضافی کسٹمز ڈیوٹیز سمیت درآمدی ٹیرف میں 117 فیصد تک اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ میں مسابقت کم ہوئی، غیر مثر صنعتی حکمت عملی کو فروغ ملا، سرمایہ کاری پیداواری شعبوں کے بجائے با اثر گروہوں میں منتقل ہوئی اور ملکی برآمدات بھی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے- وزیراعلی نے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ بڑھنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا-وزیراعلی نے عید الاضحی سے قبل ٹماٹر،پیاز، ادرک، لہسن،مرچ اور لیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے- انہوں نے کہاکہ عید الاضحی سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعا قابل برداشت نہیں۔(جاری ہے) ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔...
وفاقی وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے سیکریٹری ڈاکٹر عطاالرحمان مکہ مکرمہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حج 2025 کے سلسلے میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس اعلیٰ سطحی دورے کا مقصد عازمین کے لیے سہولیات کو یقینی بنانا اور حج کے دوران ان کے آرام و اطمینان کو ممکن بنانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی وزیر مذہبی امور کی مدینہ منورہ آمد، پوسٹ حج انتظامات کا جائزہ لیا وفاقی سیکریٹری کے ہمراہ چیف کوآرڈینیٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود، کوآرڈینیٹر ایف اینڈ سی سجاد حیدر یلدرم، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان اور ڈائریکٹر مکہ عزیزاللہ خان بھی موجود تھے۔ وفد نے عرفات اور منیٰ کے کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پاکستانی عازمین کو...
بھارتی حکومت کی جانب سے جاری نئے سکیورٹی قواعد و ضوابط کے باعث حکومتی اداروں اور سی سی ٹی وی کیمرے بنانے والی عالمی کمپنیوں کے درمیان تنازعات پیدا ہو گئے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری دستاویزات اور ای میلز سے معلوم ہوا ہے کہ نئے قواعد کے تحت سکیورٹی کیمرے اور نگرانی کا ساز و سامان بنانے والی کمپنیوں کو اپنا ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور سورس کوڈ جائزے کے لیے حکومتی لیبارٹری میں جمع کروانا پڑے گا۔ بھارتی حکومت کی سکیورٹی ٹیسٹنگ پالیسی کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی سپلائی میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مودی انتظامیہ اور غیرملکی کمپنیوں کے درمیان ریگولیٹری معاملات پر نئے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے- وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ بڑھنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا- وزیراعلیٰ نے عید الاضحیٰ سے قبل ٹماٹر،پیاز، ادرک، لہسن،مرچ اور لیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ عید الاضحیٰ سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں۔ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سبزیوں، دالوں، آٹا اورروٹی کے نرخ...
کورنگی میں شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی کمسن بچی کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، واقعے کا مقدمہ 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پیرکی شب عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی ساڑھے تین سیکٹر35 اے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 12 سالہ بچی عارفہ وقارکی نمازجنازہ منگل کی صبح جامعہ مسجد مدنی میں ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں مقتولہ بچی کے اہلخانہ ،عزیزواقارب اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، مقتولہ بچی کو باغ کورنگی میں واقع مقامی قبرستان میں...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذر بائیجان کے وزیرِ دفاع سے ملاقات؛ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ آذر بائیجان کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کے عزم پر بھی زور...
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات ہیں، وزیراعظم شہبا زشریف نے جو ڈپلومیسی شروع کی ہے اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ڈان نیوز کے مطابق آذربائیجان کے د ورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فتح دی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت ہمارے ساتھ اس دورے پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح...
اسلام آباد: وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہےکہ نیپرا کے متعدد فیصلوں پر وزارت توانائی کو شدید تحفظات ہیں، نیپرا کے فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا ہےکہ نیپرا کے حالیہ فیصلے توانائی شعبے میں مالی دباؤ بڑھا رہے ہیں، وزارت توانائی نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لینےکا ارادہ رکھتی ہے۔ اویس لغاری کے مطابق دسمبر 2024 سے زیر التوا جنریشن ٹیرف فیصلہ اب تک زیرغور نہیں، ترسیل، تقسیم اور فراہمی سے متعلق نیپرا کی پالیسیوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا، نیپرا کی تاخیر توانائی شعبےکی مالی پائیداری کے لیے خطرہ بن گئی ہے،...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوغلو سے اہم ملاقات ہوئی۔آذربائیجان کے دورہ کے موقع پر شہر لاچین میں آذری وزیر دفاع سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سکیورٹی کے معاملات اور پاکستان و آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور انہوں نے پاک آذربائیجان دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کی حالیہ تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوسناک مگر غیر حیران کن قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانیے کو اپنایا ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی قیادت کی جانب سے تاریخی حقائق کو مسخ کرنا، اقلیتوں کے خلاف جبر کی پالیسیوں کا دفاع کرنا اور پانی جیسے مشترکہ وسائل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی دھمکیاں دینا عالمی اصولوں سے واضح انحراف ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا حالیہ خطاب ان کے علاقائی جارحانہ رویے اور عالمی عزائم کے درمیان موجود تضاد کو اجاگر کرتا ہے....
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات کی مخلصانہ پیشکش مستردکی اور شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی بات کررہا ہے ہم مکمل بندوبست کررہے ہیں کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرسکے اگر بھارت سنجیدگی کے ساتھ دہشت گردی پر بات کرنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کے لیے بھی تیار ہے.(جاری ہے) آذربائیجان کے شہر کالاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الہام علی یوف اور آذری عوام کو آذربائیجان کے یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ شہری تنصیبات پر حملے اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور انسانی روایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک جاری بیان میں کہا کہ صنعاء ائیرپورٹ پر صیہونی جارحیت کا تسلسل، اسرائیل کی اُن مجرمانہ پالیسیوں کی نشان دہی کرتا ہے جو وہ برادر عرب ممالک اور شہری علاقوں کے خلاف اپنائے ہوئے ہے۔ شہری تنصیبات پر حملے اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور انسانی روایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ حماس نے اس بات کی وضاحت کی کہ صنعاء ائیرپورٹ پر وحشیانہ حملہ، یمن اور "انصار الله" کے ہمارے بھائیوں...
ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم جون 2025 سے پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔ وفاقی حکومت صارفین کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متوقع اقدام کے تحت یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی وصولیوں کی صورت میں عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگائے جانے کا بھی امکان ہے کیونکہ حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ اضافی وصولیوں کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پٹرولیم لیوی سے 1 ہزار...
ایٹمی دھماکوں کے 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم تکبیر جوش اور خروش سے منایا جا رہا ہے۔کراچی سے خبیر تک عوام ایک آواز ہیں، مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دے کر خطے میں طاقت کا توازن بحال کرنے پر وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا رہا ہے اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔لاہور میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ہیں جبکہ سرگودھا میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ریلی نکالی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم جھنگ، بہاولنگر، لودھراں، ڈی جی خان سمیت پنجاب...
— فائل فوٹو سندھ حکومت نےطالبات کےلیے وظائف کے معیار کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی، نویں اور دسویں جماعت کی طالبات وظیفے کےلیے اہل ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ تعلیمی سال کے 6 ماہ میں 60 فیصد سے زیادہ حاضری رکھنے والی طالبات ہی اہل ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق وظیفے کی رقم اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2024ء کے لیے دی جائے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ آئندہ چند دنوں میں واضح ہو سکتی ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمان کی ثالثی میں ایران و امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چھٹے دور کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ آئندہ چند دنوں میں واضح ہو سکتی ہے۔ صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس دورے اور عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ساتھ ملاقات میں مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے؟ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ البتہ یہ ایک فطری سی بات ہے کہ اس دوران باہمی مشاورت...

امریکا میں جعلی شناخت پر20سال سے مقیم کولمبین خاتون پر جعل سازی‘فلاحی پروگراموں کے فنڈزسے استفعادہ کرنے کے الزامات
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والی کولمبیا کی ایک خاتون دو دہائیوں سے جعلی شناخت کے ساتھ ملک میں رہ رہی تھی اور اس نے وفاقی قوانین کے تحت شہریوں کے لیے مخصوص فلاحی مراعات فنڈز سے4لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقوم وصول کیں خاتون نے جعلی شناخت پر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ووٹ بھی ڈالا.(جاری ہے) محکمہ انصاف نے کہا کہ 59 سالہ لینا ماریا اوروویو ہرنینڈز نے فلاحی فوائد حاصل کیے وفاقی پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ خاتون نے مبینہ طور پر چوری شدہ شناخت کو جنوری 2023 میں ووٹر رجسٹریشن جمع کرانے کے لیے استعمال کیا اور گزشتہ...
پاور ڈویژن نے نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے بارے میں کے الیکٹرک کے لیے جاری فیصلے پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ ایسے فیصلے آئندہ ملٹی ائیر ٹیرف دورانیہ میں سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتے، فیصلے کے وفاق کی سبسڈیز یکساں ٹیرف نظام میں طویل مدتی اثرات آئیں گے۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے جاری ملٹی ائیر ٹیرف کا جائزہ لے گا، پرانے جنریشن ٹیرف بارے فیصلہ پر نظرثانی نیپرا کی توجہ کی منتظر ہے، اس نظر ثانی فیصلے میں تاخیر سے پاور سیکٹر پر سنگین مالیاتی اثرات آرہے۔ وفاقی وزیر نے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ” یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول“ (یوایس بی پی)101سالوں سے ہماری خودمختاری اور وطن کی سرحدوں کے محافظوں کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے یوایس بی پی کے اہلکار دن رات سرحدوں پر منشیات، ہتھیاروں، مجرموں اور دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں.(جاری ہے) یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کے101سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کی سالگرہ پر ہم ادارے کے ہر ایجنٹ کو ان کی باوقار خدمات کے لیے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امریکیوں کو محفوظ رکھنے کے ان کے مشن میں ان...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے قومی غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں زرعی تحقیق کے اثرات کا جائزہ لیا، اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں رپورٹ شدہ فوائد کی صداقت پر تشویش ظاہر کی ہے. رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید طارق حسین کی صدارت میں ہوا جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (یو اے ایف) کے وائس چانسلر نے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ مستقبل کے منصوبے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، آبی وسائل کے بہتر انتظام، میکانائزیشن کے فروغ اور وسائل کے موثر استعمال پر مرکوز ہوں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بیج کی ترقی، عوام...
— فائل فوٹو مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187 کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے، آرٹیکل 187 کا اختیار لامحدود نہیں ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جن نکات پر فیصلہ دیا گیا وہ کبھی عدالت کے ریکارڈ پر نہیں تھے۔ مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، سنی اتحاد کونسل نے عدالتی آبزرویشن سے اتفاق کرلیاکراچی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل... درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے 80 ارکان میں سے کوئی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوا، سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کےلیے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹاپ لسٹ میں شامل مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسافر نے پرواز G9-553 کے ذریعے عرب امارات جانے کی کوشش کی، مسافر کی شناخت واصف علی کے نام سے ہوئی جو گجرات کا رہائشی ہے۔ ترجمان کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی معلومات IBMS سسٹم پر ہٹ ہوئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اس سے قبل بھی مسقط انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات کے باعث ڈیپورٹ ہو چکا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات...
ویب ڈیسک:آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے لچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے...
مسقط : ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے، جہاں وہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری ایٹمی مذاکرات میں پیش رفت کے لیے عمان کی ثالثی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ روانگی سے قبل اپنے خطاب میں صدر پہزشکیان نے کہا کہ ان کا مقصد خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی اور ایران کی جانب سے امریکا سے بات چیت میں عمان کی مدد کو سراہا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ براہِ راست جوہری مذاکرات سے متعلق ہے۔ خیال رہے کہ اپریل 2025 سے اب تک عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکا...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) متحدہ عرب امارات نے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ خلیجی میڈیا کے مطباق متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو اس سال عید الاضحیٰ کے لیے چار دن کا ویک اینڈ ملے گا، فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بدھ کو اتھارٹی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک چھٹیاں ہوں گی، اس کا مطلب ہے کہ پبلک سیکٹر کے ملازمین جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک چھٹیوں پر رہیں گے، پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے پیر 9 جون کو دوبارہ کام شروع ہو...

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع میجر جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوغلو سے آذربائیجان کے شہر لاچن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے حالات اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی اخبار کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے مردِ آہن کا خطاب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم...
— فائل فوٹو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک انتظام میں بہتری، حادثات میں کمی، لائسنسنگ میکانزم میں شفافیت پر توجہ مرکوز ہے، ٹریفک افسران کو باڈی کیم فراہم کیے جا رہے ہیں، چالان کا ویڈیو و تصویری ثبوت دستیاب ہوگا۔اُنہوں نے بتایا کہ روڈ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کےلیے 1400 پوائنٹس کی نشاندہی مکمل ہوگئی ہے، تجاوزات ختم کروائیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ، روڈ سیفٹی اور قوانین لاگو کروانے میں ڈی پی اوز بھی ذمہ دار ہوں گے۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ سی پی اوز، ڈی پی اوز...
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے لچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایک بیان میں سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1974ء میں بھارت کے ایٹمی تجربات کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور کہا کہ ہم گھاس کھا لیں گے، مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کے دفاعی خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے، یہ وہ دن ہے جب 1998ء میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کرکے دنیا کو بتا دیا کہ ہم اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔...
سائبر سکیورٹی اور اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے طریقے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز تحریر:راجہ سکندر گل آج کے دور میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کا استعمال روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے۔ ہم معلومات کے تبادلے، بینکنگ، خریداری، تعلیم اور تفریح کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے، ویسے ہی سائبر جرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ہیکرز، وائرس، فشنگ اور ڈیٹا چوری جیسے خطرات ہمارے لیے بڑے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس لیے سائبر سیکیورٹی کی اہمیت کو سمجھنا اور اپنے آپ کو محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ سب سے پہلے، ہمیں اپنے پاس ورڈز کو مضبوط بنانا چاہیے۔ کمزور...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں زور دے کر کہا کہ ’’صحت مند خاتون ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل کر سکتی ہے‘‘۔ انہوں نے اس موقع پر صوبے بھر میں خواتین کی صحت کے لیے کیے جا رہے اقدامات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے خواتین کی صحت کے تحفظ اور بہتری کے لیے متعدد پروگرامز شروع کیے ہیں، جن میں سب سے اہم صوبے بھر میں چلایا جا رہا ’’زچہ و بچہ کی صحت کا پروگرام‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے خواتین کو بنیادی صحت کی سہولیات گھر تک پہنچانے کے لیے 23,185 لیڈی ہیلتھ ورکرز تعینات کی...
مخصوص نشستوں کے بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس میں مسلم لیگ ن نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادی سینئر وکیل حارث عظمت کے زریعے جمع کرائی گئی اضافی گزارشات میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے 12 جولائی کے فیصلہ میں آرٹیکل 187 کا اختیار طے شدہ عدالتی کے منافی استعمال ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187 کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے۔ سنی اتحاد کونسل 80 ارکان کے ساتھ مخصوص نشستوں کیلئے اپیل دائر کی،اپیل پر فیصلہ سے سنی اتحاد کونسل کے پاس زیرو ارکان رہ گئے۔ 12 جولائی فیصلہ نے سنی اتحاد کونسل نہ مخصوص نشتیں ملی...
فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے لچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے...
ویب ڈیسک:وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے تہران میں ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے، زائرین کیلئے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اربعین اور محرم کے دوران پاک ایران بارڈر زائرین کیلئے24 گھنٹے کھلا رہے گا،ملاقات میں زائرین کی سہولت و دیگرمسائل کے فوری حل کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی مشہد میں پاکستانی زائرین سے متعلق پاک ایران، عراقی وزارت داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا فیصلہ ہوا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری...
سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن نے اضافی تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں۔ گزارشات میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 187 جو سپریم کورٹ کو مکمل انصاف کے اختیارات دیتا ہے، مخصوص نشتوں سے متعلق 12 جولائی کے فیصلہ میں آرٹیکل 187 کا اختیار طے شدہ عدالتی اُصولوں کے منافی استعمال ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس، سماعت 29 مئی تک ملتوی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 187 مکمل انصاف کا اختیار زیر التوا مقدمات میں استعمال ہو سکتا ہے۔ آرٹیکل 187 کا اختیار لامحدود نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن نے استدعا کی ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے 80 اراکین کے ساتھ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےاسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے دوران وعدہ کیا کہ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے اور دستاویزی شعبے سے ہٹا کر دیگر طبقات پر منتقل کیا جائے گا اشارہ دیا کہ معیشت کو کیش لیس بنانے اور دستاویزی لین دین کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لازمی استعمال کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک ٹیم نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کی جانے والی پالیسی تجاویز پر بات چیت کیلئے کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، ریگولیٹرز، اور صنعتی نمائندوں بشمول سیرامکس مینوفیکچررز اور اسٹیل پروڈیوسرز سے کئی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ایران نے زائرین کیلئے سرحد 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ محرم الحرام اور اربعین کے دوران پاک ایران سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی، جبکہ بحری راستے سے زائرین کو ایران اور عراق بھجوانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد زائرین کیلئے 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ محرم الحرام اور اربعین کے دوران پاک ایران سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔ ایرانی وزیر داخلہ...
جب دنیا امن، ترقی اور تعاون کی راہوں پر گامزن ہے، بھارت کی مودی سرکار تاحال نفرت، سازش اور پراپیگنڈے کی راہ پر چل رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ مہم میں مسلسل ناکامی کے باوجود بھارت اپنی بدنیتی پر مبنی روش سے باز نہیں آتا۔ کبھی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، کبھی عالمی اداروں میں جھوٹے بیانیے، اور اب ایک بار پھر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) جیسے حساس عالمی فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ہر بار کی طرح، اس بار بھی مودی سرکار کی سازش بے نقاب ہو گئی اور پاکستان سرخرو ہو کر ایک بار پھر عالمی سچائی کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب ہوا۔بھارت کی حکومتی مشینری برسوں...
برطانیہ کی ایک بایوٹیک کمپنی ماڈرن سنتھیسس نے فیشن اور سائنس کے ملاپ سے ایک حیران کن تجربہ پیش کیا ہے۔ اس کمپنی نے ایسے فائبرز تیار کیے ہیں جو زندہ بیکٹیریا کی مدد سے بنائے جاتے ہیں اور ان کی مضبوطی اسٹیل سے آٹھ گنا زیادہ ہوتی ہے۔ ان فائبرز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ قدرتی طریقے سے پیدا ہوتے ہیں، اور ان کی تیاری میں نہ زہریلے کیمیکل استعمال ہوتے ہیں، نہ ہی پانی کا بے تحاشا ضیاع ہوتا ہے۔ اس طرح یہ نئی نسل کے کپڑے ماحول دوست، پائیدار اور پُرکشش ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان بیکٹیریا کو ایک مخصوص اور محفوظ ماحول میں رکھا جاتا ہے جہاں وہ حیاتیاتی عمل کے ذریعے انتہائی باریک...
سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر 28 مئی کو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ نواز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری مختصر پیغام میں قوم کو یوم تکبیر کی مبارک باد دی۔ قوم کو یوم تکبیر مبارک — Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 28, 2025 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ایکس پر جاری پیغام میں قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی جو خدمت اللّٰہ تعالی نے آپ کے مقدر میں لکھی ہے، وہ کسی اور کے حصے میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں مسلم لیگ ن نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے درخواست میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے 12جولائی کے فیصلے میں آرٹیکل 187کااختیار غلط استعمال کیاگیا، آرٹیکل 187کا مکمل انصاف کا اختیار زیرالتوا مقدمات میں استعمال ہو سکتا ہے،مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے۔ مزید :
ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن...
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان بھرمیں ‘یوم تکبیر’ قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔ آج پوری قوم کا سر فخر سے بُلند ہے اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ایٹمی تجربات کے مقام پر پاکستانی سائنسدانوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے نعرہ تکبیر اللہ اکبر بلند کیا۔ ان ایٹمی تجربات نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یوم تکبیر پاکستان کے دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کیخلاف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیکس بڑھانے کےلیے مزید سخت اقدامات کی تجویز دیدی۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ بجٹ 26-2025 میں پرتعیش اشیا کی فہرست میں مزید اشیا شامل کرکے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے۔ پرتعیش اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے۔ عالمی بینک نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت کے ساتھ ٹیکس چوری روکنے کےلئے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔ ایٹمی طاقت کا حصول دانشمندانہ فیصلہ تھا' صدر اور وزیر اعظم کی یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد ذرائع کے مطابق پی اوایس...
بچپن کی یادوں سے جڑی، ہالی ووڈ کی لازوال فلم سیریز ہیری پوٹر ایک نئے روپ میں دوبارہ اسکرین پر آنے کو تیار ہے۔ لیکن اس بار بات فلموں کی نہیں بلکہ ایک مکمل ٹی وی سیریز کی ہورہی ہے، جس میں سب کچھ نیا ہوگا... کہانی وہی پرانی، مگر چہرے ہوں گے نئے! ایچ بی او نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ ہیری پوٹر کی دنیا اب ایک نئی نسل کے اداکاروں کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر قدم رکھے گی۔ ٹی وی سیریز میں جادو، مہم جوئی اور دوستی کا وہی پرانا رنگ ہوگا، جو ہیری، ہرمائینی اور رون کے گرد گھومتا ہے، مگر اس بار ان کرداروں میں نظر آئیں گے نوجوان فنکار: ڈومینک میکلافلن...
لاہور: سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے چند ہفتے قبل ساندہ کے علاقے میں ہونے والی بڑی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 90 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ برآمد شدہ مال کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ ایس پی سی سی ڈی آفتاب احمد پھلروان نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ مسروقہ سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مدعی محمد عرفان قادری کو لاکھوں روپے کا برآمد مال مسروقہ سپرد کیا گیا۔ ملزمان ایک ماہ قبل ساندہ کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے تاہم...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے جانے والے سرکاری اشتہارات سے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی تصاویر غائب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک کے اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات جاری کیے ہیں جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سب سے نمایاں ہے، اشتہارات میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی تصویر بھی دکھائی دے رہی ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کو تصویر بھی ان اشتہارات کا حصہ ہے تاہم ان اشتہارات میں ملک کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کہیں ایک بھی تصویر دکھائی نہیں دے رہی جب کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت...
علیمہ خان کا بیان ایک بہن کی اپنے بھائی کیلیے فریاد سمجھیں، اتنے عرصے سے بھائی اندر ہو تو بہنیں ظاہر ہے پریشان تو ہوا کرتی ہیں، علیمہ خان کو سب سے کم موقع ملتا ہے ملاقات کا باقی بہنوں کو اجازت مل جاتی ہے، شاید یہ بیان اسی لیے بھی دیا ہو انھوں نے کہ ملاقات کا راستہ کھل جائے تاکہ وہ ان سے بات کر سکیں. انھوں نے کہا کہ یہ بات تو ٹھیک ہے کہ گورنمنٹ کو تو سوٹ نہیں کرتا عمران خان سے اور پی ٹی آئی سے بات کرنا، حکومت چل رہی ہے انھیں کیا فکر ہے لیکن میرے خیال میں ڈنڈا بہت چل گیا ہے اب تو زبان چلانے کا وقت ہے.
بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات نے جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں بڑھتے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بھارت میں جوہری مواد کی چوری، اسمگلنگ اور تابکار حادثات کے تسلسل نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھارت کی جوہری تنصیبات اور مواد کی تیاری سے متعلق حفاظتی اقدامات میں مسلسل کوتاہیاں سامنے آ رہی ہیں، جو نہ صرف خود بھارت بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ سکیورٹی ماہرین اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی تیاری، تجربات اور ان کی نگرانی میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔ ساؤتھ ایشیا اسٹریٹجک اسٹیبیلٹی انسٹیٹیوٹ کی...
ویب ڈیسک:وفاق نے ملک بھر میں چھوٹے کسانوں کو بغیر ضمانت قرض دینے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے، دیہی ترقی پرمبنی ماڈل تیار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کسانوں کو قرض فراہمی کا منصوبہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا، کسانوں کی معاونت کےلیے پائیدار اور دیہی ترقی پرمبنی ماڈل تیار کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور صارف کیلئے آسانی کو یقینی بنایا جائےگا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کسانوں کی سہولت کیلئے اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں چھوٹے کسانوں کیلئے بغیر ضمانت قرض سہولت منصوبے پر سفارشات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے تہران میں جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ دونوں عسکری قائدین کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی آرمی چیف سے ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خاص اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں پر بات چیت ہوئی جن میں عسکری تعاون کو وسعت دینا، مشترکہ سرحد پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو بہتر بنانا،...
اسلام آباد( عترت جعفری+ نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے امور کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یہ بتایا گیا کہ حکومت گندم سمیت کسی بھی کموڈیٹی کی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کرے گی اور نہ وفاق کی طرف کی سے خریدداری کی جائے گی۔وفاقی فوڈ سکیورٹی کی وزارت صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر نئی فوڈ سکیورٹی فریم ورک تیار کر رہی ہے، اسی فریم ورک کے تحت پاسکو کو بند کرنے کی تجویز ہے اور اس کی جگہ ایک نیا ادارہ بنایا جائے گا جس کے سٹیک ہولڈر میں وفاقی حکومت، صوبوں کے خوراک کے تمام ادارے، ملک...
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مودی بھی زور لگائے گا اور پی ٹی آئی بھی لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے ، معرکہ حق میں مودی کا دھڑن تختہ ہوا اور پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہے، معرکہ حق دراصل حق و باطل کی لڑائی تھی، معرکہ حق کا نتیجہ خدانخواستہ کچھ اور ہوتا تو پی ٹی آئی آسمان سر پر اٹھا لیتی۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بڑی باتیں کررہے ہیں لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے، بات کرنے سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا، تحریک چلانا پی ٹی آئی والوں کا کام نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ معرکہ...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے عمران خان سے کسی کا کوئی رابطہ ہوا ہے نہ ہی کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی بس خواب دیکھ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا۔ پی ٹی آئی انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوال کہ علیمہ خان نے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر بات آگے بڑھانے کی پیشکش کی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید خان صاحب کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ محسن نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان نے عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور بیرونی خطرات کے باوجود جرات و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی قوت بننے کا فیصلہ کیا، جو آج ہماری اسٹریٹجک خودمختاری کی ضمانت ہے۔...
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں روٹری انٹرنیشنل کے صدر کے خصوصی مشیر سری لنکا سے پبوڈو ڈی زوئیسا کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ وفد میں روٹری انٹرنیشنل سینٹرل زون کے سینٹرل زون کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہین آصف چوہدری اور روٹری کلب آف کولمبو کے رکن روٹیرین کرش فرنینڈو شامل تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ نئی نسل کو صحت مند اور محفوظ مستقبل دینے کے لئے ناگزیر ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ گورنر پنجاب نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری انٹرنیشنل کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ پولیو سے بچائو اور پولیو کا ملک سے...
خیبر پختونخوا میں بارش اور آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کے پی میں بارش و آندھی کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک مرد، 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 3 مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔ بارش اور آندھی سے 9 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، یہ حادثات صوابی، پشاور، شانگلہ، سوات اور ہری پور میں ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری امداد دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بند شاہراہوں کو...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فی الحال طلبہ ویزوں کے لیے نئی تقرریوں کا شیڈول نہ بنائیں۔ صدر ٹرمپ کے حکم کے مطابق ان ویزوں کے لیے سوشل میڈیا جانچ کے عمل کو وسعت دینے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سفارتی مشنوں کو بھیجے گئے ایک میمو میں سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ حکم آئندہ ہدایات تک جاری رہے گا۔ میمو میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ اور غیرملکی تبادلہ پروگرام کے ویزوں کے لیے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کو مزید سخت کیا جائے گا، جس سے دنیا بھر میں امریکی...
اسلام آ باد: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ آپ کا ابتدائیہ سن کر مجھے ایسے لگا کہ جیسے پاکستان نیا بنا ہے ، پی ٹی آئی بھی نئی ہے اور حکومتیں بھی نئی ہیں کیونکہ قومی یکجہتی کی صرف انڈیا کوہٹا لیں تو ہر وقت ضرورت رہتی ہے ، جب ایس سی او ہو رہی ہو، یا کچھ بھی ہو رہی ہو تو عمران خان سے ملاقاتیں توبند نہیں تھیں، بے شمار دفعہ ملاقاتیں بھی ہوتی رہیں ان کا رویہ تو ایک ہی جیسا رہا لہذااس بات کو اس سے لنک کرنا میرا خیال ہے زیادتی ہوگی کہ گورنمنٹ نے تو ایک وضاحت کردی کہ جب گورنمنٹ کے وفود جا رہے ہیں تو اس...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 19 سالہ سراج اور 23 سالہ سدیس کے نام سے کی گئی جبکہ سراج کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا بلدیہ مواچھ موڑ نیازی محلہ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ جہانزیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ مدینہ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس...
ایرانی سیکرٹری سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے روسی دارالحکومت میں موجود عراقی مشیر قومی سلامتی کیساتھ ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور کرد ملیشیا پی کے کے (PKK) کی تحلیل سمیت مشترکہ دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی اکبر احمدیان، جو 13ویں سالانہ بین الاقوامی سلامتی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو میں موجود ہیں، نے عراقی مشیر قومی سلامتی قاسم الاعرجی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ قاسم الاعرجی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس ملاقات میں اسٹریٹجک اور مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاہدے، ان پر عملدرآمد کے...
عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف کو صنعتی ترقی اور برآمدات کےلیے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔ ورلڈ بینک نے درآمدی ٹیرف کے مختلف سلیبز میں کمی، ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ جاری رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ دہائی میں ریگولیٹری اور اضافی کسٹمز ڈیوٹیز سمیت درآمدی ٹیرف میں 117 فیصد تک اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ میں مسابقت کم ہوئی، غیر مؤثر صنعتی حکمت عملی کو فروغ ملا، سرمایہ کاری پیداواری شعبوں کے بجائے بااثر گروہوں میں منتقل ہوئی، ملکی برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 1990 کی دہائی میں پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی کا 15 فیصد تھیں، جو 2024 میں کم...
—فانئل فوٹوز یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کےلیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیے 28 مئی کو...