وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام کی جانب سے اپنے بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام

انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکی کی شاندار ترقی اور اقتصادی بحالی نے دنیا بھر میں تحسین حاصل کی ہے۔ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم ان کے اس سفرِ ترقی میں ان کے پختہ شراکت دار رہیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ایمان، تاریخ اور اخوت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جو جغرافیہ اور وقت کی حدود سے ماورا ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب رقم، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز اجلاس اختتام پذیر

وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدر اردوان کی دانا قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، اور ہم اپنے دیرینہ اور آزمودہ تعلقات کو مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترکیہ میں ہر سال 29 اکتوبر کو یومِ جمہوریہ منایا جاتا ہے، جو 1923 میں جمہوریہ ترکی کے قیام کی تاریخی یادگار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

republic day of turkey ترکیہ یومِ جمہوریہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ترکیہ یوم جمہوریہ ترکیہ کے اور ترک کہا کہ

پڑھیں:

ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ ترک قوم کی استقامت، وژن اور ترقی کے جذبے نے دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ کا کردار ادا کیا ہے۔ بانیٔ ترکی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں، جن سے ترکیہ ایک جدید، مستحکم اور باوقار ریاست کے طور پر ابھرا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکیہ کا بحری شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے بھی ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور ان کے ادارہ جاتی تعلقات مضبوط اور متحرک ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔

صدر زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ترکی کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے، اور پاکستان ترکی کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصف علی زرداری ترکیہ یوم جمہویہ

متعلقہ مضامین

  • صدر، وزیراعظم،وفاقی وزیر داخلہ کی ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • ترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • وزیراعظم اور صدر کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر دلی مبارکباد
  • ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا بھر کیلیے مشعلِ راہ ہے، صدر کی ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر مبارکباد
  • ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام
  • مسلسل قرض لینے سے معیشت ٹوٹ جاتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،زرداری، شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت