وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز عشق آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے 2025 کو بین الاقوامی سالِ امن و اعتماد قرار دینے پر ترکمان صدر کو مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان ترکمانستان تعلقات میں نیا سنگِ میل، وزیر خزانہ کو اشک آباد انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت
ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور ترکمانستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے خصوصاً تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے 1995 میں ترکمانستان کو ’غیرجانبدار ریاست‘ کا درجہ دیا تھا، جس میں کسی جنگ میں حصہ نہ لینا، فریقین کے درمیان غیرجانب داری برقرار رکھنا اور اس حیثیت کو تنازع کے تمام فریقوں کی جانب سے تسلیم کیا جانا شامل ہے۔
وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے ترکمان قیادت اور حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی مدد پر گہرے تشکر کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، صدر آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکمانستان کے ساتھ زمینی اور بحری راستوں کے ذریعے علاقائی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔ کراچی اور گوادر بندرگاہیں ترکمانستان کے لیے جنوبی ایشیا اور دیگر خطوں تک رسائی کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔
ترکمانستان کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم نے صدر سردار بردی محمدوف کا شکریہ ادا کیا اور قومی رہنما گربانگلی بردی محمدوف سمیت دونوں رہنماؤں کو آئندہ سال پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
ترکمان صدر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان بھی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق یہ دورہ ترکمان صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، ترکمانستان کی غیر جانبدارانہ حیثیت کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
عشق آباد آمد پر نائب چیئرمین کابینہ وزرا، ماماٹ خان چاکیف نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی شامل ہیں۔
وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ایک بین الاقوامی فورم میں بھی شرکت کریں گے، جو بین الاقوامی سالِ امن و اعتماد 2025، یومِ مستقل غیرجانبداری اور ترکمانستان کی غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بین الاقوامی دورہ ترکمانستان سینٹرل ایشیا وزیراعظم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی دورہ ترکمانستان سینٹرل ایشیا ترکمانستان کے ترکمانستان کی بین الاقوامی بردی محمدوف کی جانب سے کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.
FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026
انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز