2025-09-19@02:43:41 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«وٹس ایپ»:
اسلام آباد: فراڈیوں نے فیک کالز اور وٹس ایپ کے ذریعے اراکین سینیٹ کو بھی لوٹ لیا جبکہ سینیٹرز نے فوری ریکوری اور تحقیات کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر علی ظفر کی زیر صدارت پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں صحافیوں پر تشدد سمیت مختلف امور زیر غور لائے گئے اور وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام اور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں حکمران جماعت کے سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر 9 اراکین قومی اسمبلی کو مالی فراڈ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی یعنی این سی سی آئی اے نے آن لائن جوئے کی تشہیر کے معاملے میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد آئے دن خبروں میں رہنے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو بھی ایجنسی کی جانب سے نوٹس موصول ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ضمن میں این سی سی آئی کی جانب سے نوٹس کی بہت پہلے توقع تھی جو بالآخر اب موصول ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج ’مجھے آئیڈیا تھا کہ نوٹس آئے گا، تھوڑا لیٹ آیا۔۔۔ہم بالکل...
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جوئے کی پروموشن کے الزام میں مزید 2 ٹک ٹاکرز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ادارے کی طرف سے نوٹس ندیم مبارک عرف نانی والا اور محمد ہریرہ کو جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں کو 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی عدالت میں پیش، جسمانی ریمانڈ میں توسیع ایجنسی کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ آن لائن ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے مالی فراڈ میں ملوث ہیں، نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکساتے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ایپس کو فروغ دیتے ہیں۔...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو 9 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ان الزامات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے کہ وہ جوئے اور آن لائن ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر میں ملوث رہے ہیں۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ انہوں نے ایک منظم اسکیم کے تحت معصوم شہریوں کی محنت سے کمائی کو...
لاہور: سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر قیمتی موبائل فونز اور موٹر سائیکل ہتھیانے والے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا۔ گجرپورہ پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز کی خرید و فروخت کے لیے سوشل میڈیا ایپ پر بطور خریدار مالک سے رابطہ کرتے تھے اور چیک کرنے کے بہانے موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز سمیت رفو چکر ہو جاتے تھے۔ ایس ایچ او محمد زکاء اور پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کو گرفتار کیا۔ گروہ کے سرغنہ علی شہباز کو سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گروہ کا سرغنہ اور ریکارڈ یافتہ ملزم...
عمران یونس: گھربیٹھےگاڑیوں کےپرکشش نمبرآن لائن رجسٹرکرانےکی آخری تاریخ 30اپریل ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری پسندکےنمبرکےحصول کیلئےای آکشن ایپ اورویب پورٹل پررجسٹریشن کرواسکتےہیں،ای آکشن ایپ پرماہ اپریل کیلئےخواہشمندافرادکی رجسٹریشن کاآغازہوچکاہے،پنجاب آئی ٹی بورڈاورمحکمہ ایکسائزپنجاب کےاشتراک سےایپ پررجسٹریشن کاآغازہوا۔ خواہشمندافراد30اپریل تک اپناپسندیدہ نمبرحاصل کرنےکیلئےرجسٹریشن کرواسکتےہیں،ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے،بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے لئے بری خبر، سخت فیصلہ کرلیا گیا چیئرمین پی آئی ٹی بی نے کہا ہے کہ ای آکشن سسٹم کی بدولت شہریوں کوسرکاری دفاترجانےکی ضرورت نہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے نومبر 2024 ءمیں وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کا ایک دلچسپ فیچر پیش کیا گیا تھا، تاہم اب اس فیچر پر تقریباً تمام صارفین کو رسائی دی جا چکی ہے۔ مذکورہ فیچر کے تحت وائس میسیجز یا وائس نوٹس کو از خود تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، صارفین کو چار زبانوں میں موصول ہونے والے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے تک رسائی دی گئی ہے، ان میں اردو، انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی اور روسی زبان شامل ہے، جس سے ملنے والے وائس نوٹس کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔واٹس ایپ منتظمین کے مطابق ترتیب وار دوسری زبانوں میں ملنے والے وائس نوٹس کو بھی تحریر میں تبدیل...
وٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا اپ ڈیٹ میں ایموجی ری ایکشنز کے انٹرفیس کو بہتر بنایا ہے، جس سے اس کا استعمال مزید آسان اور بصری طور پر دلکش بن گیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ WhatsApp beta for Android 2.25.6.15 پر دستیاب ہے جو Google Play Store پر اپ ڈیٹ کی صورت میں فراہم کی گئی ہے۔ اپ ڈیٹ کے ذریعے چیٹس، گروپوں، اور چینلز میں ایموجی ری ایکشنز کے ساتھ تعامل کا طریقہ بہتر کیا گیا ہے، جس سے صارف کا تجربہ مزید ہموار اور منظم ہوگیا ہے۔ ایموجی ری ایکشنز کی پیشکش کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، خاص طور پر چینلز میں، جہاں ری ایکشنز زیادہ ہوتے ہیں اور ان کا حجم بڑھ سکتا ہے۔...
فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ناظم آباد میں فوڈ ڈلیوری ایپ کے آفس میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آگ بجھانے کے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ناظم آباد میں لگی آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، فائر فائٹرز جان پر کھیل کر آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کراچی، ناظم آباد میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تعمیرات قوانین کے مطابق نہ ہونے...
وٹس ایپ وائس میسج ٹرانسکرپٹس فیچر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ یہ فیچر آپ کو وائس میسجز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو اس وقت مفید ہوتا ہے جب آپ وائس میسج سننے سے قاصر ہوں۔ اس محدود فیچر کو آپ کو دستی طور پر فعال کرنا ہوگا۔ ہم بتائیں گے کہ آپ اسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، آپ کو اس فیچر کو ایپ کی چیٹ سیٹنگز میں فعال کرنا ہوگا۔ اپنے چیٹس کے مینیو کے اوپر دائیں جانب 3 نقطوں والے مینو پر ٹیپ کریں۔ پھر سیٹنگز > چیٹس > وائس میسج ٹرانسکرپٹس میں جائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا وٹس ایپ تازہ ترین ورژن پر...
امریکی انٹرنیٹ صارفین میں چینی ایپ’’ ریڈ نوٹ ‘‘کی مقبولیت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ:حالیہ دنوں چین کی ایک سوشل ایپ “شیاؤہونگ شو،’یعنی ‘ریڈ نوٹ‘شمالی امریکہ میں ایپل ایپ اسٹور سے مفت سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 8 سے 14 جنوری تک امریکہ میں موبائل ایپ ڈاؤن لوڈز میں نوٹ” کی ڈاوئن لوڈنگ میں گزشتہ سات دنوں کے مقابلے میں 20 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اضافہ 30 گنا سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں “ریڈ نوٹ ” کی اس اچانک مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟ اس کی براہ راست وجہ یہ ہے کہ 19 تاریخ کے بعد...
آج کل کی تیز رفتار دنیا میں، واٹس ایپ گروپس کا استعمال بات چیت کے لیے ایک معمول بن چکا ہے۔ یہ فوری رابطے اور معلومات کی تیز تر ترسیل کے لیے ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ تاہم، ایک رجحان سامنے آ یا ہے جس میں اہم سرکاری نوٹیفیکیشنز اور سرکولر وائس نوٹس کے ذریعے شیئر کیے جا رہے ہیں۔ کیا یہ واقعی بہترین طریقہ ہے یا ہم صرف ایک آسان شارٹ کٹ اختیار کر رہے ہیں؟ رسمی رابطے کی روایات ہمیشہ تحریری شکل میں رہی ہیں، چاہے وہ میمو، ای میل یا سرکاری خطوط کی صورت میں ہوں یا کسی اور صورت میں۔ تحریری پیغامات میں ایک خاص نوعیت کی حاکمیت اور شفافیت ہوتی ہے۔ اس...
میٹا نے واٹس ایپ میں 2025 کی پہلی بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو میسجنگ ایپ کے ہر پہلو کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں اے آئی ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کمپنی کے متعدد اے آئی ٹولز کو استعمال کرسکیں۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز موجود ہوں گے جیسے ایک فیچر مقبول اے آئی کریکٹرز کا ہوگا۔آپ مختلف اے آئی بوٹس سے متعدد موضوعات پر چیٹ کرسکیں گے۔اسی طرح اے آئی سے تیار کردہ اسٹیکرز، تصاویر اور میٹا کے اے آئی سرچ انجن جیسے فیچرز بھی وہاں دستیاب...
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ہی واٹس ایپ ایک نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) خصوصیت متعارف کروا رہاے، جس سے صارفین ایپ کے اندر ذاتی اے آئی کریکٹرز تخلیق کرسکیں گے۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے لیے بیٹا ورژن 2.25.1.26 میں نئے فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کی اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:یکم جنوری 2025 سے کون سے موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ یہ فیچر صارفین سے چیٹ بوٹ بنانے کا مقصد بیان کرنے اور اس کے بنیادی کاموں کی وضاحت کرنے کو کہے گا، صارفین کے لیے چیٹ بوٹ بنانے کے عمل کو سادہ رکھا گیا ہے، یہاں تک کہ...