پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
لاہور:
پاکستان فلم انڈسٹری کی معتبر شخصیت، نامور پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے۔
انہیں کچھ عرصہ قبل برین ہیمرج کا سامنا ہوا تھا، جس کا علاج جاری تھا لیکن وہ اس بیماری سے صحت یاب نہ ہو سکے۔
چوہدری کامران اعجاز نے اپنی زندگی میں کئی مشہور فلمیں تخلیق کیں جن میں "سلطنت", "بھائی لوگ" اور دیگر شامل ہیں۔
وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کئی تنظیموں کے صدر بھی رہے اور فلم انڈسٹری کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
رائل پارک کو چوہدری کامران اعجاز نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے ایک اہم مرکز بنایا اور اس علاقے کو زندہ رکھا۔
ان کی وفات سے پاکستانی فلم انڈسٹری ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔
چوہدری کامران اعجاز کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ان کی وفات پر ان کے مداحوں اور فلم انڈسٹری کے ساتھیوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چوہدری کامران اعجاز فلم انڈسٹری کے
پڑھیں:
مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔
اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 با اثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت ہیں جبکہ مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا نام بھی مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہے۔
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہماری...
مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی شامل ہیں۔
دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل پاکستانیوں میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، میر شکیل الرحمان، حامد میر، حافظ نعیم الرحمان، عمران خان، ڈاکٹر عمر سیف، ملالہ یوسفزئی اور دیگر بھی شامل ہیں۔