پنجاب کے ترقیاتی بجٹ پر پہلی سماہی جائزہ رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
سٹی42: پنجاب کے ترقیاتی بجٹ پر پہلی سماہی جائزہ رپورٹ کے مطابق کل حجم 1240 ارب روپے رکھا گیا، جس میں صرف پہلی سماہی کے دوران 176 ارب سے زائد فنڈز خرچ ہوئے۔
پی اینڈ ڈی بورڈ نے 710 ارب کے فنڈز کا اجرا کیا جبکہ محکمہ خزانہ نے اس کے مقابلے میں 527 ارب روپے جاری کیے۔ اجرا شدہ فنڈز کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کی رفتار سست رہی۔ غیر ملکی امداد یافتہ منصوبوں پر 42 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبائی محکموں کو فنڈز کے استعمال کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔