پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے: کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔
نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کی صدارت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کی ، نیول چیف نے بحری دفاع میں ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زوردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی اہمیت اُجاگر کی۔ بحریہ علاقائی امن،استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ سمندری خطے میں روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمنٹے کیلئے تیار رہنے پر زور دیا اور کہا کہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنا ہوگی، پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں،جاری منصوبوں اور آئندہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ فورم میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا ، فورم میں قومی سلامتی کے اہداف سے ہم آہنگ بحری حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پاک بحریہ نیول چیف
پڑھیں:
نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں برسراقتدار مخلوط حکومت کی اتحادی جماعت بی جے پی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمان انجینیئر غلام علی کھٹانہ نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث عوام میں بے چینی اور ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ ضلع رامبن کے سب ڈویژن بنیہال میں منعقدہ ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مقامی باشندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی، غلام علی کھٹانہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور بجلی کے شعبوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر عوام سے دور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے زیادہ جوابدہی کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور گوجر-بکروال برادریوں اور بے گھر کشمیری پنڈتوں کے لئے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں مقامی حکام، بی جے پی رہنماؤں اور علاقے کے باشندوں نے شرکت کی۔