ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے
موڑکھنڈا (نامہ نگار) گورنر سٹیٹ بنک چودھری جمیل احمد سندھو‘ چودھری مبشر امین سندھو کے بھائی آصف جاوید سندھو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ آصف جاوید سندھو کی نماز جنازہ آج دوپہر 11 بجے ان کے آبائی گاؤں گورائیہ، ضلع ننکانہ صاحب میں ادا کی جائے گی۔