data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251029-01-17
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل وقارالدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وقارالدین سید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے گریڈ 21 کے افسر سید خرم علی کو نیا ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری اور تبادلے کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔ نئے ڈی جی سید خرم علی جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلغاریا: کرپشن کیخلاف عوامی احتجاج ‘وزیر اعظم عہدے سے مستعفی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-06-21
صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بلغاریہ کے وزیر اعظم روزن ڑیلیاڑکوف نے پارلیمان میں عدم اعتماد کی کارروائی سے چند منٹ قبل عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم نے معاشی پالیسیوں اور کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد ٹیلی وژن پر خطاب میں استعفا پیش کیا۔ خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت کا اجلاس ہوا جس میں ہم نے موجودہ صورتحال، اپنے سامنے موجود چیلنجز اور وہ فیصلے جنہیں ہمیں ذمے داری کے ساتھ کرنا ہے ان پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اْس معیار پر پورا اتریں جس کی عوام ہم سے توقع رکھتے ہیں، طاقت عوام کی آواز سے جنم لیتی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند منٹ بعد ہی پارلیمان میں ان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔روزن ریلیارکوف نے متنازع 2026 کا بجٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود بدھ کی شب دارالحکومت صوفیہ اور دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے تھے۔مظاہرین مجوزہ ٹیکس اور سماجی تحفظ کی شراکتوں میں اضافے سے ناراض تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کرپشن کو مدد فراہم کرے گی اور عام شہری اپنی روزمرّہ زندگی میں کوئی بہتری نہیں دیکھ سکیں گے۔

بلغاریا: کرپشن کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کا جم غفیر پارلیمان کے باہر موجود ہے

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ ہیک ہونے پر صارفین کیا کریں؟ سائبر کرائم ایجنسی نے اہم ہدایات جاری کردیں
  • کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات:جرنلسٹس پینل کی13 میں  سے 11نشستوں پرکامیابی
  • پنجاب میں بڑے شہروں کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
  • بلغاریا: کرپشن کیخلاف عوامی احتجاج ‘وزیر اعظم عہدے سے مستعفی
  • گریڈ21 میں ترقی کے124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے 46 افسر نامزد
  • فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے وفد کا این جی سی ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ
  • انتخابی شیڈول کے بعد جی بی کے تمام دس اضلاع میں ڈی آر اوز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کرکے رقم بٹورنے والا شخص گرفتار
  • وفاقی آئینی عدالت کو شریعت عدالت منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ‘ نوٹیفکیشن جاری
  •  7 روزہ قومی پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر جاری رہے گی