Express News:
2025-12-14@06:54:38 GMT

خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان اسمبلی اور اسپیکر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹ الیکشن اور کابینہ کی تشکیل زیر بحث لائی گئی جبکہ اجلاس میں مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔

اجلاس کے حوالے سے زرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین کی جانب سے مختصر کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا، جس کے تحت 8 سے 10 رکنی کابینہ بنائی جئے گی۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت انہوں نے تین بار بانی سے ملاقات کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

بانی چیئرمین کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد اب مختصر کابینہ تشکیل دی جارہی ہے۔ زرائع کے مطابق سینٹ الیکشن میں ارکان کی ناراضگی سے بچنے کے لیے کابینہ کی تشکیل بھی سینٹ الیکشن کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد کابینہ میں توسیع اور ناموں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مختصر کابینہ تشکیل دینے تشکیل دینے کا بانی چیئرمین کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل کا فیصلہ

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو

نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر موثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا ہے۔

کمیٹی کا 56 واں اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وفاقی آئی ٹی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان، تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے بھی شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردِعمل اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں دیگر اہم فیصلوں میں کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کا نفاذ، مقدمات کے فیصلوں کے لیے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد اور عدالتوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے لیے قومی گائیڈ لائنز کی تیاری شامل ہیں۔

کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد مقدمات نمٹانے کے ریکارڈ کو سراہا جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے وراثتی مقدمات کے نظام کی تعریف کی اور تمام ضلعی عدالتوں میں ای فائلنگ کے فوری آغاز کی منظوری دی۔

اجلاس میں 2019ء تک کے تمام پرانے وراثتی کیسز کو 30 دن میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی اور جیل اصلاحات پر صوبائی حکومتوں سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جیل اصلاحات پر صوبائی حکومتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا جبکہ خواتین اور خاندانی سہولت مراکز کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں انصاف تک رسائی فنڈ کے تحت 2 ارب 58 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کرنے اور عدالتوں کی سولرائزیشن کے لیے صوبائی حکومتوں سے اضافی فنڈز لینے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا شعبہ ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ
  • نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری: اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 نافذ
  • صوبے کے حقوق کیلئے تمام سیاسی اور قانونی راستے اختیارکرینگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا
  • فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہے ہیں: سینیٹر فیصل واوڈا
  • جنرل فیض کی سزا سے سیاست پر اچھا اثر پڑے گا: فیصل کریم کنڈی
  • پی ٹی آئی کے آئین تبدیلی اور مزید انڑا پارٹی الیکشن کے ارادے، بانی رہنما کا شدید ردعمل