افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کے ذمہ دار قرار دیا گیا، جبکہ تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزٹ ویزہ یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنیوالے غیر ملکیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کیلئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی اور افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اور پٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔
اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کے ذمہ دار قرار دیا گیا، جبکہ تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزٹ ویزہ یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنیوالے غیر ملکیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان میں غیر قانونی طور پر ملازمت کرنیوالے افغانوں کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی شخص کسی افغان یا غیر ملکی کو پراپرٹی دے گا تو بھرپور ایکشن ہوگا، بے نامی اور مشکوک پراپرٹیز کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ دوران بریفنگ بتایا گیا کہ خانیوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان کو پراپرٹی رینٹ دینے پر 5 مقدمے درج کیے گئے، صوبے بھر کے تمام اضلاع میں افغان شہریوں کیلئے 45 ہولڈنگ سنٹر قائم کیے گئے ہیں، غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو قیام طعام اور طورخم بارڈر تک ٹرانسپورٹ دی جارہی ہے۔
افغان باشندوں کی نشاندہی کیلئے چہرے سے شناخت کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحہ کیخلاف مہم جاری ہے، عوام نے سی سی ڈی سے رابطے کر لیں۔ انتہا پسند جماعت کیلئے پرچار کرنیوالے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بھی قانون کی زد میں آگئے جبکہ ضروری کارروائی کے بعد پنجاب بھر میں مدارس کو ڈی سیل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں مقیم افغان باشندوں کا درست ڈیٹا پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کو پکڑا جائے کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غیر ملکی کو پراپرٹی مقیم افغان غیر ملکیوں اجلاس میں دیا گیا کیا گیا
پڑھیں:
پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان اسمبلی اور اسپیکر نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹ الیکشن اور کابینہ کی تشکیل زیر بحث لائی گئی جبکہ اجلاس میں مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔اجلاس کے حوالے سے زرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین کی جانب سے مختصر کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا، جس کے تحت 8 سے 10 رکنی کابینہ بنائی جئے گی۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت انہوں نے تین بار بانی سے ملاقات کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔بانی چیئرمین کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد اب مختصر کابینہ تشکیل دی جارہی ہے۔ زرائع کے مطابق سینٹ الیکشن میں ارکان کی ناراضگی سے بچنے کے لیے کابینہ کی تشکیل بھی سینٹ الیکشن کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سہیل آفریدی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد کابینہ میں توسیع اور ناموں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا حکومت کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر چلانا آئین کے منافی ہے، طلال چوہدری خیبرپختونخوا حکومت کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر چلانا آئین کے منافی ہے، طلال چوہدری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملوں کا حکم دیدیا ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا راولپنڈی: توہین ازواج مطہرات کیس میں سزا کیخلاف اپیل، ملزمہ کی سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم استعفی تب دینگے جب جیل سے بانی پی ٹی آئی آئے گا: پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی منحرف گروپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم