data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے، اسلام نے مرد و خواتین کے انسانی حقوق وضع کیے ہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت اور انسانی حقوق کے داعی تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر عالمی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے فلسطین، کشمیر اور دیگر مقامات پر انسانی حقوق کی بدترین پامالی روکیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے انسانی حقوق

پڑھیں:

کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، مقررین سمینار

ذرائع کے مطابق ”انسانی حقوق کا عالمی منشور، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ” کے عنوان سے سمینار کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ نے برسلز میں اپنے سیکرٹریٹ میں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ ذرائع کے مطابق ”انسانی حقوق کا عالمی منشور، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ” کے عنوان سے سمینار کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ نے برسلز میں اپنے سیکرٹریٹ میں کیا۔ سیمینار میں دانشوروں، ماہرین، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور طلباء نے شرکت کی۔سیمینار کی صدارت کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کی جبکہ سابق رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور مہمان خصوصی اور گورڈن کالج راولپنڈی کے پروفیسر محمد عماد حنیف جو ان دنوں برسلز میں ایک ریسرچ پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، کلیدی مقرر تھے۔ نظامت کے فرائض پاکستان پریس کلب بیلجیم کے صدر چوہدری عمران ثاقب نے انجام دیے۔ علی رضا سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کونسل ای یو کافی عرصے سے یورپ میں کشمیریوں کے حقوق کو اجاگر کر رہی ہے اور اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ کشمیریوں کے جائز حقوق بالخصوص حق خودارادیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کشمیری طویل عرصے سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی یہ جدوجہد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر منظور ظہور نے کشمیریوں کے حقوق کی مسلسل پامالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔پروفیسر عماد حنیف نے مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کے لیے بہت اہم ہے اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ اور یورپی یونین کا فرض ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کریں اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سیمینار کے دیگر مقررین میں معروف شخصیات فرید خان، محمد افتخار پابلو، سید جعفر نقوی، شازیہ اسلم اور شیراز بٹ شامل تھے۔ دیگر شرکاء میں پیپلز پارٹی کے وسیم اختر، ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد جوشی، سماجی اور علمی شخصیات شیخ ماجد، کینتھ رائے اور شیراز راج شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، مقررین سمینار
  • آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے، حافظ نعیم
  • پاکستان اسلامی ملک، عملی طور پر یہاں انگریز کا نظام چل رہا: حافظ نعیم
  • وسائل پر قابض اشرافیہ ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہی ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
  • وسائل پر قابض اشرافیہ ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہی ہے،حافظ نعیم
  • دستوری اعتبار سے پاکستان اسلامی ملک ، عملی طور پر یہاں انگریزی نظام چل رہا ہے: حافظ نعیم
  • وسائل پر قابض طبقہ اور افسر شاہی ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہے ہیں، حافظ نعیم
  • لاہور: حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی کے کارکنان بلدیاتی قانون کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں
  • حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کالے بلدیاتی قانون کیخلاف احتجاج