پولینڈ کے وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ پولینڈ پہلے ہی ڈرون آپریشنز میں یوکرین کی عسکری مہارت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ "ڈرونز کے معاملے میں یوکرینی دنیا کے بہترین ماہرین میں شمار ہوتے ہیں، خصوصاً ان ممالک میں جن کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ پولینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے باقی ماندہ سوویت ساختہ مِگ 29 لڑاکا طیارے یوکرین کو دے کر ان کے بدلے میں یوکرینی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ نے اپنے پرانے سوویت دور کے طیاروں کی جگہ بڑی حد تک امریکی ایف-16 اور جنوبی کوریا کے ایف اے-50 طیارے شامل کر لیے ہیں، جبکہ امریکا سے آرڈر کیے گئے 32 ایف-35 طیاروں کی ترسیل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پولینڈ کے وزیرِ دفاع ولادیسلاو کوسینیاک-کامیژ نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ "مِگ طیارے اپنی سروس لائف کے اختتامی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث انہیں پولش فوج سے ہٹا دیا جائے گا اور ہم ان کے یوکرین کو منتقلی سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔"

ان کے مطابق اس معاہدے میں "خصوصاً ڈرونز اور میزائلوں کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے تبادلے کا امکان بھی شامل ہے، جو یوکرین سے پولینڈ کو منتقل کی جا سکتی ہے۔" میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ نے روس کے 2022ء کے حملے کے بعد اپنے متعدد مِگ-29 طیارے یوکرین کے حوالے کیے تھے اور اِس وقت اس کے پاس ایسے 14 طیارے موجود ہیں۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ اس حوالے سے "مذاکرات جاری ہیں اور ہم انہیں جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ پولینڈ پہلے ہی ڈرون آپریشنز میں یوکرین کی عسکری مہارت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ "ڈرونز کے معاملے میں یوکرینی دنیا کے بہترین ماہرین میں شمار ہوتے ہیں، خصوصاً ان ممالک میں جن کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔"

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں یوکرین

پڑھیں:

میئر کراچی کا گٹر کے ڈھکن و اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو 1 لاکھ ماہانہ دینے کا اعلان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ اب دی جانے والی رقم صرف گٹر کے ڈھکنوں اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے فراہم کی جائے گی، یہ رقم دسمبر سے ہر یونین کمیٹی کو جاری کی جائے گی، تاکہ مسائل کو مؤثر حل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز شہر قائد میں مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی ٹوٹ پھوٹ کے معاملے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گٹر کے ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو 1 لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ہر یونین کمیٹی کو پہلے ہی 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، دی جانے والی رقم کا بنیادی مقصد گلی محلوں کے مسائل کو حل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی بہت سی یوسیز نے دی جانے والی اس رقم کا درست استعمال کیا ہے، متعدد علاقوں سے رقم ناکافی ہونے اور تنخواہوں میں خرچ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ یہ معاملہ قیادت کے سامنے رکھا اور سندھ حکومت نے شیئر بڑھا کر 12 لاکھ روپے کیا ہے، یہ رقم روزمرہ مسائل کے حل کیلئے دی گئی، مگر وہ نتائج حاصل نہ ہو سکے جن کی توقع تھی۔ 


میئر کراچی نے کہا کہ نیپا سانحے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر یونین کمیٹی کو ہر ماہ ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ اب دی جانے والی رقم صرف گٹر کے ڈھکنوں اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے فراہم کی جائے گی، یہ رقم دسمبر سے ہر یونین کمیٹی کو جاری کی جائے گی، تاکہ مسائل کو مؤثر حل کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ 30 نومبر کی رات کراچی کے نیپا فلائی اوور کے قریب گٹر میں گرنے والے ننھے بچے ابراہیم کی لاش 14 گھنٹوں کی تلاش کے بعد نالے سے نکالی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • روس کا ماسکو پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
  • بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں،بہن مریم وٹو
  • بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں: مریم وٹو
  • کراچی کی ہر یونین کونسل کو ایک لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان
  • میئر کراچی کا گٹر کے ڈھکن و اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو 1 لاکھ ماہانہ دینے کا اعلان
  • میئر کراچی کا گٹر کے ڈھکن و اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یو سی کو 1 لاکھ ماہانہ دینے کا اعلان
  • ٹی وی ہوسٹ حنا نیازی نے منگنی کا اعلان کر دیا
  • جماعت اسلامی کا ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان
  • سندھ ہر قوم، تہذیب اور ثقافت کو اپنے دامن میں جگہ دینے والی دھرتی: گورنر