روس کا ماسکو پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
روس (ویب ڈیسک) دارالحکومت ماسکو پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس حوالے سے میئر ماسکو کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ماسکو کی طرف آنے والا ڈرون مار گرایا۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر یورپی رہنماؤں کا اجلاس پیر کو جرمنی میں ہو گا۔
برلن میں ہونے والے اس اجلاس میں برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر میکرون اور دیگر یورپی رہنما شریک ہوں گے۔
برلن سے خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں یوکرین کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔