data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فون کے ذریعے کہا تھا کہ وہ انہیں ووٹ دے دیں تاکہ پی ٹی آئی حکومت بنا سکے، خورشید شاہ نے واضح طور پر پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ وہ اپنے زیر نگرانی فارم 45 اور 47 کھول کر نتائج دیکھ لیں،  پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ پیشکش صرف خورشید شاہ کے ذریعے نہیں بلکہ ندیم افضل چن کے ذریعے بھی دی گئی، جس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی بلامشروط طور پر پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی تاکہ حکومت بن سکے ، پی ٹی آئی نے اس پیشکش کو بھی قبول نہیں کیا۔

مصدق ملک نے سوال اٹھایا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت چلانے کی خواہش نہیں رکھتی تو اس کا مقصد کیا ہے، بعض لوگ عوام کو بے اختیار سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت میں سیاسی جماعتیں حکومت چلانے میں غیرسنجیدہ رویہ اختیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت بنانے اور چلانے سے انکار، ملکی سیاسی منظرنامے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے اور اس سے عوام کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی کی پیشکش واضح اور بلامشروط تھی، لیکن پی ٹی آئی نے اسے رد کر کے اپنی سیاسی حکمت عملی میں شفافیت نہیں دکھائی، جس سے سیاسی تجزیہ کاروں اور عوام میں سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی خورشید شاہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کردیا، منعم ظفر خان

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آپ نہ کراچی والوں کو اور نہ بلدیاتی اداروں کو اختیار دیتے ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد بھی وسائل دینے کو تیار نہیں، یہ ہے ان کی جمہوریت، آپ کا بجٹ 18ویں ترمیم کے بعد 8 گناہ بڑھ گیا ہے، کراچی کو 2018ء میں بھی اتنے ہی پیسے ملتے تھے جتنے آج۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، واٹرکارپوریشن کا حال بھی سامنے ہے، ہم نے 2 سال میں 9 ٹاؤن میں اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں مین ہول پر ڈھکن لگائے، کراچی میں شہری حادثات کا شکار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پورے شہر کا حال گٹر جیسا ہوگیا ہے، حکمران شہریوں کی کوئی بات نہیں سنتے، کریم آباد انڈر پاس تاحال مکمل نہیں ہوا، ملیر چوک سے ٹینک چوک تک سڑک تباہ حال ہے، کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں ہے، جہانگیر روڈ مرتضیٰ وہاب پر کلنک کا ٹیکا ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ انڈر پاس کے نام پر گلستان جوہر پر لوگوں کو پریشان کیا ہوا ہے، صوبائی حکومت کے صرف دعوے نظر آتے ہیں، میئر کراچی کے ترقیاتی کام کے 60 دن کب شروع ہوں گے، کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس لگا کر اب تک 4 ارب سے زائد وصول کر چکے ہیں۔ اُنہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہ کراچی والوں کو اور نہ بلدیاتی اداروں کو اختیار دیتے ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد بھی وسائل دینے کو تیار نہیں، یہ ہے ان کی جمہوریت، آپ کا بجٹ 18ویں ترمیم کے بعد 8 گناہ بڑھ گیا ہے، کراچی کو 2018ء میں بھی اتنے ہی پیسے ملتے تھے جتنے آج۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن مرتضیٰ وہاب کے ماتحت ہے، اس سال 24 افراد گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے ہیں، شہر میں بسوں کے اعلانات ہیں، کب آئیں گی یہ بسیں؟ 3 سو بسیں ہیں، 100 بی آر ٹی کی بھی ملا لیں، ساڑھے 3 کروڑ کی آبادی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گیا ہے، شرجیل میمن کی جانب سے ہر چند روز میں اعلانات کیے جاتے ہیں، نہ مرتضیٰ وہاب کے 60 دن مکمل ہو رہے ہیں نہ شرجیل میمن کا ہفتہ۔ موٹر سائیکل پر لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں، 250 سے زائد واقعات میں ہیوی ٹریفک سے لوگ کچل دیئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کر کے کہا تھا ووٹ دیتے ہیں حکومت بنا لیں: مصدق ملک کا دعویٰ
  • الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے بذریعہ خورشید شاہ و ندیم چن پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی آفر کی تھی: مصدق ملک
  • پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی، مصدق ملک
  • خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں حکومت بنالیں: مصدق ملک کا انکشاف
  • سندھ حکومت نے تمام کاموں کی ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
  • شازیہ مری کا پی ٹی آئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ
  • حادثات و گٹروں کے سانحات پر سیاست
  • پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کردیا، منعم ظفر خان
  • پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا: منعم ظفر