لاہور (رفیعہ ناہید اکرام) لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر عاصم چیمہ نے کہا ہے کہ اب پھر سے چڑیا گھر پہ سیاحوں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ شکایات کے فوری ازالے اور ٹکٹ کے سلسلے میں مسائل کو کافی حد تک حل کردینے سے لوگ مطمئن اور خوش ہیں۔ لاہور چڑیا گھر کا وزٹ کرنے والوں میں ہر طبقے کے بچے شامل ہوتے ہیں اس لئے ٹکٹ یا کینٹین وغیرہ کے سلسلے میں ان کی قوت خرید کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نوائے وقت سے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں نیلا آسمان لاہور کے شہریوں ہی نہیں لاہور چڑیا گھر کے باسیوں کیلئے بھی انتہائی خوشگوار بات رہی، جس سے ہمیں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں جانوروں کیلئے سموگ کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے زیادہ اقدامات نہیں کرنا پڑے، تاہم موسم سرما کے سلسلے میں انکی خوراک اور رہائشی سہولتوں میں ضروری تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانور ہوں یا انسان توجہ اور محبت سے انکی طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ناصرف لاہور چڑیا گھر کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے اچھے اقدامات کریں بلکہ یہاں مقیم جنگلی جانوروں اور پرندوں کو بھی بہترین ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے قدرتی ماحول سے دور رہنے کے باوجود یہاں صحتمند اور خوش و خرم رہیں۔ عاصم چیمہ نے بتایا کہ سیاحوں کیلئے مسجد کی مرمت اور تزئین و آرائش اور ٹوائلٹس کے علاوہ لارنس روڈ والی دیوار اور راشن ایریا زیر تعمیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس 700 سے زیادہ اقسام کے جانور موجود ہیں، ان میں سے 90 فیصد جانور نئے ہیں اور زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔ ان میں ہرنوں اور بندروں کی مختلف اقسام شامل ہیں جبکہ پاکستان میں سب سے اچھا ’’ منکی ہاؤس‘‘ لاہور چڑیا گھر میں بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چڑیا گھر میں اب زندہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے ساتھ ساتھ نایاب قسم کے جانوروں کے 14 نئے مجسمے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔ یہ مجسمے شہریوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات سے آگاہی دینے کے مقصد سے بنائے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لاہور چڑیا گھر انہوں نے

پڑھیں:

اداروں میں ٹکراؤ افسوس ناک ہے، مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی

عوامِ پاکستان کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ ملک کے لیے نہایت افسوس ناک صورتحال ہے کہ ریاستی ادارے ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں اور ماحول میں نفرت بڑھ رہی ہے۔
پشاور پریس کلب میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آئین میں ہونے والی 26 ویں اور 27 ویں ترامیم کو ملکی تاریخ پر “سیاہ دھبہ” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں تبدیلیاں کبھی ذاتی فائدے کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ قومی مفاد کے لیے کی جاتی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد عہدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک اس وقت اسی لیے مسائل میں مبتلا ہے کیونکہ قانون اور آئین سے انحراف معمول بن چکا ہے، اور نوجوانوں کے مستقبل کی کسی کو فکر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کے بغیر معیشت بہتر نہیں ہوسکتی، اور بدقسمتی سے آج یہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ ادارے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں، گالم گلوچ اور نفرت سے مسائل بڑھتے ہیں کم نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ:”ہم کسی کو گالی نہیں دیتے، ہم جوڑنے کی بات کرتے ہیں۔ اگر آج سب نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو کل صرف پچھتاوا رہ جائے گا۔”
شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا کہ وہ کسی طاقت کا سہارا لے کر نہیں بلکہ عوامی حمایت سے آگے آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
گورنر راج کی چہ مگوئیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر خیبر پختون خوا میں اس کی گنجائش ہے تو ہر صوبے میں ہے، مگر اصل مسئلہ اختیارات کی ہوس ہے—اگر کرسی کی خواہش چھوڑ دی جائے تو بہت سے مسائل خود ہی حل ہو جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اسی وقت ہوئی جب جماعت نے “ووٹ کو عزت دو” کے اصول سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں واٹس ایپ گروپس سے نہیں چل سکتیں، آئینی ترمیم ہمیشہ عوامی مفاد میں ہونی چاہیے۔
آخر میں افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سرحدوں کا ہر صورت دفاع کرنا ہے:
اگر وہاں سے جارحیت ہو تو اس کا جواب ضرور دیا جائے گا، خاموش رہنے کا کوئی آپشن نہیں۔”

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ جنگبندی کیلئے اصلی خطرہ اسرائیل ہی ہے، خالد مشعل
  • سندھ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل حل کرے ،پروفیسرمراد
  • ڈی جی ایف آئی اے، لاہور زون کا دورہ، انتظامی و تفتیشی امور کا جائزہ
  • نوجوان ہمت کے ساتھ ثقافت کے فروغ کیلئے کوشاں: سردار سلیم حیدر 
  • ٹریفک پولیس کے ناروا رویے کیخلاف شکایات کے لئےکمپلینٹ سیل قائم
  • محنت کشوں کے مسائل پر ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ سے ملاقات
  • محنت کشوں کو مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی‘ شفیع ملک
  • اداروں میں ٹکراؤ افسوس ناک ہے، مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی
  • سیاسی فائدے کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے؛ احسن اقبال