2025-12-10@01:28:24 GMT
تلاش کی گنتی: 9588
«افغانستان میں دہشت»:
مکہ مکرمہ میں سعودی حکام نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 افغان اور ایک پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق دونوں افغان شہری مملکت میں میتھ اسمگل کرنے میں ملوث تھے جبکہ پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق تینوں افراد کے خلاف عائد الزامات عدالت میں ثابت ہوئے، اور اپیلوں کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد سزائے موت کے فیصلے برقرار رکھے گئے۔ قانونی تقاضے پورے ہونے پر سزاؤں پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو منشیات کے خطرات سے محفوظ رکھنے اور منشیات اسمگل کرنے...
پاکستان افغان سرزمین میں محفوظ دہشت گرد پناہ گاہوں کے ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے واضح حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو پورا خطہ پنپتی خونریز دہشتگردی کی لپیٹ میں آ جائیگا،عالمی جریدہ افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی بڑھتی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے سنگین خطرہ بن گئیں جبکہ پاکستان افغان سرزمین میں محفوظ دہشت گرد پناہ گاہوں کے ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے۔عالمی جریدہ کے مطابق روس کو افغانستان میں سرگرم مختلف عسکریت پسند گروہوں سے سنگین سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، مختلف انتہا پسند گروہ افغانستان کی سرحد سے منسلک وسطی ایشیائی ممالک کے راستے اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔روس کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد گروہ، خاص طور پر داعش، مسلسل...
محمد آصف افغانستان گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے ، جہاں طاقت، مفادات اور جغرافیائی حکمتِ عملی کی ایک مسلسل کشمکش جاری ہے ۔ اس خطے کی جغرافیائی اہمیت، قدرتی وسائل، اسٹریٹجک لوکیشن اور عالمی طاقتوں کے مفادات نے افغانستان کو ہمیشہ ایک ”جیو پولیٹیکل بیٹل گراؤنڈ” بنائے رکھا۔ سوویت یونین کی مداخلت سے لے کر امریکی فوجی موجودگی تک، اور اب طالبان کے دورِ حکومت تک، افغانستان مسلسل طاقت کی نئی صف بندیوں، اتحادوں، دشمنیوں اور پراکسی جنگوں کا مرکز رہا ہے ۔ اسی ماحول میں بھارت نے گزشتہ بیس برسوں میں نہایت منظم، حکمت عملی پر مبنی اور توسیع پسندانہ کردار ادا کیا ہے ۔ اس کا مقصد صرف افغانستان میں اپنا اثرورسوخ...
حیدرآباد ،انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے تحت انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک نکالی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان اور سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاک فوج کے ترجمان کے نام ایک کھلا خط جاری کیا ہے۔ اس خط کے مندرجات پر بات کرنے سے پہلے یہ وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں، شیخ وقاص اکرم کا موقف ہے کہ تحر یک انصاف کا باقاعدہ موقف جاری کرنے کا اختیار صرف ان کے پاس ہے۔ ان کے مطابق آپ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز سے جو موقف حا صل کرتے ہیں، وہ درست نہیں۔ درست موقف صرف وہ جاری کر سکتے ہیں۔ اس طرح میں سمجھتا ہوں، اگر وہ تحریک انصاف کے باقاعدہ ترجمان ہیں تو ان کا یہ کھلا خط تحریک انصاف کے باقاعدہ موقف...
بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی لائیں گے اور خطے کو پُرامن اور مستحکم رکھیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کیساتھ پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہیں، امید ہے کہ دونوں ممالک تنازعات بات چیت سے حل کرتے رہیں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوچ بہار : وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 100 دن کے کام کے حوالے سے مرکزی حکومت کی طرف سے بھیجے گئے خط کو پھاڑتے ہوئے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ہم کاغذات نہیں لیتے، ووٹر لسٹوں کے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کے حوالے سے بی جے پی پر بھی تنقید کی۔ ممتا نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔منگل کو ممتا بنرجی نے کوچ بہار کے رشمیلا میدان میں ایک جلسہ عام کیا۔ اسٹیج سے انہوں نے 100 دن...
تاحال کسی شدت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور طالبان حکام نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ طالبان حکومت کے خلاف ملک کے دیگر حصوں میں ایسی کارروائیوں میں داعش خراسان جبکہ پنجشیر میں مزاحمتی گروپ متحرک رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت کا زور اب بھی جاری ہے، جہاں دو سکیورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجشیر کی دو سکیورٹی چیک پوسٹوں پر ہونے والے دھماکوں میں کم از کم آٹھ طالبان ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ عبداللہ خیل وادی کے منجنستو علاقے میں تقریباً 7:40 بجے ہوئے، جہاں طالبان کا ایک مرکزی آؤٹ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس آفیسر کو ڈانٹ دیا۔ “انگلی دکھانے کا انجام معلوم ہوگیا، آئندہ انگلی نہ دکھانا۔” پشاور پولیس لائن میں تقریب اسلحہ تقسیم کے دوران ڈی پی او ہنگو خانزیب جب وزیراعلیٰ کو سیلوٹ کرنے پہنچا تو وزیراعلی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ “انگلی دکھانے کی تصویر یاد کرادی”۔ خانزیب کو پہلے ڈی پی او صوابی… https://t.co/yphzq4Aeu2 pic.twitter.com/rDjCChn467 — Kamran Ali (@akamran111) December 9, 2025 ڈی پی او ہنگو خان زیب جب وزیراعلی سہیل آفریدی کے پاس پہنچے اور انہیں سیلوٹ کیا تو وزیراعلیٰ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ انگلی دکھانے والا معاملہ یاد کرا دیا۔...
—فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں جرگے کی جانب سے دکان میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔موسیٰ خیل میں آگ پر چلانے کے باوجود 8 افراد میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ضلعی انتظامیہ نے آگ پر چلانے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگے میں موجود7 افراد کو نامزد کر دیا۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ ایک جرگہ ممبر کو گرفتار کر لیا گیا، باقی ممبران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی بہنوں کے حالیہ متنازع بیان کو پارٹی مؤقف نہ سمجھا جائے، وہ ان کی ذاتی رائے ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ پہلے منگل کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باقاعدہ ملاقات ہوا کرتی تھی، جس میں چند گھنٹوں میں تمام معاملات طے ہو جاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مطلب ہرگز درخواستیں کرنا نہیں، اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی سہولت کے لیے کوئی اضافی رعایت نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ بانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے وسائل پر آج بھی وہی مراعات یافتہ طبقہ اور افسر شاہی قابض ہے جو پاکستان کو عملی طور پر نوآبادیاتی انداز میں چلا رہے ہیں۔یہ گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے دورے کے دوران اساتذہ و طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کی، حافظ نعیم الرحمن نے جامعہ کے بزرگ عالم دین مولانا فضل رحیم کی عیادت کی، ان کی دینی و ملی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ دستور کے مطابق پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، مگر عملی سطح پر نظام...
کراچی (نیوزڈیسک) گلشنِ اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ فیملی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا قرض لیا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ فیملی کے 75 لاکھ روپے کے قرض سے متعلق شکایت بھی موصول ہو چکی ہے، گھر اور ایک گاڑی بھی کرائے پر لی ہوئی ہے، گھر میں موجود دوسری گاڑی بینک لیز پر ہے، بیٹا پراپرٹی کا کام کرتا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے نے جوس میں نیند کی گولیاں لیں، بیٹے کے نیند کی گولیاں لینے کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہوئی، جبکہ والد کے پاس سے ایک خط ملا...
کراچی: گلشن اقبال سے3 خواتین کی لاشیں ملنے کا واقعہ،متاثرہ فیملی کے ڈیڑھ کروڑ کی مقروض ہونے کا انکشاف
—فائل فوٹوز کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ فیملی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا قرض لیا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ فیملی کے 75 لاکھ روپے کے قرض سے متعلق شکایت بھی موصول ہو چکی ہے، گھر اور ایک گاڑی بھی کرائے پر لی ہوئی ہے، گھر میں موجود دوسری گاڑی بینک لیز پر ہے، بیٹا پراپرٹی کا کام کرتا ہے۔ کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے...
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی جانب سے دی گئی پیشکش کو پی ٹی آئی نے قبول کر لیا جس میں بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی پیشکش قبول کر لی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی جانب سے دی گئی پیشکش کو پی ٹی آئی نے قبول کر لیا جس میں بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اکثریتی...
واشنگٹن: امریکی حکومت کے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن (سگار) نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا نے 20 برس تک جاری رہنے والی افغان جنگ کے دوران افغانستان کی تعمیر نو پر 144 ارب ڈالرز خرچ کیے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 میں افغانستان سے اچانک انخلا کے دوران امریکی اور اتحادی افواج اربوں ڈالرز کا فوجی ساز و سامان وہاں چھوڑ آئے جو اب طالبان حکومت کے دفاعی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے سکار کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں سات ارب ڈالرز سے زائد مالیت کا اسلحہ چھوڑ دیا تھا جبکہ افغان جنگ کے دوران دو ہزار 450 امریکی فوج ہلاک اور 20 ہزار...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، نیب کو مکمل ادارہ جاتی آزادی حاصل ہے تاکہ وہ شفافیت کے ساتھ اپنا کام جاری رکھ سکے۔ یہ بات وزیراعظم نے عالمی انسداد بدعنوانی دن کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد تقریب سے خطاب میں کہی۔ مزید پڑھیں: 2 سال 7 ماہ میں 8 کھرب 40 ارب روپے کی ریکوری کی، بدعنوانی ختم ہو جائے تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب تقریب میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی مالی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے شاندار کارروائیوں اور افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں مالی بدعنوانی...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام کو جعلی اور غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔ بیان کے مطابق یقینی منافع اور بغیر رسک کے دعوے دھوکا ہیں۔ سوشل میڈیا پرجعلی بروکرز،اداروں کے نام کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ ذاتی یا مالی معلومات نامعلوم افراد کے ساتھ شیئر کرنا خطرناک ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق جعلی ایپس فرضی بیلنس اور منافع دکھا کر عوام کو پھنساتی ہیں، ابتدا میں تھوڑی رقم واپس کرکےاعتماد حاصل کیا جاتا ہے بعد میں اکاؤنٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔ غیر لائسنس یافتہ افراد یا کمپنیوں کو ہرگز پیسے نہ دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ...
انڈونیشیا (ویب ڈیسک) دارالحکومت جکارتا میں 7 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔پہلی منزل میں بھڑکنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ پہلی منزل میں بھڑکنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ پر قابو پالیا گیا، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آگ دوپہر کے وقت شروع ہوئی جب وسطی جکارتہ میں 7 منزلہ دفتر کی عمارت کی پہلی منزل پر لگی بیٹری پھٹ گئی اور آگ اوپری سطح تک پھیل گئی۔ اب تک، 20 متاثرین کو نکال لیا گیا ہے، جن میں پانچ مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔ ...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک انڈونیشیا مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات سامنے آگئے۔ارکان کلی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اعلامیہ کس نے بنایا، اجلاس کے اعلامیے میں شامل نکات پر بات نہیں ہوئی، ارکان نے گروپس میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں کچھ بات ہوتی ہے باہر کچھ بتایا جاتا ہے۔عاطف خان نے کہا کہ مجھے رانا ثناء اللّٰہ یا وفاقی وزیر کی کمیٹی بنانے کی پیشکش کا علم نہیں، کل پارلیمانی پارٹی میں کسی کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش پر بات نہیں ہوئی۔ اپوزیشن اتحاد کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی اجلاس میں ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا،...
یورپی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان اور پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ روس اور وسطی ایشیا کے لیے بھی سکیورٹی چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان سمیت دیگر انتہاپسند گروہ مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور افغان سرحد سے ملحق وسطی ایشیائی ممالک میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔ روس نے بھی افغانستان میں دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر واسیلی نیبینزیا نے داعش خراسان کی سرگرمیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے انسداد...
کابل: افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان نے برطانوی سیریز پیکی بلائنڈرز سے متاثرہ لباس پہننے پر چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر کے مطابق جبرائیل ٹاؤن شپ سے کی گئی گرفتاریوں میں نوجوانوں پر ’غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ان نوجوانوں کی تصاویر وائرل تھیں جن میں وہ لانگ کوٹ، فلیٹ کیپ اور پیکی بلائنڈرز کے کرداروں سے ملتے جلتے انداز میں دکھائی دے رہے تھے۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ یہ فیشن شو کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور مقامی سطح پر مثبت ردعمل بھی ملا، تاہم طالبان نے...
چین نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کریں اور صورتحال کو کشیدہ ہونے سے بچائیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاؤکن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ان کا بیان 5 دسمبر کی رات پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد سامنے آیا، جو اکتوبر کے وسط میں طے پانے والی فائر بندی کے بعد پہلا بڑا تصادم تھا۔ ان جھڑپوں میں متعدد شہری ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ مزید پڑھیں: افغانستان اور تاجکستان...
چین کی پاکستان اور افغانستان سے اختلافات کو مشاورت سے حل کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز )چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست اور ہمسائے ہیں ۔ منگل کے روز انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اختلافات کو دور کرتے رہیں، کشیدگی کو کم کریں اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کا تحفظ کریں۔ ترجمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: نیویارک کیتھولک چرچ اور 1300 سے زائد متاثرین نے جنسی زیادتی کے سنگین الزامات کے تحت میڈی ایشن کے ذریعے تصفیے پر اتفاق کیا ہے، جسے ماہرین امریکہ کی تاریخ میں چرچ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل قرار دے رہے ہیں۔یہ کیسز 1952 سے 2020 تک کے ہیں، جن میں پادریوں اور چرچ کے عملے پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات شامل ہیں۔متاثرین کے وکیل جیف اینڈرسن کے مطابق نیویارک آرچ ڈائیوسیز نے اگلے دو مہینوں میں ممکنہ بھاری مالی تصفیے پر بات چیت کی اجازت دے دی ہے۔کیتھولک چرچ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے 300 ملین ڈالر جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں انگریزی زبان کے امتحان (IELTS) میں ناکامی کے باوجود ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج فراہم کیے گئے جن کی بنیاد پر انہیں پاس قرار دیا گیا، حالانکہ وہ امتحان میں کامیاب نہیں تھےتحقیقاتی رپورٹس میں چین، بنگلہ دیش اور ویت نام جیسے ممالک میں دھوکہ دہی کے ثبوت ملے ہیں، جہاں لیک شدہ امتحانی پرچوں کی فروخت کے ذریعے غیرمستحق امیدواروں کو پاس کر دیا گیا۔ اس معاملے پر کنزرویٹو پارٹی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ایسے افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ...
اسلام آباد: انڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر معزز مہمان کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ انڈونیشیا کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معانہ کیا جس کے بعد انکا وفاقی وزراء سے تعارف کرایا گیا۔ انڈونیشیا کے صدر پروبووو سَوبیانتو کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، انڈونیشیا کے صدر دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ دو طرفہ امورپر بات چیت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کی واٹر ڈویلپمنٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 80 فیصد آبادی کو پینے کیلئے صاف پانی دستیاب نہیں ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی واٹر ڈویلپمنٹ آؤٹ لُک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانی کے نظام میں گورننس کیلئے پاکستان کو آئندہ دس برسوں میں 35 سے 42 ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی، آبادی بڑھنے کے باعث فی کس کیلئے پانی کی مقدار میں 24 سو کیوبک میٹر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے ڈی بی کے مطابق 1972 سے لے کر 2030 تک ہر فرد کیلئے پانی کی مقدار 35 سو کیوسک میٹر سے کم ہو کر 11 سو کیوبک میٹر ہو گئی، پینے کیلئے صاف پانی...
افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی بڑھتی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے سنگین خطرہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان افغان سرزمین میں محفوظ دہشت گرد پناہ گاہوں کے ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے۔ عالمی جریدہ یوریشیا ریویو کے مطابق روس کو افغانستان میں سرگرم مختلف عسکریت پسند گروہوں سے سنگین سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔ مختلف انتہا پسند گروہ افغانستان کی سرحد سے منسلک وسطی ایشیائی ممالک کے راستے اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔ روس کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد گروہ، خاص طور پر داعش، مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبینزیا کے مطابق افغانستان میں داعش خراسان کی دہشتگرد سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات...
افغان طالبان حکومت اور ایران کے درمیان دریائے ہلمند کے پانی پر تنازعہ شدت اختیار کرتا نظر آرہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایما پر افغان طالبان کی کارروائیوں سے پورا خطہ کس طرح متاثر ہو رہا ہے؟ نومبر 2025 میں ایران نے اعتراض کیا کہ گزشتہ برس دریائے ہلمند پر دونوں ملکوں کے مابین 1973 کے معاہدے کے خلاف صرف تقریباً 16 فیصد یعنی معاہدہ کردہ پانی کا بہت کم حصہ پانی ملا جو ناقابل قبول ہے۔ اس موقعے پر ایرانی دفترِ خارجہ نے مشترکہ تکنیکی کمیٹی بنانے کی بھی بات کی۔ اس پر افغان طالبان حکومت نے اپنے ردعمل میں دعویٰ کیا کہ پانی کی کمی خشک سالی اور پانی کی قدرتی کمی کی وجہ سے ہے، اور وہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 100میگا واٹ سولر پراجیکٹ سے گلگت بلتستان میں ماحولیاتی اعتبار سے صاف بجلی کی بلا تعطل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا جائے،گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ہے، پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا اس کو مذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے۔ حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ملاقات کے بعد جو ٹویٹ آیا اور جو الفاظ استعمال ہوئے اس کے بعد فیصلہ ہو گیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ ان کو پیغام مل جائے گا اور بڑی قوت سے ملے گا، یہ لوگ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اڈیالہ جیل میں مقید عمران خان اس لحاظ سے قابل مبارکباد ہیں کہ وہ پاکستان کے تاریخی ’’سیکورٹی رسک کلب آف پاکستان‘‘ بہ الفاظ ِ دیگر انجمن خطرناکان ِ قومی سلامتی کے باضابطہ رکن بن گئے ہیں۔ یہ کلب بھی اتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ خود پاکستان۔ بانی ِ پاکستان کے کوئٹہ اسٹاف کالج کے خطاب کے چند جملوں کو حالات کے مروج اور موجود ترازو پر تولا جائے تو اس میں سے بھی کسی طبقے اور ادارے کی توہین کے کئی پہلو برآمد ہوتے ہیں۔ بابائے قوم اس ملک کے خاک نشینوں کو معزز اور محترم اداروں سے بالاتر قرار دے رہے ہیں۔ وہ خاک نشین پاکستان کے اٹھتر سالہ فریم ورک میں جن کا مقدر...
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو شدید آبی بحران کا سامنا اور 80 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے،زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال سے زہریلا آرسینک پھیل رہا ہے اور پانی کی فی کس دستیابی 3500 سے کم ہو کر 1100 مکعب میٹر رہ گئی۔ ایشین واٹر ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2025 میں بینک نے کہا کہ بڑھتی آبادی، ماحولیاتی تبدیلی اور ناقص مینجمنٹ سے پانی کا بحران بڑھ رہا، واٹر سیکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، پاکستان میں پالیسیاں مضبوط مگر عملدرآمد کمزور ہے۔ رپورٹ کے مطابق زرعی شعبہ سب سے زیادہ پانی ضائع کر رہا، آبی ذخائر کی بہتری کیلیے موجودہ سرمایہ کاری...
اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ چائنا چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس میاںگل حسن اورنگزیب سے عدالت عظمیٰ کے جج کا حلف لے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلوچستان میں چمن کی سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان جمعے کی رات فائرنگ کے تبادلے کے بعد حالات کشیدہ ہیں، جس کے نتیجے میں افغان حکام کے مطابق ان کے چار شہری جان سے گئے جبکہ چمن میں طبی حکام کے مطابق تین افراد زخمی ہوئے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق دونوں جانب سے گزشتہ 2ماہ سے جاری نازک جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جھڑپ شروع کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا گیا۔ کابل اور اسلام آباد کے درمیان سرحدی کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے ہونے والی بات چیت نومبر میں ختم ہوگئی تھی لیکن اکتوبر میں قطر کی ثالثی میں...
فرینڈ آف ہزارہ پاکستان سنگی گروپ کے سرپرست اعلیٰ گوہر گروپ آف کمپنیزحنیف گوہر خان سواتی کی جانب سے سید ممتاز حسین شاہ کے اعزاز میں پروقار تقریب میں زبیر طفیل، شیخ خالد تواب، ایس مظہر علی ناصر‘سجاد سنگی سواتی ودیگر کاگروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
نصر ت ٹرسٹ کے زیراہتمام نصرت کمپلیکس ملیر میں معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ‘‘ونٹر فیسٹیول ‘‘سے ڈاکٹر رتنا دیوان ‘مفتی ابوبکر محی الدین ‘ابوقتادہ اور مفتی ابو طلحہ خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیوایم کے راستے پرتیزی سےگامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے ہم نے گوجرانوالہ میں جلسہ کیاتھا، نوازشریف نے ادارے کےخلاف کوئی لفظ نہیں بولا تھا، نوازشریف نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی حکومت تباہی لائی،ذمہ داری قمرباجوہ پرہے، بانی پی ٹی آئی کے وقت کی اسٹیبلشمنٹ ان کےساتھ تھی، بانی پی ٹی آئی کے پروجیکٹ کو لایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سےجھگڑا اس لیے ہوا کہ مخالفین کو نہیں چھوڑنا، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہے تھے کہ مخالفین کو مارو،اس بات پر جھگڑا ہوا، بانی پی ٹی آئی ذہنی مریض ہمیں کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے دوران اسلحہ کی نمائش و استعمال پر مکمل پابندی عائد ہو گی، دفعہ 144 کے دوران خواتین و بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہو گی۔دوسری جانب اعلامیہ کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال سختی سے منع ہے جبکہ بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی، عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لئے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی ہو گی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پولیس، لیویز اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اینٹی پاکستان بیانیے سے اظہار لاتعلقی نہیں کررہی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں، اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، اس سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا۔اُن کا...
سٹی42: وزیرداخلہ محسن نقوی لارڈز میں پی ایس ایل روڈ شو کی مصروفیت سے فارغ ہو کر لندن میں برٹش فارن آفس پہنچ گئے۔لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی وزیر داخلہ کے ساتھ فارن آفس گئے ہیں۔ محسن نقوی انگلینڈ کی وزارت خارجہ میں اہم ملاقات کیلئے گئے ہیں۔ ذمہ دار پاکستانی ذرائع نے بتایا کہ آج ہو رہی اہم ملاقات میں پاکستان کو سنگین جرائم میں مطلوب افراد کو پاکستان کے ھوالے کرنے کی بات کی جائے گی۔پاکستان کی وزارت داخلہ نے کچھ روز پہلے اسلام آباد میں انگلینڈ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ذریعہ حکومتِ برطانیہ سے رسمی درخواست کی کہ برطانیہ میں بیٹھ کر ریاست پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق پاکستان...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں 80 فیصد سے زیادہ آبادی صاف پینے کے پانی سے محروم ہے اور ملک پانی کے سنگین بحران کی جانب گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط یہ انتباہ ایشین واٹر ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2025 میں سامنے آیا جس میں پانی کے ذخائر میں تیزی سے کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پاکستان کی پانی کی صورتحال ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں پانی کی حفاظت اور دستیابی کئی سالوں میں شدید متاثر ہوئی ہے۔ فی کس پانی کی مقدار 3,500 کیوبک میٹر سے کم ہو کر صرف 1,100 کیوبک میٹر رہ...
افغانستان میں انسانی حقوق پامالی: آسٹریلیا کا سخت ردعمل، طالبان راہنماؤں پر مالی اور سفری پابندیوں کیلیے سرگرم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا نے افغانستان میں طالبان کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایک نیا خود مختار پابندیوں کا فریم ورک نافذ کر دیا ہے جس کے تحت طالبان رہنماؤں پر براہ راست مالی اور سفری پابندیاں عائد کی جاسکیں گی۔آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فریم ورک افغانستان میں خواتین اور بچیوں پر بڑھتے ہوئے جبر، آزادیوں کی پامالی اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خلاف بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا نے تین طالبان وزراء اور چیف جسٹس پر مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں نافذ کر دی ہیں جبکہ افغانستان کو اسلحہ، جنگی...
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں ملیریا کے پھیلا و سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں 31لاکھ 55 ہزار افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک کے بعد پاکستان وہ ملک ہے جہاں ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں 21ویں نمبر پر رہا۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ملیریا کے شکار افراد میں 55فیصد مرد اور 42فیصد خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی...
اجلاس سے خطاب میں سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے آئینہ دکھا دیا ہے، ہم انکی جانب سے حقائق منظر عام پر لانے اور سیاست کی آڑ میں ملک دشمن سرگرمیوں کو عیاں کرنے پر پچیس کروڑ عوام سپاہ سالار کے شانہ بشانہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب کسی ملک دشمن اور ملک دشمن بیانیہ افراد کی ضرورت نہیں، فیلڈ مارشل اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کے شیروں اور ملک دشمن سوچ کے حامل افراد جو سیاست کی آڑ میں پاکستان کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں،...
افغانستان فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرے، بھارت کو زیادہ برق رفتار جواب ملےگا، فیلڈمارشل سید عاسم منیر
سٹی42: چیف آف دی آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ طالبان ریجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ۔ اگلی بار پاکستان کا جواب پہلے (چھ مئی تا دس مئی کی جنگ) سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ بات آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تینوں مسلح افواج کے پہلے چیف آف...
ایک بیان میں ترجمان جعفریہ الائنس نے کہا کہ اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے قانون کے سپرد کریں، مگر یوں بے دردی سے غائب کر دینا نہ صرف انسانی حقوق کی توہین ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے ترجمان علامہ سید باقر حسین زیدی نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی پراسرار گمشدگی پر گہری تشویش اظہار کرتے ہوئے ان جوانوں کی بازیابی کے لئے ضمیر عباس چوک گلگت میں دیئے گئے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت اعلان کیا ہے اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گلگت سمیت ملک بھر کے لاپتا شیعہ نوجوان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
کابل: افغان طالبان کے پاکستان سے ادویات کی تجارت روکنے کے فیصلے کے بعد افغانستان میں شدید ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ طالبان حکومت کے نائب سربراہ اور معاشی امور کے نگران عبدالغنی برادر نے حال ہی میں پاکستانی ادویات پر مکمل پابندی کا اعلان کیا اور افغان درآمد کنندگان کو ہدایت دی کہ وہ تین ماہ کے اندر پاکستانی کمپنیوں کے واجبات ادا کریں اور ادویات کے لیے نئے ذرائع تلاش کریں۔ تاہم جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے نئے سپلائرز تلاش کرنا آسان نہیں ہے۔ طالبان کے ڈائریکٹر جنرل برائے انتظامی امور نوراللہ نوری کے مطابق اس وقت افغانستان میں استعمال ہونے والی ادویات میں 70 فیصد سے زیادہ پاکستان سے آتی ہیں،...
مریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان نے کہا کہ امریکی اسلحے نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، حکومت پاکستان نے امریکی ساختہ 63 اقسام کا اسلحہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان مخالف کارروائیوں میں استعمال کر رہی ہے۔ امریکی اسلحے سے ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں کی تقویت ملی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اسلحے نے...
آسٹریلیا نے افغانستان میں طالبان کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایک نیا خود مختار پابندیوں کا فریم ورک نافذ کر دیا ہے جس کے تحت طالبان رہنماؤں پر براہِ راست مالی اور سفری پابندیاں عائد کی جاسکیں گی۔ آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فریم ورک افغانستان میں خواتین اور بچیوں پر بڑھتے ہوئے جبر، آزادیوں کی پامالی اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خلاف بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا نے تین طالبان وزراء اور چیف جسٹس پر مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں نافذ کر دی ہیں، جبکہ افغانستان کو اسلحہ، جنگی مواد یا متعلقہ خدمات فراہم...
پہلے دو جوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں، اگلی صبح ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے میرے بارے غلط الفاظ استعمال کرتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا پشاور جلسہ عام سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے دو جوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں، غیر اخلاقی بات کرتے ہیں، اگلی صبح ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے، میرے بارے غلط الفاظ استعمال کرتا ہے، ڈی جی آیی ایس پی آر اور جعلی سینیٹر، وزراء میں فرق ہونا چاہیٔے، نہ ہی آپ جعلی سینیٹر ہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کے رہنماء ہیں، آپ ایک مضبوط ادارے کے ڈی جی ہیں، آپ کو ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیٔے۔پی ٹی آئی کے پشاور میں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف دی ڈیفنس فورسز بننے پرمبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا یہ فیصلہ ملکی سلامتی کے مضبوط مستقبل کی علامت ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت سے پاکستان نے معرکہ حق ،بنیان المرصوص میں بھارت کو ایسا پچھاڑا کہ دنیا حیران رہ گئی۔ داخلی استحکام، شدت پسندی پر قابو اور قومی اتحاد کیلئے بھی انکی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودیہ سمیت اہم مسلم ریاستوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات عملی سٹرٹیجک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صبا ح نیوز)پاکستان بزنس فورم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے اور ان کے منصب چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ اس تاریخی اعزاز پر مبارکباد پیش کی ہے۔ فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن، چیف آرگنائزر چودھری احمد جواد، سینئر نائب صدر آمنہ اعوان، صوبائی چیئرمین محمد اشفاق پراچہ، ملک طلعت سہیل، طارق جدون، دارو خان اچکزئی اور محمد نصیر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بزنس کمیونٹی اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، جو پاکستان کے دفاعی ڈھانچے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کا قیام انتہائی اہم سنگ میل...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں جو بھی ہوگا، وہ اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر سکیورٹی معاملات میں تنقید کرنا غیر منصفانہ ہے، ہمارا قصور نہیں، بلکہ پالیسی میں تبدیلی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام نے تیسری بار اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کو منتخب کیا، جبکہ وہاں گورننس نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔ پشاور نے 2013 سے 2024 تک تحریک انصاف کو مسلسل ووٹ دیا اور کلین سوئپ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پشاور کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں پانچ...
افغان طالبان کے پاکستان سے ادویات کی درآمد روکنے کے فیصلے کے بعد افغانستان میں طبی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ طالبان حکومت کے نائب سربراہ اور معاشی امور کے نگران عبدالغنی برادر نے پاکستانی ادویات کو ’ناقص‘ قرار دیتے ہوئے افغان درآمد کنندگان کو ہدایت دی تھی کہ وہ تین ماہ کے اندر پاکستانی کمپنیوں کے واجبات ادا کریں اور ادویات کے لیے نئے ذرائع تلاش کریں۔ تاہم جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے نئے سپلائرز تلاش کرنا آسان نہیں۔ طالبان کے ڈائریکٹر جنرل برائے انتظامی امور نوراللہ نوری کے مطابق افغانستان میں استعمال ہونے والی ادویات کا 70 فیصد سے زیادہ حصہ پاکستان سے آتا ہے، مگر دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر کشیدگی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ون پر نہیں آئے گی۔ تو پوری پارٹی کو مائنس کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں الطاف حسین کی طرح مائنس ون فارمولا ہوگا۔ اگر یہ مائنس ون پر نہیں آتے تو پوری پارٹی مائنس ہوجائے گی۔ فیصل واوڈا کے مطابق پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے اور یہ صرف اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں۔ انہیں ملک سے کسی قسم کی کوئی محبت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وانا: خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں کل 8دسمبر کو صبح 6بجے سے شام 6بجے تک مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ متاثرہ علاقوں میں تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔کرفیو کے دوران وانا کے راستے پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا، صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت سے، شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروانے کے بعد سفر کی اجازت دی جائے گی۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
سٹی 42 : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان پر صرف علماء عمل پیرا ہیں، باقی صرف مفاد کے تابع ہیں، بانی پاکستان کے نظریے کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے بہاول نگر میں تحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، کہاکہ قرآن و سنت کے خلاف ترامیم قائد اعظم کی روح کو تڑپا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن چھپانے کے لیے آئینی ترامیم کی جا رہی ہیں۔ حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی پاکستان کا آئین قرآن و سنت کا عکاس ہے، اس سے چھیڑ چھاڑ ناقابلِ قبول ہے،...
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تینوں مسلح افواج کی کمان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سپرد ہونا ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ورکرز کنونشن فیصل آباد سے خطاب میں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے محافظ ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارا سپہ سالار دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور ان کی قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بڑھایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “10 مئی کی فتح کے بعد دنیا کا رویہ پاکستان کے ساتھ تبدیل ہوا اور آج صدر ٹرمپ بھی...
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی واقعے میں نامعلوم افراد نے مسافروں پر مرچوں کا اسپرے کر دیا، جس سے کچھ افراد شدید متاثر ہوئے۔ پولیس کے مطابق، واقعے کے نتیجے میں پانچ افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ 16 دیگر کو موقع پر طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ اسپرے کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے محرکات اور دیگر ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔
تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کا انعقاد کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نہ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، گورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے، کہا جاتا ہے خیبر پختونخوا حکومت سنجیدہ نہیں ہے، سنجیدہ تو آپ نہیں ہیں، آپریشن پر آپریشن ڈرون پر ڈرون کر رہے ہیں، آپ کی پالیسی کامیاب نہیں ہو رہی تو...
تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نا صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نا صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت علی کے مطابق یہ کیس ایک بیوہ خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنی دیت کی رقم کی واگزاری کی درخواست کی تھی۔ تفصیلات...
ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان کیا۔ راولپنڈی پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں چیف کوآرڈینیٹر عزیز اعوان نے کہا کہ سوسائٹی کو ادارے کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور یہ ان کے ذاتی اور تنظیمی خیالات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے ریاستی اداروں کے حوالے سے رویے پر تشویش پائی جاتی ہے، اور سوسائٹی نے متعلقہ جماعت پر پابندی سمیت مختلف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایکس سروس مین سوسائٹی نے 9 مئی کے واقعات کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کرنے اور بانی...
ضلع خیبر میں خواتین کے لیے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نہ صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت علی کے مطابق یہ کیس ایک بیوہ خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں اس نے اپنی شوہر کی وفات کے بعد دیت کی رقم کی واپسی کی درخواست کی تھی۔ درخواست گزار کے شوہر 2024 میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے، اور مقتول کے ورثاء نے شرعی طور پر 35 لاکھ روپے دیت کے...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے، ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہو گئے ہیں، آئین پاکستان کے مطابق جو آئین توڑتا ہے وہ سیکورٹی رسک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کا انعقاد کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نہ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، گورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے، کہا جاتا ہے خیبر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو تحریکِ انصاف اور 10 مئی کو بھارت کو شکست دی، تحریکِ انصاف پاکستان کا دفاع کمزور کرنا چاہتی ہے۔ لاہور میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کو کھنڈر بنادیا ہے۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پشاور کے اتوار بازار میں پی ٹی آئی کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختون خوا میں 12 سال سے حکومت کر رہی ہے، جہاں ایک منصوبہ شروع نہ کر سکی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں کیے گئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کی خواہش تھی...
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور منافقت تحریک انتشار کا وطیرہ بن چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے درست کہا کہ یہ انتشاری روز فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کو آئینہ دکھایا ہے کہ شخصیت پرستی اور سیاسی مفاد کی خاطر یہ ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جو معرکہ حق جیتنے والی فوج کو بدنام کر کے دشمن کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں، ذلت...
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے منافع بخش اور پُرکشش مواقع پیش کرتا ہے، خصوصاً تیزی سے ترقی کرتے ہوئے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں ییل اسکول آف مینجمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ تعلقات کو معاشی تعاون پر استوار کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے سنگم پر واقع پاکستان ایک اہم تجارتی راہداری...
وزیر اطلات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی تحریک انصاف کا ملک دشمن ایجنڈہ بے نقاب کر دیا- تفصیلات کے مطابق عظمٰی زاہد بخاری نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے- ذہنی مفلوج بانی تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے لیے ہمارے بچوں کے قاتل طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سلار پر فضول گوئی دراصل بانی تحریک انصاف کے ذہنی و اخلاقی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے- پاکستان کے خلاف کام کرنے والے یہ چند چہرے ریاستی...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا گیا ۔ میجر (ر) طارق محمود نے کہا کہ جو پارٹی پاک فوج مخالف عزائم رکھے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کے متاثرین کے لیے ایک بڑا اور دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ان کے بجلی کے تمام بقایا جات معاف کر دیے ہیں۔ محکمہ توانائی و آبی وسائل آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے سے مجموعی طور پر 2,376 متاثرہ گھرانے مستفید ہوں گے، جنہیں کئی برسوں سے جمع شدہ بجلی کے بلوں کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ہیلتھ کارڈ کا اجرا، طلبہ یونین کی بحالی، آزاد کشمیر کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بقایا بلات کی معافی کی مجموعی رقم 13 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے، جو متاثرین کے لیے معاشی ریلیف...
آسٹریلیا نے افغانستان کی طالبان حکومت کے چار اعلیٰ عہدیداروں پر مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ ان طالبان حکام پر الزام ہے کہ وہ خواتین کی تعلیم، ملازمت، نقل و حرکت اور عوامی زندگی میں شرکت پر سخت پابندیاں لگا رہے ہیں، جو بنیادی انسانی اقدار کے خلاف ہے۔ پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں تین طالبان وزراء اور چیف جسٹس شامل ہیں۔ آسٹریلیا نے ایک نیا حکومتی فریم ورک متعارف کرایا ہے جس کے تحت وہ براہ...
ریاض میں منعقدہ بلیک ہیٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ 2025 کا 3 روزہ بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ غیر معمولی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جس میں اس سال 100,000 سے زائد شرکا، 300 سے زائد اسپیکرز اور 500 سے زائد عالمی برانڈز نے حصہ لیا۔ یہ ایونٹ مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کا سب سے مؤثر سائبر سیکیورٹی پلیٹ فارم بن چکا ہے، جہاں عالمی تحقیق، جدید ٹیکنالوجیز اور نئے سیکیورٹی ماڈلز مستقبل کی سمت کا تعین کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار ایونٹ میں پاکستان نے اپنی تاریخ کی سب سے مضبوط نمائندگی پیش کی، پاکستان پویلین نے بین الاقوامی مندوبین کی...
پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان کی چیئرمین پی ٹی آئی کے طور پر تقرری فی الحال قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری خط میں واضح کیا گیا ہے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر برقرار ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حکم امتناع کے باعث تحریکِ انصاف میں کسی نئی تقرری یا شمولیت تسلیم نہیں ہوسکتی۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹر آزاد سینیٹرز کی شمولیت پارٹی کے اندرونی انتخابات سے مشروط قرار دے دیا۔ خط کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کو نہ تو پارٹی چیئرمین کے طور پر کوئی آئینی اختیار حاصل...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: افغانستان پاکستان مذاکرات۔۔۔۔ تازہ ترین صورت حال مہمان تجزیہ نگار: محترمہ ڈاکٹر عائشہ طلعت صاحبہ میزبان: سیدانجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو ممکنہ سوالات پاکستان افغانستان مذاکرات کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟ دونوں ممالک کو مذاکرات آگے بڑھانے میں کیا رکاوٹیں ہیں؟ ایران اور سعودی عرب نے ثالثی کی پیشکش کی اس سے پہلے قطر اور ترکی نے بھی کردار ادا کیا...
وزیر پیٹرولیئم علی پرویز ملک نے کہا کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر کوئی بیٹھک پاکستان کی نمائندگی کی بغیر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں فورسز میں رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں ملیں۔ علی پرویز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سمیت دیگر عالمی رہنما پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔...
وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز کا کہنا تھا کہ ہماری افواج دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے کا مظاہرہ کیا،آج عالمی سطح پر کوئی بیٹھک پاکستان کی نمائندگی کی بغیر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں تنظیم سازی کا مقصد...
موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیشِ نظر مسافروں کیلئے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی...