امید ہے کہ پاکستان اور افغانستان باہمی تنازعات بات چیت سے حل کرینگے، چین
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی لائیں گے اور خطے کو پُرامن اور مستحکم رکھیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کیساتھ پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہیں، امید ہے کہ دونوں ممالک تنازعات بات چیت سے حل کرتے رہیں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی لائیں گے اور خطے کو پُرامن اور مستحکم رکھیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔