وزیر پیٹرولیئم علی پرویز ملک نے کہا کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر کوئی بیٹھک پاکستان کی نمائندگی کی بغیر نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں فورسز میں رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں ملیں۔

علی پرویز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سمیت دیگر عالمی رہنما پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ مختلف وفود پاکستان کے دورے کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ ہماری افواج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیتیں رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ دفاع نے یہ نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا۔ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر پانچ سال کی مدت کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ صدر مملکت نے چیف آف ایئر اسٹاف کی مدتِ ملازمت میں دو سال کے اضافے کی بھی منظوری دے دی، جو 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری پر دستخط کرکے اسے صدر کے پاس منظوری کے لیے بھجوایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان یکم جنوری سے اضافی ایل این جی عالمی منڈی میں فروخت کرے گا، وزیر پیٹرولیم
  • تینوں فورسز نے معرکہ حق میں مثالی ہم آہنگی دکھائی، وفاقی وزیر پیٹرولیم
  • آج عالمی سطح پر کوئی بھی بیٹھک پاکستان کے بغیر نہیں ہوتی: علی پرویز ملک
  • وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک
  • فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں فورسز میں رابطے کو بہتر بنانا ہے، علی پرویز
  • سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن پر پروپیگنڈا کیا گیا، باربار کہہ رہے ہیں ہمیں اپنی سیاست سے دور رکھو: ترجمان پاک فوج
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
  • عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، ایئرچیف مارشل کی توسیع کے نوٹیفکیشن جاری
  • فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری