عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں ملیریا کے پھیلا و سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں 31لاکھ 55 ہزار افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک کے بعد پاکستان وہ ملک ہے جہاں ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں 21ویں نمبر پر رہا۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ملیریا کے شکار افراد میں 55فیصد مرد اور 42فیصد خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2023کے مقابلے میں 2024میں پاکستان میں ملیریا کیسز کی تعداد میں 11 لاکھ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال 2024 میں دنیا بھر میں 28 کروڑ 20 لاکھ افراد ملیریا کا شکار ہوئے جبکہ اس وبا کے باعث 6 لاکھ 10 ہزار اموات ہوئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہری پور میں انتخابی بے ضابطگی کے کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن طلب ہری پور میں انتخابی بے ضابطگی کے کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن طلب افواج پاکستان کیخلاف عمران کے بیانیے کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دیگی، دانیال چوہدری اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دیدیا صوبائی حکومت کو ریاست سے تعاون کرنا چاہئے ورنہ گورنر راج لگ سکتا ہے، فیصل کریم کنڈی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اجلاس علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں ملیریا عالمی ادارہ صحت
پڑھیں:
کراچی: گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں برآمد، مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
کراچی:گلشن اقبال میں حرمین رائل ریزیڈنسی کے ایک فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی اطلاع گھر میں موجود جاں بحق ہونے والی خاتون کے بیٹے نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس، کرائم سین یونٹ اور متعلقہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق لاشوں اور ایک متاثرہ شخص کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا، 19 سالہ ثمرین اور 30 سالہ یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے، جن میں یاسین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں، بیٹی اور بہو ہیں۔
ایس ایس پی ضلع شرقی زبیر نذیر شیخ کے مطابق ایک خاتون کی لاش کئی دن پرانی معلوم ہوتی ہےجبکہ دو خواتین کی لاشیں چند گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خواتین کی موت کسی زہریلی چیز کھانے سے ہوئی، تاہم جائے وقوعہ سے ابھی تک ایسے شواہد نہیں مل سکے جن سے موت کی وجہ کا حتمی تعین کیا جا سکے۔
لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔ پولیس کے مطابق یہ خاندان کچھ عرصہ قبل رینچھور لائن سے گلشن اقبال منتقل ہوا تھا جبکہ گھر کے سربراہ کی ذہنی حالت بھی درست نہیں۔
دوسری جانب رہائشی پروجیکٹ کی انتظامیہ نے میڈیا کو عمارت میں داخلے سے روک دیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے کر رہی ہے۔