ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ احتجاج کا مقصد ٹراما سینٹر اور بی آئی سی وی ڈی سے متعلق قوانین، سروس اسٹرکچر اور شفافیت کے حوالے سے پائے جانیوالے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی سپریم کونسل نے کل ریڈ زن میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق احتجاج کا مقصد ٹراما سینٹر اور بی آئی سی وی ڈی سے متعلق قوانین، سروس اسٹرکچر اور شفافیت کے حوالے سے پائے جانے والے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ وائی ڈی سی کی سپریم کونسل کے مطابق ان دونوں میگا پروجیکٹس کے لیے نہ تو کوئی باقاعدہ ایکٹ تشکیل دیا گیا ہے اور نہ ہی سروس اسٹرکچر واضح کیا گیا ہے، جس سے سیکڑوں ڈاکٹرز کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ جب تک باقاعدہ ایکٹ اور سروس اسٹرکچر سامنے نہیں آتا، ان منصوبوں کا افتتاح نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سپریم کونسل نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ دنوں ہاؤس آفیسرز کے ساتھ پی ایم ڈی سی قوانین کے برعکس ہونے والے سلوک کی مکمل انکوائری کی جائے اور ہاؤس جاب سے متعلق تمام سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ پوسٹ گریجویٹس اور ہاؤس آفیسرز کے وظائف میں اضافہ دیگر صوبوں کے مطابق کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سروس اسٹرکچر

پڑھیں:

علامہ راغب نعیمی مزید 3 سال کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر

علامہ راغب نعیمی—فائل فوٹو

علامہ راغب نعیمی کو مزید 3 سال کے لیے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کر دیا گیا۔

وزارتِ قانون و انصاف نے علامہ راغب نعیمی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ملک کا نظام قرآن و سنت پر مبنی ہونا چاہیے: علامہ راغب نعیمی

علامہ راغب نعیمی کی مدت مکمل ہونے پر یہ عہدہ یکم نومبر 2025ء کو خالی ہو گیا تھا۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 228 کی شق 4 کے تحت ڈاکٹر راغب نعیمی کی تقرری کی منظوری دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی ہر یونین کونسل کو ایک لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان
  • شعبہ صحت میں سرمایہ کاری سے متعلق رکاوٹیں دور کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
  • محنت کشوں کو مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی‘ شفیع ملک
  • گلگت، جبری لاپتہ نوجوان کی بازیابی کیلئے تیسرے روز بھی دھرنا
  • ملکی سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ
  • علامہ راغب نعیمی مزید 3 سال کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر
  • جسٹس ظفر راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات
  • ٹنڈو جام ٹول پلازہ ،عوام کو تنگ کرنے کیلیے ای چلان شروع
  • دو نئے چیف جسٹس، ایک سپریم کورٹ جج؛ صدر آصف زرداری کی منظوری مل گئی