سابق کرکٹر معین خان کی موت کی افواہیں بے بنیاد، ویڈیو پیغام میں تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین اور کرکٹ کوچ معین خان نے اپنی موت سے متعلق پھیلنے والی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
معین خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور ‘بہت صحت مند’ ہیں۔
سوشل میڈیا پر 54 سالہ سابق کرکٹر کے انتقال کی جھوٹی خبر چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ معین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ یہ جھوٹی خبر انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد معین خان نے ویڈیو جاری کر کے افواہ کو مکمل طور پر رد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم نے اعظم خان کا ہاتھ توڑ دیا، معین خان نے کال کرکے فاسٹ بولر کو کیا کہا؟
اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں معین خان نے کہا کہ ‘آج صبح سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جو انتہائی غیر ذمہ داری کی مثال ہے۔ جن لوگوں نے میری صحت یا میری موت کے حوالے سے پوسٹس کیں، میں اپنے تمام فینز اور فالوورز کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ الحمدللہ میں بالکل صحت مند ہوں اور زندگی کا لطف لے رہا ہوں۔’
معین خان کی یہ ویڈیو ایکس پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی جہاں صارفین نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے: ’تھرڈ امپائر نے فیصلہ واپس لے لیا‘، ہیتھ اسٹریک نے اپنی موت سے متعلق خبر کی تردید کردی
یاد رہے کہ معین خان 1990 سے 2004 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ممبر بھی تھے۔
انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 سے زائد کیچز پکڑے، جبکہ ون ڈے انٹرنیشنلز میں 3 ہزار سے زائد رنز اور 200 سے زائد کیچز ریکارڈ کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فیک نیوز کرکٹر معین خان موت.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
انگلش آل راؤنڈر معین علی کا پی ایس ایل میں شمولیت کا فیصلہ
انگلش آل راؤنڈر معین علی ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔
انگلش آل راؤنڈر معین علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ یہ نئی شروعات کا وقت ہے۔ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے دور میں شامل ہونے پر بہت زیادہ پرجوش ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Moeen Ali (@moeenmunirali)
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ میں ایک نئے اور خاص تجربے کے لیے تیار ہوں انشاء اللہ ۔
معین علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے یہاں اعلی معیار کی کرکٹ اور شائقین کا غیرمعمولی جوش وجذبہ قابل دید ہے۔