علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
وزارت نے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی بطور اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی تعیناتی کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل
پڑھیں:
ڈاکٹر علی فرحان رضی کی چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل (ر) شاہد احمد سے ملاقات
دارالصحت اسپتال اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے وائس چیئرمین ڈاکٹر علی فرحان رضی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہد احمد سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر علی فرحان رضی نے ملاقات میں کے پی ٹی کے ساتھ مشترکہ فلاحی اقدامات کرنے کی تجویز پیش کی۔
ملاقات کے دوران، دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں، خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال سے متعلق آگاہی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے بارے میں بات کی۔