وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خاں لغاری نے لمز یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف دوست بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 2035 تک 90 فیصد بجلی کلین اینڈ گرین انرجی سے حاصل کرے گا، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 50 گیگا واٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا کر رہا ہے یہ تاریخی سنگِ میل ہے۔ ڈسکوز کی نجکاری اور سرکلر ڈیٹ میں کمی ہماری بنیادی ترجیحات ہیں۔ غریب ممالک کم اخراج کرتے ہیں مگر موسمیاتی اثرات کا سب سے زیادہ بوجھ اٹھاتے ہیں۔

مزید برآں ایشیا توانائی منتقلی کا مرکز ہے، دنیا کی 48 فیصد انرجی کھپت اسی خطے میں ہوتی ہے۔ 17 گیگا واٹ سولر درآمد کر کے پاکستان ایشیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شمسی مارکیٹ بن چکا ہے۔ بلوچستان کے ٹیوب ویلز سولرائز کر کے پانی اور توانائی دونوں بحرانوں کا حل نکال رہے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ سے صارفین کو مکمل بااختیار بنایا گیا، توانائی کا انتقال پاکستان کے لیے نہ صرف ماحولیاتی بلکہ معاشی بقا کا بھی مسئلہ ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی میں ایک فیصد سے کم حصہ ڈالتا ہے مگر خطرات میں ٹاپ 10 میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی توانائی سفارتکاری تیزی سے بدل رہی ہے ایشیا کو اس میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، ایشیائی ممالک میں سالانہ 300 ارب ڈالر کے موسمیاتی نقصانات ریکارڈ ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں قابلِ تجدید توانائی سرمایہ کاری میں ایشیا 900 فیصد اضافہ کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ سے متعلق اصلاحات آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائی جائیں گی۔ CTBCM پالیسی منظوری کیلئے بھیج دی، آیندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں فعال کردی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا، دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ: اسحاق ڈار

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں۔ اسرائیل نے فلسطین وغزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا۔ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کواسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے،  درجہ حرارت میں اضافے اور سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کا منظر نامہ بھی بہت پیچیدہ ہے ۔ جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے، جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، مشترکہ خوشحالی کے لئے علاقائی روابط اہم ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا، دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کا منظرنامہ بھی بہت پیچیدہ ہے، بھارت نے یکطفرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا، مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کو  ٹیلی فون کیا اور حالیہ سیلاب کے  باعث  جانی نقصان اور بے گھر  ہونے والے شہریوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ بدھ کو  دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ملائیشیا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے امداد اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کی پیشکش بھی کی۔ دریں اثناء اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیر خارجہ زین بیک کلولو بائیووکا وزارت خارجہ پہنچے پر استقبال کیا اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے؛ اویس لغاری
  • نیٹ میٹرنگ سے متعلق اصلاحات آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائی جائیں گی، اویس لغاری
  • پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کیلئے مثال بن چکا ہے: اویس لغاری
  • دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست؛ ایشیا میں کس شہر نے میدان مار لیا؟
  • دیوانی مقدمات میں عدالتی فیس بڑھانے کے خلاف کیس، سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت تک التوا دے دیا
  • پاکستان کی ترک کمپنیوں کو 3 بجلی گھر خریدنے کی پیشکش
  • سوشل میڈیا سے مختصر وقفہ اینزائٹی اور ڈپریشن کم کر سکتا ہے
  • عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا، دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ: اسحاق ڈار
  • دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، اسحاق ڈار