پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش پابندی کی خلاف ورزی اور لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شادیوں اور دیگر تقریبات میں بلند آواز میوزک چلانے پر سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوالی نائٹس اور کسی بھی تقریب میں لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔حکام کے مطابق اب فارم ہائوسز اور گرائونڈز میں بھی شادی ہالز کی طرح لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے اقدامات کیے جائیں گے، اسی طرح فارم ہائوسز اور اوپن ایریاز میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد بھی لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔مزید برآں، شادی ہالز کے مقررہ اوقات کار کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ ون ڈش یا لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری افسران کو ایسی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومتی اقدامات کا مقصد صوبے میں شور کی آلودگی اور فضول خرچی کے خاتمے کے ساتھ شادی تقریبات میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، ممبرز کو دو تین روز قبل آگاہ کرنا چاہئے: سپیکر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) شارٹ نوٹس پر بلایا جانے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے آج صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔ حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹہ19 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے سپیکر کی ہدایت پر 6 پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں کا اعلان کیا، جن میں سمیع اللہ خان، شوکت راجہ، راحیلہ خادم، ارشد ملک، بلال یامین کے نام پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں میں شامل ہیں، اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن رکن اعجاز شفیع نے کورم کی نشاندہی کر دی، جس پر سپیکر نے 5 منٹ کے لئے گھنٹیاں بجانے کے لئے کہا، تاہم کورم پھر بھی پورا نہ ہوا۔ جس پر سپیکر نے اجلاس آج صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گورنر کی جانب سے اجلاس اتنے شارٹ نوٹس پر بلانے پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے کہا بہت سے ممبرز دور دراز علاقوں سے آتے ہیں، کم از کم دو سے تین دن پہلے اجلاس سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے تھا، مجھے جب رات 11 بجے اجلاس سے متعلق پتہ چلا تو میری اپنی سنجیدہ نوعیت کی مصروفیات تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ون ڈش پر عملدرآمد اور غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی، کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
  • پڈعیدن،پولیس کانواحی علاقوں میں کریک ڈائون ،7 گرفتار
  •  بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
  • سندھ میں بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا: غیر قانونی افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 11 دسمبر کی ڈیڈلائن
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، ممبرز کو دو تین روز قبل آگاہ کرنا چاہئے: سپیکر