Jasarat News:
2025-12-05@22:41:28 GMT

پڈعیدن،پولیس کانواحی علاقوں میں کریک ڈائون ،7 گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-11-9
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) پولیس کا نواحی علاقوں میں کریک ڈاؤن 07 ملزمان گرفتار، 2125 گرام چرس ، 06 بوتلیں وسکی شراب، 1650 گرام مین پوری گٹکا اور2مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق مورو تھانہ کی پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 4 منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان عباس چہوان سے 3 بوتلیں وسکی، مظھر ماچھی سے 3 بوتلیں وسکی، مقبول ماچھی سے 990 گرام گٹکا اور ماجد سیال سے 660 گرام گٹکے برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔ دوسری جانب، مورو پولیس نے دوران اسنپ چیکنگ 2 مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد کیں، برآمد شدہ موٹرسائیکلز تصدیق کے بعد اصل مالکان عبدالحق کورائی اور شاہ زیب راجپوت کے حوالے کی گئیں ۔ محرابپور پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائیاں کرکے دو منشیات فروشان کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کامران عرف کامی ملک سے 500 گرام چرس اور محمد اسلم راجپوت سے 500 گرام چرس برآمد کرکے، مقدمات درج کیے گئے۔ پھل تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نیاز حسین گورچانی کے قبضے سے 1125 گرام چرس برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

کراچی میں قاری کا 6 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے کے قاری نے کمسن بچے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر پولیس نے مدرسے کے کمسن طالبعلم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق منگھوپیر پولیس نے عزیز بروہی گوٹھ کے مدرسے میں 6 سالہ طالبعلم پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے جلاد معلم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اللہ بچایا ولد منظور احمد کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے شدید تشدد کرتے ہوئے محنت کش کے معصوم اور کمسن طالبعلم کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘8ڈاکو گرفتار
  • خواتین کے سوشل میڈیا اکانٹس ہیک کرکے بھتا طلب کرنے والاملزم گرفتار
  • محراب پور: پولیس کارروائی میں 10منشیات فروش گرفتار
  • کراچی، خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
  • کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار
  • بیوی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے مجھے تحفظ فراہم کیاجائے، ایڈووکیٹ رسول بخش
  • کراچی میں قاری کا 6 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی