ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا، گرفتار ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی یو پولیس نے خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گلشن معمار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم اسامہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق گرفتار ملزم خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرتا تھا، گرفتار ملزم گلشن معمار تھانے میں بھتے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا، گرفتار ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گرفتار ملزم ایس ایس پی

پڑھیں:

کراچی، مدرسے میں کمسن طالبعلم پر تشدد کرنیوالا استاد گرفتار

ایس ایس پی غربی طارق مستوئی کے مطابق مدرسے کے استاد نے 6 سال کے طالب عالم پر تشدد کیا اور اس کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کراچی غربی طارق مستوئی کے مطابق مدرسے کے استاد نے 6 سال کے طالب عالم پر تشدد کیا اور اس کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: خواتین کو بلیک میل کرکے بھتا مانگنے والا ملزم گرفتار
  • امریکہ: غیر قانونی اسلحہ، حملہ منصوبہ بندی کرنیوالا گرفتار افغان شہری پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ
  • کراچی میں قاری کا 6 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی
  • کراچی، مدرسے میں کمسن طالبعلم پر تشدد کرنیوالا استاد گرفتار
  • پشاور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا زیر حراست فائرنگ سے ہلاک
  • میٹرک کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر گرفتار
  • پڈعیدن، پولیس کریک ڈائون اشتہاری سمیت 9ملزمان گرفتار