اسلام آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند دنوں سے سخت سردی کی لہر جاری ہے۔ دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق، بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک فضا اور مسلسل سرد ہوائیں شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نومبر سے سرد موسمیاتی کیفیت کا سامنا ہوگا، موسمی رجحان لانینا کیا ہے؟

اس عرصے میں ایک بوند بارش بھی نہ ہونے کے باعث موسم غیر معمولی حد تک خشک ہو چکا ہے جس نے شہریوں کی صحت پر براہ راست اثر ڈالا ہے۔

شہر کے مختلف اسپتالوں کے مطابق نزلہ، زکام، کھانسی، گلے کی خراش، بخار، سینے میں جکڑن اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

جنرل فزیشن ڈاکٹر محمد ندیم کا کہنا ہے کہ خشک موسم میں انسانی ناک اور گلے کی جھلیاں سوکھ جاتی ہیں جس کے باعث وائرس اور بیکٹیریا تیزی سے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔

اسی وجہ سے چھوٹے بچے، بزرگ اور پہلے سے کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد ان بیماریوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اور موسم کی تبدیلی بھی ان افراد پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں سردی کے موسم میں عام طور پر وقفے وقفے سے بارشیں ماحول کا درجہ حرارت متوازن رکھتی ہیں مگر گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی بارش نہ ہونے کی وجہ سے فضا میں مٹی اور آلودگی کے ذرات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ماہرین کے مطابق آلودہ اور خشک ہوا پھیپھڑوں کے انفیکشن، سانس کی تکالیف، دمے کے حملے، الرجیز اور گلے کی بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

گرم پانی و مشروبات کا استعمال بڑھادیں، ڈاکٹر ندیم

ڈاکٹر ندیم کے مطابق موسم کی شدت اور بڑھتے ہوئے وائرل انفیکشنز سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں جن میں گرم کپڑوں کا استعمال، گھر سے باہر نکلتے وقت مفلر یا ماسک لازمی پہننا وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ گرم پانی اور دیگر گرم مشروبات کا استعمال بڑھایا جائے اور ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ بلا ضرورت کھلی فضا میں زیادہ دیر نہ ٹھہریں جبکہ بند کمروں میں مناسب وینٹیلیشن ضروری ہے تاکہ جراثیم جمع نہ ہوں۔

ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ کھانسی، بخار یا سانس کی تکلیف جیسی علامات کو سنجیدہ لیا جائے اور ان سے صفائی، گرم مشروبات اور گرم لباس اور احتیاط سے نمٹا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر خشک موسم بغیر بارش کے برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں وائرل انفیکشنز اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

چند ہفتوں تک نمایاں تبدیلی کی توقع نہیں، ڈی جی موسمیات صاحبزاد خان

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کے مطابق ملک میں آئندہ چند ہفتوں تک موسم میں کسی نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک اور سرد ہی رہنے کی توقع ہے۔

 صاحبزاد خان نے بتایا کہ اس عرصے میں ہوا میں نمی کی مقدار کم رہے گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت رات کے وقت مزید گر سکتا ہے جبکہ دن میں ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چلتی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے

مزید برآں صاحبزاد خان نے خبردار کیا کہ رواں برس بھی ملک میں بارشوں کے امکانات محدود رہیں گے۔ ان کے مطابق اس صورتحال کی بنیادی وجہ لا نینا نامی موسمیاتی مظہر ہے جو عام طور پر پاکستان اور اس کے آس پاس کے خطے میں بارشوں میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

لانینا کے دوران پانیوں میں ٹھنڈک بڑھ جاتی ہے

لا نینا کے دوران بحرالکاہل کے پانیوں میں ٹھنڈک بڑھ جاتی ہے جس کا اثر عالمی موسمیاتی نظام پر پڑتا ہے اور جنوبی اور مشرقی ایشیا میں مجموعی طور پر ہوا کے نظام بدل جاتے ہیں جس کے نتیجے میں بارشیں کم ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیا اس سال پاکستان میں غیر معمولی سردی ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش نہ صرف فضائی آلودگی کو کم کرتی ہے بلکہ خشک ہوا کا اثر بھی کم کر دیتی ہے اس لیے بارش کا نہ ہونا شہریوں کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد اسلام آباد خشک موسم اسلام آباد سرد موسم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد اسلام ا باد خشک موسم اسلام ا باد سرد موسم کے مطابق خشک ہو

پڑھیں:

گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا

اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔

یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔

        View this post on Instagram                      

اس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔

https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/

واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا