کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص رنگ، ڈیزائن کے سوئیٹر یا جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کیا، جس میں صوبہ کے تمام نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روکا گیا ہے۔

ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفیعہ جاوید نے کہا کہ نوٹی فکیشن کے بعد بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے اور اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے واضح کیا کہ اسکولوں کے بچوں پر کوئی ڈریس جیکٹ کی پابندی نہیں ہے۔ وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کی ہدایت پر نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ سردیوں میں بچوں کی صحت ترجیح اور زبردستی کی مخصوص گرم جیکٹس کی اجازت نہیں ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ موسم سرما میں بچوں کی سہولت اولین ترجیح ہے، طلبا کسی بھی رنگ اور کسی بھی ڈیزائن کی گرم جیکٹ پہننے سکتے ہیں۔

    موسم سرما میں بچوں کی سہولت اولین ترجیح ہیں ۔سردار شاہ

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نجی اسکولوں کو کی پابندی

پڑھیں:

شمالی کوریا کے اسکولوں میں روسی زبان لازمی مضمون قرار

شمالی کوریا نے ابتدائی جماعت سے بچوں کے لیے روسی زبان کو لازمی مضمون قرار دیا ہے، جب کہ دونوں ممالک مغربی دنیا سے دوری کے باوجود تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

روس کے وزیر قدرتی وسائل اور ماحولیات الیگزینڈر کوزلوف کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ شمالی کوریا کے اسکولوں میں چوتھی جماعت سے روسی زبان لازمی طور پر پڑھائی جا رہی ہے۔

کوزلوف کے مطابق روسی زبان شمالی کوریا میں سب سے مقبول غیر ملکی زبانوں میں شامل ہے، اور تقریباً 600 طلبہ اس وقت اس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ پچھلے تعلیمی سال میں 96 شمالی کوریائی طلبہ روسی یونیورسٹیوں میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرائن کیخلاف روس کا ساتھ دینے والے شمالی کوریائی فوجیوں کے لیے اعزازات

روسی سفارتخانے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ شمالی کوریائی یونیورسٹیوں میں روسی زبان کی تعلیم کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔ 2 پشکن انسٹ ٹیوٹ کے اساتذہ 1-2 ماہ کے پروگرام کے تحت پیانگ یانگ میں ایک ماہ سے روسی زبان اور ثقافت کی کلاسیں دے رہے ہیں، جس میں تقریباً 250 طلبہ شامل ہیں۔

کوزلوف نے مزید بتایا کہ روس میں 3,000 سے زائد طلبہ دوسری یا تیسری زبان کے طور پر کورین سیکھ رہے ہیں، جبکہ تقریباً 300 یونیورسٹی طلبہ کورین زبان کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

روس روسی زبان شمالی کوریا

متعلقہ مضامین

  • سندھ: نجی اسکولز کو مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا
  • سندھ: نجی اسکولوں کو مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا گیا
  • شمالی کوریا کے اسکولوں میں روسی زبان لازمی مضمون قرار
  • سپریم کورٹ: موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
  • سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
  • پٹرول  موٹر سائیکل مرحلہ  وار  ، چنگچی  کی پر پابندی  کا فیصلہ  ‘ سپشل افراد کیلئے  ہمت کارڈوزارت اعلیٰبہت  ذمہ داری ، مریم نواز
  • پشاور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی دھند نے پورے شہر کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے
  • طلبہ کے مخصوص رنگ کے سوئٹر لازمی شرط ختم کی جائے، والدین ایکشن کمیٹی
  • اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری