لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد سموگ کے لئے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل کی پروڈکشن بھی بتدریج مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کے لئے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی۔ گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ اجلاس میں جدید دنیا کی طرح پورے پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کی صحت اور ماحول کو نقصان پہنچانے پر کوئی رعایت نہ برتی جائے اور پلاسٹک اور زہریلا دھواں پیدا کرنے والی اشیاء جلانے پر سخت سزا دی جائے۔ اجلاس میں مقررہ معیار سے زیادہ دھواں دینے والی گاڑیوں کی مستقل بنیادوں پر ٹیسٹنگ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف ورکشاپس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ کے تدارک اور فضائی معیار کی بہتری کے لئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف نے سپیشل طلبہ کیلئے ہمت کارڈ اورپنجاب بھر کے سپیشل ایجوکیشن مراکز کی تعمیر نو کا اعلان کیا۔ ہر ڈسٹرکٹ میں سنٹر آف ایکسی لینس فار سپیشل سٹوڈنٹس بنانے کا اعلان کیا۔ ہر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکول میل پروگرام برائے سپیشل ایجوکیشن سٹوڈنٹس اور سنٹرآف ایکسی لینس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل افراد پر توجہ نہیں دے رہے بلکہ سرمایہ کاری کررہے ہیں تاکہ وہ مفید شہری بن سکیں۔ آٹسٹک بچوں کیلئے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں۔ محترم اساتذہ اور سپیشل ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں۔ سپیشل بچوں کو اللہ تعالیٰ نے وہ خوبیاں دیں جو عام انسان میں نہیں ہوتی۔ سماعت سے محروم بچے وہ چیزیں بھی سن سکتے جو سماعت رکھنے والے نہیں سن سکتے۔ بصارت اور سماعت سے محروم بچے خداداد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ صوبائی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین اور شاباش دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزرات اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کے تمام شہروں میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر ز بنانے کا اعلان کیا تھا۔ صرف ڈیڑھ سال میں سپیشل ایجوکیشن، سنٹر آف ایکسی لینس کے خواب کو ثانیہ عاشق نے سچ کر دکھایا۔ سپیشل بچوں کی خدمت پر ثانیہ عاشق اور ان کی ٹیم کو اللہ اجر دے گا۔ 28 اضلاع میں سنٹر آف ایکسی لینس بن گئے جبکہ دیگر اضلاع میں جلد بننے جارہے ہیں۔ پورے صوبے میں سپیشل افراد کیلئے 313  اداروں کو بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کی خدمت پر ان کے والدین بھی خصوصی طور پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ بطوروزیراعلیٰ سپیشل بچوں کیلئے کام کرنا میرا فرض ہے۔ ہمارے خاندان میں ایک سپیشل افراد ہے جس کی وجہ سے گھر میں بہت رونق رہتی ہے۔ اپنی بہن سمیت سپیشل بچوں کے تمام والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، ہمت کو داد دیتی ہوں۔ سپیشل بچے بہت خاص ہوتے ہیں، گھر میں رحمتیں آتی اور بلائیں ٹل جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل بچے کی تکلیف سے والدین انتہائی پریشان بھی ہوتے ہیں۔ پنجاب میں جاری تمام پراجیکٹ کی ویڈیوز اور تصویریں اور ورچوئل دورے کرکے جائزہ لیتی اور خوش ہوتی ہوں۔ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسی لینس اپنی نوعیت کا تاریخی پراجیکٹ ہے۔ لیہ، بھکر، جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب وسط پنجاب میں سنٹر آف ایکسی لینس میں ہزاروں سپیشل بچوں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ والدین، سپیشل بچوں، تعلیم،صحت، سڑکوں، روزگار اور نرخ کی فکر کرتی ہوں۔ وزارت اعلیٰ تفریح یا پاور کا ذریعہ نہیں، بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ حکومتی عہدہ بوجھ ہے دیکھا جائے تو اس سے بڑی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی۔ ایسا پنجاب چاہتی ہوں جہاں حکومت گھر کے دروازے پر دستک دیکر سپیشل بچوں کو سکول لایا جائے۔ سکول میل پروگرام کے 313 اداروں میں 45 ہزار بچوں کو غذائیت سے بھر پور راشن دیا جاتا ہے۔ انہوں نے سکول میل پروگرام میں دیئے جانے والے دودھ اور  بسکٹ خود کھا کر معیار کو چیک کیا۔  سپیشل بچوں کیلئے بسوں،کلاس میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانٹیرنگ کیا جارہا ہے۔ سپیشل بچوں کی حفاظت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس 60 بسیں آچکی ہے۔ سپیشل ایجوکیشن سکولوں اور بسوں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سنٹر قائم کیا ہے۔ بریل بک سے پڑھتے ہوئے بچوں کو دیکھنا معجزے سے کم نہیں۔ سمارٹ کلاس روم میں سپیشل بچے سمارٹ بورڈ آپریٹ کررہے ہیں۔ سپیشل بچوں کیلئے ضرورت کے مطابق بلڈنگ، کلاس روم اور ٹائلٹ وغیرہ بنارہے ہیں۔  دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف نے شالیمار ٹاؤن لاہور میں مریم نواز سنٹر آف ایکسی لینس فار سپیشل ایجوکیشن سٹوڈنٹس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لنچ ٹائم بیل بجا کر سی ایم سکول میل پروگرام برائے سپیشل ایجوکیشن سٹوڈنٹس کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کے مریم نواز سنٹر آف ایکسی لینس فار سپیشل ایجوکیشن سٹوڈنٹس کا افتتاح بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل اولمپین علی رضا، شاہ گلو حیات اوربلائنڈ کرکٹ شاہزیب کو کیش پرائز بھی دیئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل بچوں سے اظہارِ شفقت کیا، بچوں کو ملک پیک اور بسکٹ پیش کیے گئے۔ سپیشل بچی نے ازراہ محبت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بھی بسکٹ کھلائے اور کہا کہ ’’آپ بہت پیاری ہیں‘‘۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلاس روم میں وائٹ بورڈ پر الفاظ لکھے اور بچوں نے درست جواب دیئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بریل کے ذریعے ریڈنگ کرنے والے محروم بصارت بچوں کے ساتھ بیٹھ کر مشاہدہ کیا۔ ایک ننھے سپیشل ہیرو انس نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور معاون خصوصی ثانیہ عاشق کے ہمراہ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل بچوں کی بنائی ہوئی دستکاریوں اور پینٹنگز میں گہرے دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایک سپیشل بچی نے وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کو فریم کردہ تصویر کا تحفہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بصارت اور سماعت سے محروم بچوں کے لئے خصوصی طور پر قائم ای سی ای کلاس روم، فزیکل ایکٹویٹی روم، سپیچ اینڈ لینگویج تھراپی روم اور پی ڈی کلاس روم کا بھی دورہ کیا۔  علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں  بے سہارا بیواؤں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے غاصبوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بے سہارا بیواؤں کے قبضہ کیس ترجیحاً حل کرنے کا فوری حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روازنہ کی بنیاد پر غریبوں اور بے سہارا بیواؤں کی جائیدادوں پر قبضہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جائیدادوں پر ناجائز قبضے کے خلاف ہر دن کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آرڈیننس 2025ء  کے مکمل نفاذ کی ہدایت کی اورکہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز روزانہ DRC اجلاس کریں جسے وزیراعلیٰ مریم نواز خود مانیٹرنگ کریں گی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سنٹر ا ف ایکسی لینس مریم نواز شریف نے سکول میل پروگرام سپیشل بچوں کی فیصلہ کیا گیا شریف نے سپیشل موٹر سائیکل ثانیہ عاشق بچوں کیلئے میں سپیشل اجلاس میں نے کہا کہ کا اعلان کلاس روم انہوں نے بچوں کو کے لئے

پڑھیں:

گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف

ایک بیان میں قائد نون لیگ کا کہنا تھا کہ ووٹ ملے یا نہ ملے، ہم آپ کو محروم نہیں رکھیں گے۔ آپ ووٹ دیں یا نہ دیں ہم پھر بھی آپ کی خدمت کریں گے اور ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے گلگت سے سکردو کا 9 گھنٹے کا سفر 3 گھنٹے میں بدل کر عوام کے 6 گھنٹے بچائے ہیں۔ 70 سال سے لٹکے منصوبے ہم نے اربوں روپے لگا کر مکمل کیے۔ ہمیں یہ منظور نہیں کہ یہاں 20، 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو۔ ووٹ ملے یا نہ ملے، ہم آپ کو محروم نہیں رکھیں گے۔ آپ ووٹ دیں یا نہ دیں ہم پھر بھی آپ کی خدمت کریں گے اور ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔ ایک بیان میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف اور مریم کو بھی کہوں گا کہ وہ دونوں یہاں آئیں اور اگر اللہ کے فضل و کرم سے ہماری حکومت آتی ہے، تو میں خود ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آکر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نگرانی اپنی دیکھ بھال میں مکمل کرواؤں گا۔ یہاں دیس نکالے کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں کہ 2017ء میں این ایف سی کمیٹی نواز شریف نے ہی بنائی تھی تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکل سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت، سکردو، بلتستان اور ہنزہ سمیت پورے خطے کے عوام سے مخاطب ہوں۔ اللہ کے فضل و کرم سے اور شہباز شریف سے بات کر کے اس شاہراہ کو پورا خنجراب تک پہنچائیں گے۔ پاک چائنا ٹریڈنگ کے اس منصوبے سے یہاں ایسی خوشحالی آئے گی کہ آپ کو گھر بیٹھے روزگار اور اخراجات ملیں گے اور پورا خطہ بدل جائے گا۔ آج گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، وہ گلگت کہاں ہے جسے میں جانتا تھا؟ ہم نے مانسہرہ سے تھاکوٹ تک بہترین سڑک بنائی جسے خنجراب تک جانا تھا مگر اسے نظر انداز کر دیا گیا۔ ہم کسی کی برائی کرنے نہیں بلکہ ہمیشہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔ یہاں کے عوام بے تحاشہ ترقی اور روزگار کے حقدار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف