City 42:
2025-11-28@19:19:46 GMT

 وزیراعلیٰ کا مسئلہ حل کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

سابق وزیر قانون اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے لئے مشورہ دیا ہے کہ ان کو اس وقت تک بھوک ہڑتال کرنی چاہیے جب تک وہ عشقِ عمران خان میں مرے نہ۔
 ایک نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوالات کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو  سنجیدگی سے مشورہ دیا کہ  جلاؤ گھیراؤ، اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی باتیں نہیں ہونی چاہیے، کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ کوئی جیل میں بیٹھ کر باہر کوئی تحریک چلائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کو عمران خان سے کوئی خوف نہیں، سب کو قانون کے مطابق چلنا چاہئے۔  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔

پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا  

 رانا ثنا اللہ  نے کہا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے، لیکن "تین گھنٹے کی ملاقات" نہیں ہونی چاہئے اور اس کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس نہیں ہونی چاہیے۔

کہنہ مشق سیاستدان رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ، اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی باتیں نہیں ہونی چاہیے، کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ کوئی جیل میں بیٹھ کر باہر کوئی تحریک چلائے،  یہ اجازت نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کرے اور باہر آکر کئی گھنٹے کی پریس کانفرنس کرے۔

شہر کی فضا بدستور آلودہ،سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی

رانا ثنا اللہ نے یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس 26نومبر کو بھی احتجاج کی کال دی ہوئی تھی۔ 

بانی نے جیل کے اندر سے گزشتہ سال بھی 26 نومبر کو "احتجاج" کرنے کی فائنل کال دی تھی، جس پر عمل کر کے پشاور سے جتھوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر حملہ کیا تھا، اس حملے نما احتجاج کے دوران اسلام آباد میں عمران خان کے حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں کیونکہ ان کے دارالحکومت کی طرف مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تھی۔ 26 نومبر کو بانی کے ایک جوشیلے کارکن کی گاڑی کےنیچے کچلے جانے سے  چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بلوچستان میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ  

 رانا ثنا اللہ نے کہا، جس عدالت نے ان کو  (بانی سے) ملاقات کی اجازت دی، اس  عدالت کے حکم میں دونوں چیزیں ہیں کہ ملاقات کرائی جائے، اور سیاست نہ کی جائے۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا،  نوازشریف لندن گئے تھے تو کیا جیل توڑ کر گئے تھ۔  اُس وقت کی کابینہ  (عمران خان کی حکومت)نے اجازت دی تھی۔

  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کسی طرح کا  کوئی خوف نہیں، قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے، انٹیلی جنس رپورٹس تھیں کہ یہ لوگ 26 نومبر کو گزشتہ 26 نومبر جیسا احتجاج کرنے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی

انہوں نے سنجیدگی سے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو اڈیالہ  جیل کے باہر بھوک ہڑتا ل کرنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ کے پی کو اس وقت تک بھوک ہڑتال کرنی چاہیے جب تک وہ عشق بانی پی ٹی آئی میں مرے نہ۔ 

رانا ثنا اللہ کی گفتگو نشر کرنے والے نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے کی صورت میں  اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دی، سہیل آفریدی نے منگل کو اسلام آباد  آ کر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

کراچی میں دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری  

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ نے کہا بانی پی ٹی آئی سے سہیل ا فریدی اسلام ا باد ہونی چاہیے نہیں ہونی سے ملاقات نومبر کو کہا کہ

پڑھیں:

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سے ملنے سے انکار کردیا

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاء کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی۔وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا میں آپ سے نہیں مل سکتا، ہم نے فیصلہ کیا ہے آج نہ قومی اسمبلی نہ سینیٹ کا اجلاس چلنے دیں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی گورننس پر میں اپنی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں، میں زرداری ،شریف کی طرح پیرا شوٹ کے ذریعے نہیں آیا، میں تنظیم میں کام کے بعد نچلی سطح سے اوپر آیا ہوں۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملنے سے انکار کردیا، چیف جسٹس کسی سے ملاقات نہیں کر رہے، چیف جسٹس نے نہ ایڈوکیٹ جنرل نہ کسی وکیل سے ملاقات کی۔قبل ازیں راولپنڈی میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کون سے راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ کل عدالتی حکم کے باوجود مجھے نہ دیگر رہنماوں کو بانی سے ملنے دیا گیا، اس سے پہلے بانی کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا، ان کو اڈیالہ روڈ پر بالوں سے پکڑا گیا اور ان کی بے عزتی کی گئی، یہ سب کچھ بانی کو توڑنے کے لیے کیا جارہا ہے،بشری بی بی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کل پورا دن، پوری رات اور اب صبح ہوگئی، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گزشتہ شب پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی جیل سے ہی حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کے خواہاں ہیں: رانا ثناء اللہ
  • بانی پی ٹی آئی جیلسے حکومت مخالف تحریک چلانا چاہتے ہیں: رانا ثناء اللہ
  • بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ
  • حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں، رانا ثناء
  • عمران خان سے ملاقاتوں میں سیاسی گفتگو نہیں ہونی چاہیے، رانا ثنااللہ
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سے ملنے سے انکار کردیا
  • چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی،شنوائی نہیں ہوئی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اڈیالہ کے باہر د ھر نا
  • گورنر سندھ کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ