رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے مرکزی جنرل سکریٹری علامہ شبیر میثمی اور صوبائی صدر شیخ مرزا علی کی جانب سے سکردو میں سابق گورنر راجہ جلال سے کی جانے والی ملاقات پر اسلامی تحریک سکردو کی تنظیم نے اعتراض اٹھا دیا اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین سے اسلامی تحریک کے رابطوں پر جماعت میں اختلافات پیدا ہو گئے، ضلعی تنظیموں نے صوبائی قائدین سے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے مرکزی جنرل سکریٹری علامہ شبیر میثمی اور صوبائی صدر شیخ مرزا علی کی جانب سے سکردو میں سابق گورنر راجہ جلال سے کی جانے والی ملاقات پر اسلامی تحریک سکردو کی تنظیم نے اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ضلعی تنظیم کو اعتماد میں لئے بغیر یہاں کسی قسم کا کوئی فیصلہ کیا جائے اور الیکشن سے متعلق رپورٹ مرتب کی جائے۔ اسلامی تحریک کے ضلعی جنرل سکریٹری علامہ شیخ احمد ترابی نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ یہاں ضلعی تنظیم کی مرضی و منشا کے خلاف کوئی فیصلہ ہو گا، یہاں جو کچھ ہو گا ضلعی اور تحصیل سطح کی تنظیموں کی مرضی کے تحت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندھیرے میں رکھ کر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ فیصلوں میں ضلعی اور تحصیل سطح کی تنظیموں کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اسلامی تحریک سکردو کے تمام ناراض عہدیداران کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ سید ساجد علی نقوی ناراض رہنماوں سے ان کے تحفظات سنیں گے۔ اسلامی تحریک کے ایک ضلعی عہدیدار نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے سامنے ہم اپنا ٹھوس موقف پیش کریں گے۔ ان سے کہیں گے اسلامی تحریک سکردو سے متعلق فیصلے کہیں اور سے ہو رہے ہیں، باہر سے فیصلے کر کے ہمارے اوپر مسلط کئے جاتے ہیں، جو ہمیں قطعاً قابل قبول نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی تحریک سکردو اسلامی تحریک کے سابق گورنر راجہ جلال کی تنظیم

پڑھیں:

ملتان، صابر حسین خان لنگاہ مجلس وحدت مسلمین تحصیل شجاع آباد کے آرگنائزر نامزد

 اس موقع پر مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری، انجینئر سخاوت علی سیال، سید ثقلین نقوی، مولانا علی حسنین نقوی اور دیگر موجود تھے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر نے تنظیم سازی کے حوالے سے شجاع آباد کا دورہ کیا، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی آرگنائزرعون رضا انجم نے صابر حسین خان لنگاہ کو تحصیل شجاع آبادکا تحصیل آرگنائزر نامزد کردیا، اس موقع پرمرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری، انجینئر سخاوت علی سیال، سید ثقلین نقوی، مولانا علی حسنین نقوی اور دیگر موجود تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسلامی تحریک گلگت بلتستان میں کسی سطح پر کوئی اختلاف نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عام انتخابات کے حوالےسے اہم پیشگوئی کر دی
  • مانسہرہ: وادی کاغان کے راستے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان سفر پر پابندی عائد
  • گلگت، ایم ڈبلیو ایم کے سابق ممبران کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد
  • جی بی میں بجلی کی پیداوار طلب سے دو گنا کم ہو گئی
  • اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم جی بی کے نائب صدر نجف علی شگری کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات
  • ملتان، صابر حسین خان لنگاہ مجلس وحدت مسلمین تحصیل شجاع آباد کے آرگنائزر نامزد
  • جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا
  • گلگت بلتستان کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا